ثمر ہارون بلور نے اے این پی چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی
بریکنگ نیوز: عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی رہنما اور ترجمان ثمر ہارون بلور نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ثمر ہارون بلور نے یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف سے حالیہ ملاقات کے بعد کیا اور وہ جلد ایک پریس کانفرنس کے ذریعے اپنی شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گی۔
ثمر ہارون بلور شہید رہنما ہارون بلور کی اہلیہ ہیں، جنہوں نے اپنے شوہر کی شہادت کے بعد سیاسی میدان میں قدم رکھا۔ 2018 کے عام انتخابات میں انہوں نے پی کے 78 سے کامیابی حاصل کی اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھرپور سیاسی کردار ادا کیا۔
ثمر ہارون خواتین کی نمائندگی، بااختیاری اور جمہوری اصولوں کی علمبردار رہی ہیں۔ وہ عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے دہشتگردی کے خلاف بھرپور موقف رکھنے والی شخصیت کے طور پر جانی جاتی تھیں اور بلور خاندان کی سیاست کو آگے بڑھا رہی تھیں۔
سیاسی حلقوں میں ان کی شمولیت کو مسلم لیگ ن کے لیے ایک بڑی کامیابی اور اے این پی کے لیے بڑا جھٹکا قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کی یہ شمولیت خیبر پختونخوا میں خواتین کی سیاسی فعالیت کو ایک نئی جہت دے گی۔
ثمر بلور کی ن لیگ میں شمولیت نہ صرف ایک نظریاتی تبدیلی ہے بلکہ آنے والے انتخابات میں سیاسی اتحادوں اور حلقہ پی کے 78 کی سیاست پر بھی گہرے اثرات ڈال سکتی ہے۔
مزید تفصیلات جلد۔۔۔

Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.