Skip to main content

Allama Iqbal Explanation About Concept Of Creation Of Pakistan. Urdu blog

 Allama Iqbal Explanation About Concept Of Creation Of Pakistan. Urdu blog


حقیقی مفکر ء پاکستان "علامہ لالہ لاجپت رائے " 


ایڈورڈ ٹامسن کے نام 4 مارچ 1934 کے ایک خط میں اقبال اپنے 1930 کے خطبے کی وضاحت کرتے ہوئے لکھتے ہیں“پاکستان میری سکیم نہیں ہے۔ جو تجویز میں نے اپنے خطبے میں پیش کی تھی وہ ایک مسلم صوبے کے قیام کی تجویز تھی۔ یعنی شمال مغربی ہند میں ایک ایسے صوبے کی تشکیل جہاں مسلمانوں کی واضح اکثریت ہو۔ میری سکیم کے مطابق یہ نیا صوبہ آئندہ کی انڈین فیڈریشن کا حصہ ہوگا۔ لیکن‘پاکستان‘ سکیم مسلم صوبوں کی ایک علیحدہ فیڈریشن کے قیام کی سفارش کرتی ہے۔ جس کا براہ راست تعلق انگلستان سے ایک علیحدہ ڈومینین کی صورت میں ہوگا۔ یہ سکیم کیمبرج میں بنائی گئی ہے“۔(زندہ رود صفحہ 482)۔



۔”پاکستان کی سیاسی تحریک” کے مصنف زاہد چوہدری لکھتے ہیں کہ یہ حقیقت دلچسپی سے خالی نہیں کہ جو پاکستان 1947 میں وجود میں آیا وہ لالہ لاجپت کی سکیم کے عین مطابق تھا۔ چنانچہ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ تصورپاکستان کا ابتدائی خالق کوئی مسلمان مفکر نہ تھا۔ بلکہ پنجاب کا ایک آریہ سماجی لیڈر تھا۔ جس کہ سینے میں اسلام اورمسلمانوں کے خلاف نفرت اورعداوت کا بے پناہ جذبہ موجزن تھا۔ ۔(صفحہ 143)۔

Allama Iqbal Explanation About Concept Of Creation Of Pakistan. Urdu blog

Comments