Telenor Not Leaving Pakistan. SCO and Telenor Pakistan
کچھ عرصے پہلے پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا پر خبر چلوائی گئی کہ فوج کے زیر انتظام کمیونیکیشن کمپنی ایس سی او ٹیلی نار کو خرید رہی ہے۔ اس کے بعد ایک طویل خاموشی رہی لیکن پھر پچھلے ہفتے پرنٹ میڈیا پر ایک اور خبر چلوا دی گئی کہ ٹیلی نار کمپنی ملک چھوڑ کر جا رہی ہے۔ جواب میں ٹیلی نار کی طرف سے اس خبر کی تردید آ گئی اور ٹیلی نار انتظامیہ نے واضع طور پر ان خبروں کو غلط قرار دے دیا۔
یاد رہے کہ 2017 میں ایس سی او نے حکومت سے درخواست کی تھی کہ اسے ملک بھر میں کمرشل بنیادوں پر آپریٹ کرنے کی اجازت دی جائے اور ساتھ ہی مفت لائسنس اور ٹیکس میں مکمل چھوٹ دی جائے
اس وقت منسٹری آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے اس عمل کی شدید مخالفت کی گئی تھی کیونکہ اس طرح بینالاقوامی کمیونیکیشن کمپنیاں جنیوں نے پاکستان میں انویسٹمنٹ کی ہوئی ہے ان کا کاروبار متاثر ہو گا اور ان کمپنیوں کے ساتھ کیئے گئے معاہدے کی خلافورزی بھی ہو گی
فوج کے زیر انتظام ایس سی او کو ملک بھر میں کمرشل بنیادوں پر آپریٹ کرنے کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے اب کوشش کی جا رہی ہے کہ ملک میں آپریٹ کرنے والی تین بینالاقوامی کمپنیوں میں سے کسی ایک کو کو خرید لیا جائے کیونکہ اس کے پاس کمرشل آپریشن کا لائسنس موجود ہے۔ زونگ کیونکہ چین کی کمپنی ہے اور موبیلنک کا بینالاقوامی مارکیٹ میں بہت اثر رسوخ ہے لہذا ان دونوں کمپنیوں سے پنگا لینا ممکن نہیں۔ ظاہر ہے پھر پیچھے ٹیلی نار ہی رہ جاتی ہے۔ اور ٹیلی نار کی طرف سے مثبت جواب نہ ملنے پر اب اس کے خلاف یہ سازش رچائی جا رہی ہے
Junaid Malik
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.