Skip to main content

پاک افغان امن معاہدے پر افغان حکومت کا سرکاری اعلامیہ

پاک افغان امن معاہدے پر افغان حکومت کا سرکاری اعلامیہ


 ‏قطر میں امارت اسلامیہ افغانستان اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ۔ دوطرفہ معاہدے پر دستخط


قطر میں امارت اسلامیہ افغانستان اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات ایک دوطرفہ معاہدے پر دستخط کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔


 امارت اسلامیہ نے اس معاہدے تک رسائی کے سلسلے میں برادر ممالک قطر اور ترکیہ کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔


اس تفاهمی معاہدے کے مطابق دونوں فریقوں نے امن، باہمی احترام اور اچھے ہمسایگی کے تعلقات پر اپنے عزم کا اعادہ کیا۔


دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق ہوا کہ مسائل اور اختلافات کو مکالمے اور بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے گا۔


فریقین نے مکمل اور بامعنی جنگ بندی (سیزفائر) پر اتفاق کیا۔


یہ بھی طے پایا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف کسی قسم کی دشمنی یا حملہ آور عمل نہیں کریں گے،

اور نہ ہی وہ ان گروپوں کی حمایت کریں گے جو پاکستان کی حکومت کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں۔


دونوں ممالک کے درمیان یہ بھی طے ہوا کہ وہ ایک دوسرے کے سیکیورٹی فورسز، شہریوں یا تنصیبات پر کوئی حملہ نہیں کریں گے۔


مستقبل میں برادر ممالک کی ثالثی سے ایک نیا میکانزم قائم کیا جائے گا جو دوطرفہ دعووں کا جائزہ لے گا اور اس معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گا۔



امن معاہدے پر ترکی کا ردعمل


ہم اس بات کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ افغانستان اور پاکستان نے ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے اور دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران دونوں ممالک نے امن و استحکام کو مضبوط کرنے کے لیے طریقہ کار تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہم قطر کی اُن کوششوں کی بھی تعریف کرتے ہیں، جس نے ان مذاکرات کی میزبانی کی۔

ترکیہ دونوں برادر ممالک اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔



Taliban govt issued statement about the ceasefire agreement 


“Negotiations between representatives of the Islamic Emirate of Afghanistan and the Islamic Republic of Pakistan, held in Qatar, have concluded with the signing of a bilateral agreement.

We wish to express our profound appreciation to the brotherly nations of Qatar and Turkey for their instrumental role in facilitating the negotiations that led to this agreement. 


Under the terms of the agreement, both sides reaffirm their commitment to peace, mutual respect, and the maintenance of strong and constructive neighborly relations.


 Both sides are committed to resolving issues and disputes through dialogue. A comprehensive and meaningful ceasefire has been mutually agreed upon.

It has been decided that neither country will undertake any hostile actions against the other, nor will they support groups carrying out attacks against the Government of Pakistan.


 Both sides will refrain from targeting each other’s security forces, civilians, or critical infrastructure. In the future, a mechanism will be established, under the mediation of intermediary countries, to review bilateral claims and ensure the effective implementation of this agreement.”

Comments