Skip to main content

Things I Donated After You Left Me. Safi Sarhadi

 Things I Donated After You Left Me. Safi Sarhadi


بانٹیں گئیں اشیاء کی فہرست 


تمہارے جانے کے بعد میں نے

تمہاری کوئی نشانی نہیں چھوڑی

تمہاری دی ہوئی ایروٹک میگزین

میں نے فٹ پاتھ پر رہنے والے

مریل جوان کو تھما دی

تمہاری دی ہوئی پرفیوم میں نے

گھر آئے بھکاری کو دے دی

باہر سے میرے لئے جو جینز تم لائی تھی

میں نے پڑوسی فیکٹری ورکر کو دے دی

جس مگ میں تم نے کافی پی تھی

میں نے اسے کوڑے میں پھینک دیا

اور جس بستر میں

ہم نے آخری بار ہمبستری کی تھی

میں نے اس بستر کی چادر

شہر کے مقدس مزار پر چڑھا دی۔


(صفی سرحدی)



Comments