Napoleon Bonaparte Sarcasm.
تم مجھ سے بڑے نہیں بلکہ لمبے ہو!
بذلہ سنجی، حاضر جوابی اور خوش طبعی کے حوالے سے فرانس سے ہی تعلق رکھنے والی انسانی تاریخ کی ایک نمایاں شخصیت نپولین بونا پارٹ کا ذکر کرتے ہیں. نپولین بونا پارٹ (Napoleon Bonaparte) فرانس کا ایک معروف اور ممتاز جرنیل تھا. اس نے انسانی تاریخ کے انتہائی اہم مرحلے انقلاب فرانس میں بھی کردار ادا کیا تاہم اس کے کچھ عرصہ بعد حکمران کی حیثیت سے اس نے آمرانہ راہ اختیار کی. انقلاب فرانس کے نتیجے میں بننے والی جمہوری حکومت کا خاتمہ کر کے غلامی کو نپولین بونا پارٹ نے دوبارہ بحال کر دیا جس کے نتیجے میں تاریخ میں اسے متنازعہ شخصیت کے طور پر یاد کیا جاتا ہے. جبکہ فرانس کے ترقی پسند حلقہ نے نپولین بونا پارٹ کو واضح طور پر آمر اور جابر قرار دیا. نپولین بونا پارٹ جسمانی قد کے حوالے سے بہت چھوٹا تھا. اس ضمن میں یہ واقعہ بیان کیا گیا ہے کہ ایک بار وہ ایک کتاب حاصل کرنا چاہتا تھا جو آلماری کے اوپر پڑی تھی. اپنے جسمانی پست قد کی وجہ سے اس کا ہاتھ کتاب تک نہیں پہنچ سکتا تھا. اس نے اپنے ایک کرنل کو حکم دیا کہ وہ یہ کتاب اتار کر لائیں. مذکورہ کرنل نے حکم بجا لاتے ہوئے کتاب اس کے حوالے کی اور ساتھ یہ محسوس کرانے کی کوشش کی کہ وہ نپولین بونا پارٹ سے بڑا ہے. جرنیل نپولین نے بذلہ سنجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ " تم مجھ سے بڑے نہیں بلکہ لمبے ہو."
آپ کا اپنا
پائندخان خروٹی
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.