Taqatain Tumari Hain, Aur Khuda Hamara Hain. Urdu Poetry Nazam.
طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے
عکس پر نہ اِتراؤ، آئینہ ہمارا ہے
آپکی غلامی کا، بوجھ ہم نہ ڈھوئیں گے
آبرو سے مرنے کا، فیصلہ ہمارا ہے
عمر بھر تو کوئی بھی، جنگ لڑ نہیں سکتا
تم بھی ٹوٹ جاؤ گے،تجربہ ہمارا ہے
غیرتِ جہاد اپنی زخم کھا کے جاگے گی
پہلا وار تم کر لو،دوسرا ہمارا ہے
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.