Fascist. What Is Fascism? Who Is Fascist? Explained In Urdu.
Cult, Cult Leader And Cult Psychology.
فاشزم میں ایک منظم طریقے کے ساتھ لوگوں برین واش کر دیا جاتا ہے ۔ انہیں شاندار ماضی ، دوسروں پر ان کی فوقیت ، ان کی مظلومیت کے بارے ميں ایک علیحدہ اخلاقی اور قانونی نقطہ نظر سے روشناس کر دیا جاتا ہے ۔ ایک فاشسٹ تنظیم یا جماعت ابتدا دیگر تنظیموں اور جماعتوں کی طرح ہی ہوتی ہے ۔ لیکن اس کا بیانیہ اسے پھر ایک فاشسٹ تحریک بنا دیتی ہے. فاشسٹ لوگوں کو ماضی کی سنہرے یادوں میں مبتلا کر دیتے ہیں اور انہیں باور کراتے ہیں کہ وہ دیگر لوگوں سے بہتر ہے(یہ خدا کے چنے ہوئے لاگ ہے یا یہ ایک ایسی نسل تعلق رکھتے ہیں جو دوسروں سے بہتر ہے) ۔ انہیں بتایا جاتا ہے کہ ماضی میں وہ ایسے نہ تھے ان کی ثقافت ،تہزیب اور دوسروں پر فوقیت ہی ختم کر دی گئ ہے ۔ انہیں ایسا دکھایا جاتا ہے کہ وہ مِظلوم ہے ۔ان کے سامنے بہت سارے مسائل رکھے جاتے ہیں جو یا تو بنائے جاتے ہیں یا پہلے سے موجود مسائل کو بڑھا چڑھا کر پیش کر دیے جاتے ہیں ۔ پھر ان مسائل کے حل کے لیے صرف ایک کلٹ لیڈر ہوتا ہے جو خود کو ایسا پیش کرتا ہے کہ صرف وہ ہی تمام مسائل کو حل کرسکتے ہیں ۔ وہ جزباتی تقریروں ، ایموشنل بلیگ میلنگ اور سیاسی چال بازی میں ماہر ہوتا ہے ۔ وہ مزہب ، سائنس مطلب ہر چیز کو استمال میں لاتا ہے تاکہ لوگ اس کے دلدارہ بن جاے ۔ اور اہستہ اہستہ لوگوں کو اس حد تک پہنچا دیتے ہیں کہ وہ اس کے منہ سے نکلے ہر لفظ کو اخری سچ اور قدرتی قانون سمجھ لیتے ہیں مطلب وہ انٹلکچولی ڈیڈ ہوجاتے ہیں ۔ اب وہ لوگوں کو جزبات سے کھیلنے کی شروعات کرتا ہے. جس کے لیے وہ ایک خاص قسم کے لوگوں کو ٹارگٹ کرتے ہیں چاہے وہ کوئی اقلیت ہو یا بیرونی تذہیب ، کسی دوسرے مزہب کے پیروکار ، نسلی یا سماجی گروپ مطلب کوئی ایسی چیز ڈھونڈ لیتا ہے جو کوئی خطرہ نہیں ہوتا لیکن اسی خطرہ بنا دیا جاتا ہے ایسی صورت میں لوگ اپنی خاندان، جائداد ، ازادی اور حقوق کو غیر محفوظ سمجھ لیتے ہیں اور بچانے کا واحد راستہ کلٹ لیڈر ہوتا ہے اس موقع پر کلٹ لیڈر ان کا جس طرح استمال کرنا چاہے کرسکتا ہے ۔ نصاب ، میڈیا اور پروپیگنڈہ کے تمام طریقوں کو وہ اس طرح استمال کرتے ہیں کہ لوگ ایک خاص گروہ ، تنظیم ، ثقافت یا مزہب سے شدید نفرت کرنے لگتے ہیں اور ایک خاص مزہب ، تہزیب یا نسل محبت ( جو کہ خطرے میں ہوتا ہے مطلب لوگوں کو ایسا دکھایا جاتا ہے کہ یہ خطرے میں ہے ) ۔ایک فضول شخص کو ہیرو کے طور پر پیش کیا جاتا ہے لوگ اسے ماں بھی لیتے ہیں ۔اور پھر اس ہجوم کا استمال کرکے ٹارگٹ لوگوں کا قتل شروع کیا جاتا ہے (کلٹ لیڈر کی خواہشاتِ پر منحصر ہے )۔ فاشسٹ کسی بھی کلاس ، نسل ، مزہب گروپ یا سیاسی گروپ کا استمعال کرسکتے ہیں ۔
میں پی ٹی ائی کو فاشسٹ تو نہیں کہہ سکتا لیکن اگے جا کے یہ ایک فاشسٹ جماعت بن سکتی ہے ۔ ریاست مدینہ ، مغربی تہزیب ، یکساں نصاب تعلیم ، ارطغرل اور اس کے علاوہ اس حکومت نے بہت سارے گندپیھلا دئیے ہے. ایک جاہل نسل بھی تیار کر لی ہے ۔ معیشت میں بھی ان کی کارکردگی صفر ہے تو اچھا ہوا کہ یہ چلی گئ ۔یہ سارا گند سیاست میں اسٹیبلشمنٹ پیھلاتا ہے ۔
By Musa Khan.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.