Skip to main content

Zama Jwand Aw Jadujehad. Bacha Khan baba

 


حج کرنے کے بعد میں بیت المقدس چلاگیا وہاں بہت سے علاقوں کا دورہ کیا یہودیوں نے اپنی زمینوں پر نئے شہر بسائے تھے زرعی زمینوں پر فصلیں اگائی تھی میں جس علاقے میں بھی جاتا وہاں کے لوگوں سے پوچھتا کہ یہ زمینیں کس کی ہے تو کہتے تھے کہ یہ صحرا اور بنجر زمینیں ہماری ہے اور جن پر فصلیں ہے پودے ہیں شہر ہے جنگلات ہے یہ یہودیوں کی ہے تو میں نے ان سے کہا کہ بھائیوں یہ آپ کس دنیاں میں رہ رہے ہیں میں جہاں بھی دیکھتا ہوں یہودیوں نے اپنی زمینوں کو آباد کیا ہے انہوں نے فصلیں لگائی ہے باغات بنائے ہے  لیکن آپ کچھ نہیں کرتے اگر عقل نہیں ہے انکھیں تو ہیں ان میں سے ایک نے جواب دیا کہ یہ بنجر زمینیں ہم نے یہودیوں کو اسلئے دی ہے تاکہ وہ ان پر نئے شہر بنائے جنگلات، محلات بنائے  یہ آخری صدی ہے پھر امام مہدی آئنگے اور وہ یہ ساری زمینیں ان سے لیکر ہمیں دینگے اب کبھی کبھی خیال آتا ہے کہ جاکر ان عرب بھائیوں سے پوچھوں کے انیسویں صدی ختم ہوگئی لیکن امام مہدی نہیں آئے تو یہ زمینیں آپکی ہوئی یا یہودیوں کی ۔


باچا خان بابا کی کتاب ٫٫میری زندگی میری جدوجہد،، سے اقتباس



Comments