Pakistan's History In Short. Urdu Blog
ہماری تاریخ کا مختصر جائزہ
1947: قائداعظم نے پاکستان کی بنیاد رکھی
1948: ایمبولنس کا پٹرول نکال دیا گیا جسکی وجہ سے وفات پاگئے
1947: امیرالدین قدوائی نے قومی پرچم ڈیزائن کیا
2019: بےقصور پوتے نے 20 ماہ NAB ٹارچر سیل میں کاٹے
1906: نواب محسن الملک نے مسلم لیگ کی بنیاد رکھی
1960: نواسے کو جنرل ایوب نے اذیتیں دیکر مار دیا (حسن ناصر)
1921:حسرت موہانی مسلم لیگ کے 13 ویں صدر بنے
1995:پوتے کو دہشتگرد قرار دیکر مار دیا گیا
1948: فاطمہ جناح نےآزادیِ کشمیر کیلئےپیسےدیئے
1964:فاطمہ جناح کو غدار قراردیا گیا
1949:احمد چھاگلہ نےقومی ترانے کی دھن مرتب کی
1979: خاندان کو ضیاء دور میں ملک چھوڑنا پڑا
1949: بیگم رعنا لیاقت نے ”ویمن نیشنل گارڈ“ کی بنیاد رکھی
1951: رعنا لیاقت کو طوائف قرار دیا گیا
1940: فضل الحق نے قراردادِ پاکستان پیش کی
1954: فضل الحق غدار قرار پائے
1947: کے ایچ خورشید نے الحاق کشمیر کیلئے کوشش کی
1965: کے ایچ خورشید کو سڑک پر گھسیٹا گیا، جیل بھی کاٹی
1947: لیاقت علی خان پاکستان پہلے وزیراعظم منتخب ہوئے
1951: بےدردی سے قتل ہوئے انکوائری رپورٹ بھی جل گئی
1947: قیام پاکستان کے بعد خواجہ ناظم الدین مسلم لیگ کے پہلےصدر بنے۔
1964: خواجہ صاحب غدار قرار پائے۔
1947: سردار ابراہیم نے الحاق پاکستان مہم چلائی
2009: انکے بیٹے غدار قرار پائے۔
1943: جی ایم سید نے قراردادِ لاہور سندھ اسمبلی میں پیش کی
1948: جی ایم سید غدار قرار پائے۔
1947: شیخ مجیب نے مسلم اسٹوڈنٹ لیگ کی بنیاد رکھی
1971: شیخ مجیب کو غدار قرار دیا گیا۔
1940: بیگم سلمیٰ تصدق نےمسلم لیگ کیلئے مہم چلائی
1960:ایوب خان نےکرپٹ قرار دیکر نااہل کردیا
1946: افتخارالدین نےمسلم گارڈ کیلئےآبائی گھرمختص کیا
1960:ایوب خان نےافتخارالدین کو کرپٹ قراردیا
1946:حسین شہیدسہروری نےمسلم گارڈ کیلئےٹرینگ سینٹر بنایا
1960:حسین شہید غدار قرار پائے
1945: والیِ قلات احمد یار نے قائد اعظم کو سونے اور چاندی میں تولا
2006: پوتے کو جان بچانے کیلئے ملک چھوڑنا پڑا
1933:چوہدری رحمت علی نے پاکستان کا نام رکھا
1951:ان کا سامان ضبط کرکےجلاوطن کردیا گیا
1939:قاضی عیسیٰ نےبلوچستان مسلم لیگ کی بنیاد رکھی ہماری نسل کو اسکول میں پڑھایا گیا کہ قاضی عیسیٰ قائد اعظم کے ساتھی اور قومی ہیرو تھےاور انکی کوششوں سے بلوچستان پاکستان میں شامل ہوا
2019: انکے بیٹے قاضی فائز عیسیٰ کو ملک کیلئےخطرہ قرار دیا گیا
2020:بیٹے کی دشمنی میں قاضی عیسیٰ بھی غدار قرار پائے۔
آگے سلسلہ آپ جوڑتے جائیے
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.