Skip to main content

Generals Corruption In Pakistan. General Musharaf Corruption details In Urdu

 Generals Corruption In Pakistan.

شاہد خاقان عباسی۔ مریم اورنگزیب اور مصدق ملک کی جانب سےجاری کردہ پریس ریلیز میں ہوشربا انکشافات!


جرنل مشرف اور دوسرے جرنیلوں کی جائیدادوں کےقصےسن کر آپکےرونگٹےکھڑے ہوجائیں گےان جائیدادوں کو بیچ کرکئی بڑے  ڈیم بنائےجاسکتےہیں نیب کو ثبوت پیش:


  نیب نےسابق ڈکٹیٹر پرویزمشرف کےخلاف اختیارات کےغلط استعمال اوراپنےپسندیدہ آفیسرزکوکئی مہنگےاور قیمتی پلاٹس جن کی مالیت اربوں روپے  ہے، کی غیرقانونی الاٹمنٹ کےحوالےسےنئےثبوت جمع کرلیےہیں۔ ثبوتوں میں اربوں روپے مالیت کی 10 اہم پراپرٹیز کی ایک فہرست شامل ہےجو مشرف اورانکے خاندان کے افراد کےنام پرتھی-


یہ تازہ ثبوت ایک ریٹائرڈآرمی افسرکرنل ایڈووکیٹ انعام رحیم نےمنگل کوقومی احتساب بیورو راولپنڈی کےڈپٹی ڈائریکٹرکوآرڈینشن میں جمع کرائےنیب کےایک اہلکار نےدی نیوزکو تصدیق کی کہ بیورو سابق فوجی حکمران کےخلاف اختیارات کاناجائزاستعمال کرنےکےحوالےسے ایک انکوائری میں ثبوتوں کا جائزہ لےرہا ہے۔اس سےقبل نیب کےڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈ ینیشن ناصررضا نےنیب آرڈیننس1999کےتحت کرنل انعام سےسابق ڈکٹیٹرکےخلاف دستاویزی ثبوت مانگےتھے تاہم، نیب نےتاحال سابق ڈکٹیٹرکےخلاف طلبی کا نوٹس جاری کرناہے۔


 خط میں کہا گیا ہے’ کوئی بھی اندازہ لگا سکتاھےکہ دفاعی مقاصد کیلئےرکھے گئےہزاروں پلاٹوں کی الاٹمنٹ سےقومی خزانےکو  اربوں روپے کا نقصان ہوااور کم از کم اس رقم سےایک کالاباغ ڈیم تعمیر ہوسکتا تھا لہذا یہ درخواست کیجاتی ہےکہ پرویمشرف کیجانب سےالاٹ اورتحفہ دی گئی زمین کےمکمل ریکارڈکی فراہمی اورحکومتِ پاکستان کو واپسی کیلئےڈی جی ویلفئیراینڈ ہیبلیٹیشن کو مناسب ہدایات دی جائیں کیونکہ تمام زمینیں اسی  ملک میں ہیں جو پاکستان کی عوام کی ملکیت ہے


نیب کو جمع کرایاگیاحالیہ خط جسکی کاپی دی نیوز کےپاس بھی ہے،اس میں مشرف اور اسکےخاندان کےافراد کی ملکیت ملک کے مختلف حصوں میں واقع10سےزائد پراپر ٹیزکی فہرست ہے اور ان میں سےصرف دو کی مالیت ایک ارب بنتی ہے مشرف اور انکےخاندان کےنام پرموجود پلاٹوں میں پلاٹ نمبر172 اور 301(ہرایک 2000یارڈ اورمالیت50کروڑروپےہے)خیابان فیصل DHAکراچی DHA کراچی کی آرمی آفیسرہائوسنگ سوسائٹی زمزمہ میں

دوگھر،DGAاسلام آباد کےسیکٹرDمیں ایک پلاٹ، ڈی ایچ اے اسلام آبادمیں  کارنر پلاٹ نمبر 1A ،ڈی ایچ اے اسلام آباد سیکٹرڈی میں پلاٹ نمبر 15Aاور15B۔ نیب کو بتایاگیا ہےکہ سابق جنرل پرویز مشرف نے ایک انوکھی پالیسی متعارف کرائی تھی کہ بطورآرمی چیف نوکری کی آخری تاریخ کو جب وہ آخری خط پر دستخط کریں گےتو اس کے ساتھ خاص پلاٹ کا الاٹمنٹ لیٹر بھی  ہونا چا ہیےجو گُڈ سگنیچرپلاٹ آخری دستخط پلاٹ کہلاتاھے-


اسطرح انکےبعد آنےوالےجنرل کیانی اور جنرل (راحیل) نے بھی فائدےحاصل کئےحتٰی کہ جنرل(ر) یوسف نےبھی بطوروائس چیف لاسٹ سگنیچرپلاٹ حاصل کیا۔ بیورو کوبتایا گیا کہ انھوں نےایک خفیہ پالیسی بھی متعارف کرائی کہ ریٹائرمنٹ ہر آرمی چیف کوتمام سہولیات سےآراستہ اورتیارشدہ 2کنال کا گھرتحفہ میں دیاجائےگا۔ خاص گھروں کی تعمیراور تزئین و آرائش گالف کلب DHA لاہورکےسرکاری بجٹ سےکی گئی۔شکایت کرنےو ا لےنے انکشاف کیا کہ دوکنال پرواقع مکان نمبر185، فیز2،ڈیفنس رئیاگالف کلب لاہور جنرل کیانی کو تحفہ کیاگیا اور اسیطرح مکان نمبر 68فیز نمبر 1، ڈیفنس رئیاگالف کلب لاہورجنرل راحیل شریف کو تحفےمیں دیا گیا۔خط میں الزام لگایا گیا ہے کہ جنرل (ر) مشرف نےسینئرآرمی افسران میں کرپشن کی بنیاد ڈالی۔ 


سینئرافسران کی حمایت حاصل کرنےکیلئےاس نے ایک پالیسی بنائی ہر جنرل رینک کےافسرکو5 پلاٹ اور 50ایکٹراراضی دی جائےگی۔ خط میں کہا گیا ہے،’’دیہ اوکیواڑی جو اب کراچی کرکٹ اسٹیشن ہے وہ دوسری جنگ عظیم کےدوران برطانوی حکومت سےاس وعدے کےساتھ لی گئی تھی کہ جنگ ختم ہونے کے چھ ماہ بعد یہ زمین اس کےحقیقی مالکان کولوٹادی جائے گی۔ تاہم کے ڈی اے سکیم شروع ہونے کےبعد مذکورہ بالا زمین سٹی گورنمنٹ کوکرکٹ اسٹیڈیم پراجیکٹ کیلئےدے دیگئی-


نیب کوبتایاگیاھےکہ سال2002کےدوران سابق جنرل مشرف نےمذکورہ بالا18ایکٹراراضی سینئرافسران کو انکی عہدےسےبالاترہوکرغیرقانونی طورپرالاٹ کرنےکا فیصلہ کیا۔حقیقی مالکان نے غیرقانونی الاٹمنٹ کو مقدمہ نمبر 814/2002کے ذریعے چیلنج کردیا جو سندھ ہائی کورٹ میں زیرالتوا ہے لیکن تب بھی آرمی آفیسر ہائوسنگ سوسائٹی پی ٹی II نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے نام پر ایک غیرقانونی سوسائٹی شروع کردی گئی اور سینئرافسران کو الاٹ کردی گئی، پلاٹ لینےوالےچندلوگوں کےنام مندرجہ ذیل ہیں:


1-جنرل احسان الحق(دوکنال کےدو پلاٹ نمبر29اور پلاٹ نمبر15) 

2-انھیںDHA اسلام آباد میں بھی دو پلاٹ دیےگئے’یہ قابل ذکر بات ہےکہ جب ڈاکٹرعافیہ صدیقی کواسلام آباد میں امریکیوں کےحوالےکیاگیاتھا تب جنرل احسان ڈی جی آئی ایس آئی تھے-


3-جنرل اشفاق پرویزکیانی کو گالف کورس راولپنڈی میں 4کنال کا ایک پلاٹ دیاگیا 4-جنرل کیانی کو بطورچیف آف آرمی سٹاف ڈی ایچ اےاسلام آبادمیں 800یارڈ کا پلاٹ بھی دیاگیالیکن انھیں اردگرد کی 20کنال زمین پر قبضہ کرنے کی بھی اجازت دی گئی جسے ای ایل فیز1کہتے ہیں۔ سائٹ پلان کی نقل خط کےساتھ لگائی گئی تھی۔-

5ـ جنرل یوسف پلاٹ نمبر28، 

6 - جنرل عزیز پلاٹ نمبر14

7-لیفٹیننٹ جنرل مصطفیٰ خان پلاٹ نمبر15، 

8-لیفٹیننٹ جنرل عبدالجباربھٹی پلاٹ نمبر19، 

9-لیفٹیننٹ جنرل حسینی

10-لیفٹیننٹ جنرل عارف حسینی

11-لیفٹیننٹ جنرل حمید رب نواز

12 لیفٹیننٹ جنرل شفاعت اللہ پلاٹ نمبر15

13لیفٹیننٹ جنرل امتیازپلاٹ نمبر116، 

14-لیفٹیننٹ جنرل صلاح الدین پلاٹ نمبر115، 

15- لیفٹیننٹ جنرل سیداطہرعلی پلاٹ نمبر113، 

16- لیفٹیننٹ جنرل ندیم تاج پلاٹ نمبر33، 

17- لیفٹیننٹ جنرل اعجاز بخشی پلاٹ نمبر34، 

18- لیفٹیننٹ جنرل انیس عباس پلاٹ نمبر20، 

19- لیفٹیننٹ جنرل عارف حیات پلاٹ نمبر2، 

20- لیفٹیننٹ جنرل طاہر قاضی پلاٹ نمبر22



Comments