Chanakyia, Philosopher, Economist and Law Expert. Indian Scholar Chankia. Urdu Info Blog about Chankia.
Who Was Chankia Or Chanakya? Chankia Kay Baray Main. Life
_____________________
*چانکیہ* چار صدیاں قبل از مسیح کا ایک بڑا استاد،
سیاسی اور حربی حکمت عملی کا ماہر، اکنامسٹ اور ماہر قانون تھا۔
اس نے اپنے نظریات کو بیان کرنے کے لئے
*ارتھ شاستر* جیسی عظیم کتاب لکھی تھی جسے پولٹیکل سائنس پر اپنے عہد کی عظیم ترین کتاب کا درجہ حاصل ہے۔
وہ تکشیلا یونیورسٹی ( ٹیکسلا) میں استاد تھا۔
اسے *موریہ سلطنت* کا *ریاستی نظریہ داں* کہا جاتا ہے۔
*تکشیلا یونیورسٹی* میں اُس دور میں 63 کے قریب مضامین کی تعلیم دی جاتی تھی جن میں وید،
فلکیات،
فلسفہ،
جراحی، موسیقی اور پولٹیکل سائنس شامل تھے۔
*چانکیہ کو کوٹلیہ اور وشنو گپتا بھی کہا جاتا ہے* ۔۔
پاکستان کا قیام چونکہ اس خطے کے ماضی کی نفی کرکے قائم ہوا تھا اس لئے ہر وہ شخصیت اور تہذیبی و ثقافتی عنصر
جس کا تعلق *کمپوزٹ کلچر* سے تھا اس کو نہ صرف مسترد کردیا گیا بلکہ اس کی موقع بہ موقع مذمت بھی کی گئی۔
یہی وہ طرز عمل تھا جس کی بنا پر پاکستان کو شدید شناختی بحران کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
پاکستان کا دانشور اپنے ارد گرد ہر چیز کو اسلام اور مسلمان کی نظر سے شناخت کرنے اور اسے معنی دینے کی کوشش کرتا ہے جس سے وہ تاریخی، تہذیبی اور ثقافتی ورثے سے محروم ہوکر اپنی شناخت کھو دیتا ہے اور ادھر ادھر ٹامک ٹوئیاں مارتا ہے۔
چانکیہ کو پاکستان میں مجسم دھوکہ دہی فریب جھوٹ اور کمینگی ثابت کیا جاتا ہے۔
چاہیے تو یہ تھا کہ
چانکیہ کی شخصیت اور اس کے نظریات کا اس کے عہد کی سیاست، معاشرت اور ثقافت کے تناظر میں مطالعہ اور جائزہ لیا جاتا لیکن ہمارے ہاں تو اسے ہندو مہاسبھا کا نظریہ داں بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔
چانکیہ کی سیاست اور طرز حکمرانی بارے کتاب ارتھ شاستر کا اردو ترجمہ تو ہوا لیکن اس کو ایک گھٹیا کتاب کے طورپر پیش کیا گیا۔
مترجم نے ارتھ شاستر کے ترجمے پر جو طویل دیباچہ لکھا جس میں دنیا کی ہر برائی چانکیہ کے سر تھوپ دی تھی
چانکیہ بارے ہمارے ہاں علمی کام بالکل نہیں ہوا اور اگر کچھ ہوا ہے تو اس کا معیار انتہائی سطحی ہے جس کی مثال یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(بنوں کے پی کے) اور سرگودھا یونیورسٹی(لاہور کیمپس)سے وابستہ *ڈاکٹر عبدالقدوس اور ڈاکٹر شمس العارفین* کا مشترکہ *ریسرچ* ورک ہے جس کا عنوان ہے:
*تصور برداشت عظیم دانشور کوٹلیہ*،
*اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ایک تقابلی جائزہ*۔
سوال پیدا ہوتا ہے کہ
کوٹلیہ تو ظہور اسلام سے سینکڑوں سال قبل پیدا ہوا تھا اور اس نے قبل از مسیح اپنے نظریات کو مرتب کیا تھا اس کا اسلامی تعلیمات کی روشنی میں تقابلی جائزے کا کیا تک بنتا ہے۔
یہ تقابل سرے سے بے بنیاد اور سطحی ہے
لیکن ہمارے ہاں ہر علمی کام میں مذہب کا حوالہ ضروری ہے لہٰذا ایک شخصیت جو اسلام سے بھی سینکڑوں سال قبل کے دور سے تعلق رکھتی ہے اس کو بھی *مشرف بہ اسلام* کرنا ضروری سمجھا گیا ہے..
منقول
Chankia, Philosopher, Economist and Law Expert. Indian Scholar Chankia. Urdu Info Blog about Chankia. Chanakya Bio In Urdu. Urdu Blog about Chanakya Of Arth Shastar. Detailed Story In Urdu.
Who Was Chankia? Chankia Kay Baray Main. Chankia Ki Zindagi. Chankia Biography In Urdu.
_____________________
_____________________
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.