پختون لڑکیوں کی رول ماڈل؟؟؟ — ملالہ یوسفزئی
جب شوہر نے ملالہ کو “سیکس بم” کہا تو اُن کا ردِعمل کیا تھا؟
نوبیل انعام یافتہ اور دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کی علمبردار ملالہ یوسفزئی نے اپنی آنے والی خودنوشت “فائنڈنگ مائی وے
(Finding My Way)”
میں پہلی بار اپنے شوہر عصر ملک کے ساتھ تعلق اور محبت کی کہانی کا تفصیل سے ذکر کیا ہے۔
یہ کتاب 21 اکتوبر کو منظرِ عام پر آئے گی۔
28
سالہ ملالہ نے اپنی اس کتاب میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران اپنی زندگی، احساسات، اور عصر ملک سے رشتہ استوار ہونے کے مراحل کو بے جھجک انداز میں بیان کیا ہے۔
برطانوی میگزین
"Vogue"
میں شائع ایک اقتباس کے مطابق ملالہ لکھتی ہیں:
"عصر کی آمد نے آکسفورڈ میں میرے تیسرے سمسٹر کی اداسی کو خوشیوں میں بدل دیا۔
مگر ہمارا رشتہ کسی فلمی کہانی کی طرح آسان نہیں تھا،
مجھے ہر وقت یہ خدشہ رہتا تھا کہ کہیں کوئی ہمیں دیکھ نہ لے۔"
ایک موقع پر، ملالہ بتاتی ہیں کہ وہ عصر کے ساتھ چہل قدمی کر رہی تھیں جب ایک خاتون نے انہیں پہچان کر تصویر لینے کی کوشش کی۔
"میں فوراً ایک جھاڑی کے پیچھے چھپ گئی، جس سے عصر اور سیکیورٹی ٹیم دونوں گھبرا گئے!"
ملالہ کے مطابق، شروع میں انہیں اپنے والدین سے یہ تعلق چھپانے کے لیے خاصی تدبیریں کرنا پڑیں۔
"ایک دن میں شلوار قمیض پہن کر گھر سے نکلی تاکہ امی مطمئن رہیں،
لیکن ریسٹورانٹ پہنچ کر جدید لباس اور ہیلز پہن لیں۔"
پھر وہ ہنستے ہوئے لکھتی ہیں:
"جب میں واپس میز پر آئی تو عصر نے میری کرسی کھینچی اور کان میں آہستہ سے کہا:
‘You’re a sex bomb!’
میں شرم کے مارے چہرہ نیپکن کے پیچھے چھپا لیا!"
ملالہ نے بتایا کہ جب انہوں نے پہلی بار اپنے والد کو بتایا کہ وہ عصر کو پسند کرتی ہیں، تو انہوں نے کہا:
"ڈیڈ، مجھے وہ اچھا لگتا ہے… رومانی طور پر۔ لیکن امی کو ابھی مت بتائیں!"
تاہم ان کے والد نے فوراً والدہ کو بتا دیا۔
ملالہ کی والدہ نے حیرت سے کہا:
“بالکل نہیں! کیا وہ پشتو بولتا ہے؟ ملالہ کو پشتون لڑکے سے شادی کرنی چاہیے!”
ملالہ کے مطابق ان کے والدین کو خدشہ تھا کہ یہ تعلق کسی اسکینڈل میں تبدیل ہوسکتا ہے،
مگر وہ اپنے رشتے کو ختم نہیں کرنا چاہتی تھیں — اگرچہ والدین کے ساتھ تناؤ انہیں پریشان کرتا رہا۔
بعدازاں، آکسفورڈ میں تعلیم مکمل کرنے کے دوران ملالہ نے عصر سے کہا:
"کیا ہم اپنے جذبات کو کچھ وقت کے لیے روک سکتے ہیں؟"
جس پر عصر نے جواب دیا:
"شاید جذبات ایسے نہیں رکتے، مگر تمہارے لیے میں کوشش کروں گا۔"
یاد رہے، ملالہ یوسفزئی اور عصر ملک نے 2021 میں برمنگھم، انگلینڈ میں سادہ نکاح کیا تھا۔
ان کی کتاب
“Finding My Way”
(Atria Books / Simon & Schuster)
کے تحت
21
اکتوبر کو شائع ہوگی
جس میں انہوں نے اپنی ذاتی، تعلیمی اور جذباتی زندگی کے اہم پہلو پہلی بار بے باکی سے بیان کیے ہیں۔
#MalalaYousafzai #FindingMyWay #MalalaBook2025 #fbviralpost2025シ #fbreelsfypシ゚viral #fbreelsfypシ゚viralvideo #PashtunRoleModel #PakistaniWomenEmpowerment
.jpeg)
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.