Fascination Of Low Grade Celebrities and Ted Bundy Case. By Sayed Mansoor Shah.
کسی بھی گھٹیا مشہور شخصیت میں دلچسپی لینا ہی دراصل اس کو زندہ رکھنا ہے ۔۔
اس گھٹیا فینٹسی میں بہت سے لوگ شدومد سے حصہ ڈالتے ہیں ۔۔مشہور زمانہ سیریل کلر ٹیڈ بنڈی
( Ted Bundy)
کیس میں جو پہلا کیس تھا جس کی عدالتی کاروائی ٹی وی پر دیکھائی گئ میں خواتین و مرد حضرات نے ٹیڈ بنڈی کی شخصیت میں بے حد دلچسپی لی ۔۔
عدالتی کاروائی کے دوران خواتین ٹیڈ کو دلچسپی سے دیکھتی رہیں اور کئ خواتین کے نزدیک وہ ایک دلفریب شخصیت کا دلچسپ انسان تھا ۔۔بعض اس خوفناک سیریل کلر سے تعلق بنانے میں بھی بے حد دلچسپی رکھتی تھیں ۔۔
ایک کالج کے طالب علم نے کہا کہ اس کے لیے ٹیڈ سے نظریں ہٹانا مشکل ہو چکا ہے
دراصل شہرت کو برداشت کرنا دونوں فریقین کے لیے دشوار ہوتا ہے ۔۔مشہور گھٹیا شخصیت شہرت کی ہوس میں اپنے آپ کو زندہ رکھنے کے لیے مزید گھٹیا ہوتی جاتی ہے
اور اس میں دلچسپی لینے والے اس کو دلچسپ طریقے سے مزید گھٹیا اور مشہور بناتے جاتے ہیں ۔۔
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.