Imran Khan, PTI And Imran Khan Supporters. Urdu Satire Blog
عمران خان اور اس کے سپورٹرز:
عمران: سورج مغرب سے نکلتا
سپورٹرز: واہ خان واہ، آج تم نے غلط سائنسدانوں کی درستگی کردی
عمران: سورج شمال سے نکلتا
سپورٹرز: جیو خان، تیری نظر بہت دور اندیش ہے
عمران: سورج ہوتا ہی نہیں
سپورٹرز: واہ میرے ایسٹرانومر البیرونی شیر خان، تو نے نئ دریافت کرکے فلکیات کے جھوٹے شعبے کو ہلاکر رکھ دیا، بیشک یہ جس کو سورج کہا جاتا ہے یہ سٹار وارز والا ستارہ ہے
عمران: او سچ یاد آیا، یہ سورج ہی ہے جو مشرق سے نکلتا
سپورٹرز: یہ چیز میرے لیڈر، آخرکار میرے قائد نے تاریخ میں پہلی بار حق کی پہچان کروادی دنیا کو
عمران: سڑکیں پل انڈر پاس میٹرو بنانے سے ترقی نہیں ہوتی، یہ سب کرپشن و کمیشن کے لیے بناۓ جاتے ہیں
سپورٹرز: حق خان سچ خان، زرداری نواز چور لٹیرے ہیں مردہ باد مردہ باد
عمران: سڑکیں پل تعمیرات پشاور بی آرٹی بنائیں تاکہ انڈسٹری چلے اور خوشحالی و روزگار پیدا ہو
سپورٹرز: ہاۓ میرا لیڈر اسے کتنا خیال ہے قوم کی خوشحالی کا، ہم صدقے ہم قربان
عمران: پٹرول بجلی گیس آٹا چینی ادویات خوراک پر ٹیکس حکمرانوں کی جیب میں جاتا ہے
سپورٹرز: لبیک یا خان، یہ زرداری نواز ہمارا خون چوسنے والی ویمپائرز ہیں، نادھن دھنا ہا دھنا
عمران: سب چیزوں پر زیادہ سے زیادہ ٹیکس دیں تاکہ حکومت کے پاس پیسے آئیں اور ملک آگے بڑھے
سپورٹرز: تک دھنا دھن تک، واہ ہمارے سپرمین فنانشل مینیجر قائد کیا خوب فارمولا ایجاد کیا، یہ قوم ہے ہی ٹیکس چور اور ناشکری، خان ہمارا لیڈر سچ بول رہا زندہ باد خان
-
عمران: جب اوپر لیڈر اچھا ہو تو نیچے سب کچھ ٹھیک ہوجاتا ہے
سپورٹرز: بےشک ہمارے شیر لیڈر، تو آتے ہی سارا کچھ ٹھیک کردے گا
عمران: مجھے ٹیم اچھی نہیں ملی
سپورٹرز: بیڑہ غرق ہو ان نکمے وزیروں مشیروں کا جو خان کو بدنام و ناکام کر رہے ہیں، دل لگایا تھا دل لگی کے لیے، بن گیا روگ زندگی کے لیے
عمران: ہماری حکومت نے صرف دو سال میں پی آئ اے کو ٹھیک کرکے منافع میں چلادیا
سپورٹرز: یہ چیز میرے ٹھمکے لیڈر، قومی ادارہ بلندیوں تک پہنچادیا، پی آئ اے شان ہے پاکستان کی.
عمران و کچھ سپورٹرز: پی آئ اے پر دنیا میں لگنے والی پابندیوں کے ذمہ دار نواز زرداری ہیں جنھوں نے جعلی پائلٹس بھرتی کیے اور جہازوں کی خستہ حالت درست نہیں کی، اس کے علاوہ حکومت نے پی آئ اے پائلٹس کے خلاف بیانات و اقدامات اس لیے کیے کیونکہ ایف اے ٹی ایف نے ایسا کرنے کو کہا تھا
باقی سب سپورٹرز: ویلڈن خان، لگنے دو اس نکمی پی آئ اے پر پابندیاں، بند کردو اس خطرناک ائیرلائن کو، ہمیں مسافروں کو محفوظ رکھنا ہے، ہمیں ایف اے ٹی ایف اور دنیا کے احکامات ماننے چاہیئں ورنہ ہم دنیا میں تنہا ہوجائیں گے، اس سب کے مجرم باؤجی نواز شریف اور زرداری ہیں
-
عمران: ہم چاہتے ہیں بھارت میں نریندر مودی الیکشن جیتے، اس سے مسئلہ کشمیر حل ہوگا اور خطے میں امن آۓ گا
سپورٹرز: واہ خان واہ تیری عالمی بصیرت زندہ باد
عمران: مودی نے الیکشن کے بعد کشمیریوں کی زندگی مزید مشکل بنادی ہے اور جنگی جنون اپناکر خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا ہے
سپورٹرز: تھا تھیا میرے خان زندہ باد، مودی مردہ باد
-
عمران: کشمیریوں کے ساتھ آخری دم تک کھڑے ہیں
سپورٹرز: جی او شیر خان، تمہاری قیادت میں کشمیر واپس لیں گے الجہاد الجہاد
عمران: کشمیر کی وجہ سے پاکستان خطرے میں ہے، کوئ احتجاج کرتا ہوا بھی کنٹرول لائن کی طرف گیا تو بھارت کو پاکستان پر حملے کا جواز مل جاۓ گا، آپ نے صبر کرنا ہے، ایف اے ٹی ایف کی وجہ سے کشمیریوں کی مدد نہیں کرسکتے، تجارت و مذاکرات کرنے چاہیئں
سپورٹرز: بےشک میرے دور اندیش خان، ہمیں امن چاہیے، جنگ سے بچنا ہے، دوستی کرنی ہے بھارت سے، دنیا کی بات مان کر چلنا ہے ورنہ ہم دنیا میں تنہا ہوجائیں گے، امن کی آشا زندہ باد خان زندہ باد
عمران: افغان طالبان افغانستان کے اصل فریق ہیں، ان کی مسلح جدوجہد جائز تحریک ہے، اسامہ بن لادن شہید ہے، امریکہ قاتل ہے
سپورٹرز: جی او میرے شیر بہادر لیڈر، تن کے رکھ دے امریکہ و دنیا کو، دنیا کی ایسی تیسی، ہم نہیں ڈرتے دنیا سے
-
عمران: احتجاجی مظاہرین دیکھ کر جرنیلوں کی پتلونیں گیلی ہوجاتی ہیں، جنرل مشرف اپنے تین سال پورے کرکے اب غیرقانونی چیف ہے، جنرل کیانی کی ایکسٹینشن غلط ہے، جنرل راحیل کو ایکسٹینشن نہیں ملنی چاہیے، شخصیات کی بجاۓ ادارے مضبوط ہونے چاہیئں
سپورٹرز: واہ ہمارے اصول پسند دور اندیش لیڈر چھاگیا تو، تیری ان باتوں پر ہمارا نچنے نوں جی کردا
عمران: جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن پاکستان کے حالات(میری کرسی کے بچاؤ) کی وجہ سے ضروری ہے، ملک حالت جنگ میں ہے
سپورٹرز: آہ ہمارے قائد، واہ کیا بروقت فیصلہ کیا تو نے، پاکستان کو بچالیا تو نے، پاک فوج زندہ باد
-
عمران: جس کا قاتل سزا نہ پاۓ اس کا قاتل حکمران ہوتا ہے، حکمرانوں نے ماڈل ٹاؤن قتل عام اور جعلی پولیس مقابلوں میں لوگوں کو مارا، قصور جنسی اسکینڈل کے اصل سیاسی مجرموں کو بچایا جارہا، حکومت کی طرف سے پولیس و عدالتوں کو اصلاحات کرکے ٹھیک نہیں کیا جارہا، اصل بڑے حکومتی و سرکاری مجرموں کی بجاۓ چھوٹے آلہ کاروں کے خلاف مقدمات چلاۓ جاتے ہیں، حکومت پولیس کے ذریعے درست تفتیش نہیں کرتی، مجرموں کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرتی، مجرم بری ہوجاتے ہیں، میں کبھی بھی ایسی حکومت میں حکمران نہیں رہوں گا اگر میں کچھ ٹھیک نہ کرسکا یا اسٹیبلشمنٹ و مافیاز نے میرے ہاتھ پاؤں باندھ دیے، میں بےبس ہوا تو کرسی کو لات مار کر استعفی دے دوں گا
سپورٹرز: بےشک قائد محترم، یہ زرداری و نواز قاتل ہیں عوام کے اور مجرموں کے پشت پناہ ہیں، جب آۓ گا عمران بنے گا نیا پاکستان
عمران: ہماری حکومت کیا کرے، عدالتیں مجرموں کو رہا کردیتی ہیں، یہ سارا نظام ہی خراب ہے، ساری خرابیاں نواز زرداری کی وجہ سے ہیں، مجھے عرب ملک سے واپس آنے دیں پھر سانحۂ ساہیوال کے متاثرین کو انصاف دلواؤں گا، سب مافیاز مل کر حکومت کو ناکام بنارہے ہیں
سپورٹرز: ہاۓ میرے معصوم بےبس خان، بےشک یہ نظام ہی خراب ہے، عدالتیں مجرم ہیں، نواز زرداری سب برباد کرگۓ، اب یہ نظام عمران خان کو ناکام بنارہا، یہ قوم ہی اچھی نہیں ملی خان کو، ہر طرف مافیاز کا راج ہے، ہمارا بیچارہ اکیلا خان کیا کرے
-
مشرف زرداری نواز ادوار میں عمران خان اور اسد عمر وغیرہ کے بیانات: اسٹیل ملز اور باقی اداروں کی نجکاری غلط ہے، حکومت اپنی کرپشن و نالائقی چھپانے اور کمیشن خوری کی وجہ سے ان قومی اداروں کو بیچنا چاہتی ہے، اگر حکمران ایماندار ہو تو ان سب اداروں کو ٹھیک کرکے منافع میں چلایا جاسکتا ہے
سپورٹرز: زندہ باد خان، ہم ان حرامخور حکمرانوں کو قومی ادارے بیچنے نہیں دیں گے
عمران: اسٹیل ملز اور باقی اداروں کو بیچنا پڑے گا کیونکہ حکومت ان کا بوجھ نہیں اٹھاسکتی، سب کچھ نواز زرداری نے برباد کردیا
سپورٹرز: حق سچ فرمایا خان، نواز زرداری نے ان سب اداروں کو برباد کردیا ہے، سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے ان اداروں کو چلانا ناممکن ہے، بیچ دو اس بوجھ کو
-
پچھلی حکومتوں میں عمران: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائ کے حساب سے اضافہ کرے حکومت
سپورٹرز: جیو میرے خان، کتنا خیال ہے تجھے عوام کا
عمران: بڑی تعداد میں سرکاری ملازمتیں ختم کی جائیں گی، تنخواہوں میں سالانہ اضافہ ختم کیا جاۓ گا، ریٹائرمنٹ کی عمر پانچ سال کم کی جاۓ گی، پینشن اور ریٹائرمنٹ فنڈ ختم کیا جاۓ گا، کیونکہ یہ سب خزانے پر بوجھ ہے
سپورٹرز: یہ چیز میرے انقلابی لیڈر، بالکل ٹھیک کر رہے ہو، یہ سرکاری ملازمین سب ہڈحرام کام چور اور حرام خور ہیں، ان کو سزا ملنی چاہیے-------
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.