Skip to main content

Said Akbar The Man Who Shot And Killed Prime Minister Liaqat Ali Khan

 Said Akbar The Man Who Shot And Killed Prime Minister Liaqat Ali Khan.

شہید وزیر اعظم لیاقت علی خان کے قاتل کی بیوی نے پچھلے سال ایبٹ آباد میں 25 اپریل 2021ء کو  106 سال کی عمر میں انتقال کیا اور وہ حکومت پاکستان سے 450 روہے ماہانہ اپنے خاوند کی فیملی پنشن بھی وصول کرتی رہیں ۔


قاتل سید اکبر کو تو موقع پر ہی پکڑنے کی بجائے قتل کیا گیا تھا مگر اس کے چار بیٹوں اور بیوہ کو ایبٹ آباد کنج قدیم میں ایک گھر آلاٹ کیا گیا اور سخت پہرے میں اس وقت کی جدید ترین سہولیات بھی مہئیا کی گیئں تھیں۔

اس کا بڑا بیٹا دلاور خان جو اس وقت 8 سال کا تھا ۔ آج بھی 86 سال کی عمر میں زندہ سلامت اپنے ذاتی بہت بڑے گھر میں شملہ ہل بانڈہ املوک میں رہائش پزیر ہے ۔کیونکہ جو گھر ان کو اور اس کی ماں کو آلاٹ کیا گیا تھا وہ بیوہ کے نام پہ تھا۔۔اور ان کا بچپن وہاں گزرا اور اسی دوران پہرہ دینے والے سپاہی سے ان کی ماں نے شادی کر لی اور اس کے ہاں 5 بچے یعنی چار بیٹے اور ایک بیٹی کی مزید پیدائش ہوئی ،8 بھائی اور ایک بہن والا کنبہ نہایت خوشحال زندگی گزارتا رہا ۔۔


اور بالآخر دلاور خان کی شادی بھی اس کے دوسرے پاکستانی والد بدل زمان خان نے اپنی رشتہ دار سے کروائی جو سات بچوں یعنی چار بیٹوں اور تین بیٹیوں کی ماں ہے ،سید اکبر کے باقی تین بیٹے یکے بعد دیگرے امریکہ میں سیٹل کر دیئے گئے۔۔


دلاور خان کچھ عرصہ شادی کے بعد کابل گیا بقول اس کےاپنی آبائی زمینیں دیکھنے ۔اور اپنی بیوی اور ایک ہی بیٹا جو اس وقت تھا اس کو ماں کے پاس چھوڑ رکھا تھا۔۔8 سال بعد واپس آیا اور بیوی بچے کو بھی لے گیا۔ مگر کچھ عرصہ آنا جانا کرتا رہا ۔اور بالآخر پچھلے 50 سال سے مستقل اپنے ذاتی گھر میں مقیم ہے۔آلاٹ ہوا گھر ماں نے فروخت کر دیا ۔اور دوسرے خاوند کےبچوں کے ساتھ نئے بنگلوں میں رہائش پزیر تھی اور دنیا سے رخصت ہوگئی۔۔۔امید ہے آپ لوگوں کو اس پی ایم کے قتل کے بارے کچھ تو سمجھ آ ئی ہو گی۔۔


۔

کسی کے ذہن میں کوئی سوال ہو تو پوچھ سکتا ہے!

سید اکبر برٹش انڈیا کا افغانستان کیلۓ سیکرٹ انفارمر تھا ان کا ماھانہ 450 روپے وظیفہ مقرر تھا ۔ افغان حکومت نے ناپسندیدہ سرگرمیوں کی وجہ سے اس کی شہریت ختم کر کہ افغانستان میں داخلہ پہ پابندی لگائ تھی۔

جب پاکستان بن گیا تو حکومت پاکستان نے ان کی آئ بی میں سروس اور 450 روپے مستقل وظیفہ برقرار رکھا۔

جب لیاقت علی خان نے روسی ایماء پہ امریکی پالیسیوں پر عملدر آمد کرنے میں ٹال مٹول سے کام لینا شروع کیا تو امریکہ نے اپنے ایجنٹ وزیر دفاع ایوب خان کے زریعے ان کو راستہ سے ھٹانے کا فیصلہ کیا۔


اس سلسلے میں سید اکبر کی ایبٹ آباد میں باقاعدہ ٹرینگ شروع ھوئ۔ چھ مہینہ کی ٹرینگ مکمل کرنے کے بعد ایوب خان نے ان کی ٹرینگ دیکھنے کی خواھش کا اظہار کیا ۔ اس موقعہ پہ پولیس لائین ایبٹ آباد میں باقاعدہ ایک تقریب منعقد ھوئ جس میں سید اکبر نے اپنے فن کا مظاھرہ کیا ایوب خان کے سامنے دو کبوتروں کو ھوا میں چھوڑا گیا سید اکبر نے دونوں کبوتروں کو ھوا میں اپنی پسٹل سے نشانہ لگا کہ مار گرایا۔

اس تقریب کے چند مہینہ بعد ایوب خان امریکہ کے دورے پہ چلے گیے ابھی وہ امریکہ میں ھی تھے کہ راولپنڈی میں لیاقت علی خان کے قتل والے منصوبے کو عملی جامہ پہنادیا گیا۔

سید اکبر کی پوری فیملی کو امریکی نیشنلٹی سے نوازا۔ ان کے تیسرے اور آخری بیٹے کو ۲۰۰۳ میں امریکن نیشنلٹی ملی ۔ اس کے بعد ان کی ساری فیملی امریکہ شفٹ ھو چکی ھے ۔

یہ ساری تفصیلات انگریزی روزنامہ ڈان میں چھپ چکی ھیں۔ آپ گوگل کر سکتے ھیں ۔ پندرہ بیس پیجز کی رپورٹ ھے۔

ان کے قتل کے بعد ڈی آئ جی کی قیادت میں ایک کمیشن بنا۔ ڈی آئ جی نے اپنی رپورٹ مکمل کی تو اسے پشاور ھائ کورٹ میں جمع کروانا تھا وہ لاھور سے جہاز کے زریعے پشاور آ رھے تھے ۔ جہلم کے قریب ان کے جہاز کو نشانہ بنایا گیا ڈی آئ جی صاحب رپورٹ سمیت ھی جہلم کی پہاڑیوں میں رزق خاک ہو گئے ۔


 (منقول)




Said Akbar The Man Who Shot And Killed Prime Minister Liaqat Ali Khan. Sayyed Akbar Afghan Killed Liaquat Ali Khan In Liaquat Bagh Rawalpindi. Liaqat Ali Khan PM Killed In Rawalpindi. Urdu Blogs

Comments

Popular posts from this blog

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text.

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text. Pashto Poetry Two Lines. Pashto Tappay In Text. ‏د خوېندو لوڼو سوداګره کږه شمله چې په سر ږدې خندا راځينه ټپه# که د پیزوان خاطر دې نه وے تابه زما د غاښو زور لیدلې وونه #ټپه ‏ستا یارانۍ ته مۍ زړه کیږۍ په څه خبره به اشنا درسره شمه خلک پېزوان خونړی بولي تا په نتکۍ د کلا برج ونړونه  Pashto New Tapay On Images 2022. Pashto Tappay In Text. Eid Mubarak Pashto Tapay. Pashto Eid Poetry. اختر ته ځکه خوشالیګم چی مسافر جانان می کلی ته راځینه Eid Mubarak In Pashto Tapa. Folk Songs Akhtar. اختر پرون وو پرون تیر شو تا تر څنګلو پوري نن سره کړل لاسونه Akhtar Janan Aw Pukhto Tapay. Eid Mubarak Poetry Pashto. خلکو اختر کښی غاړی ورکړی زه بی جانانه ګوټ کښی ناست ژړا کوومه خپل د راتلو لوظ دې ياد دے؟ سبا اختر دے انتظار به دې کومه Eid Mubarak In Pashto Language. Akhtar Di Mubarak Sha. اختر دی مبارک شه مورې څلور کمڅۍ مې وکړه دوه مې د خيال او دوه د کچ اختر ټالونه په ما دې ورځ د لوی اختر کړه چې دې په سترګو راله کېښودل لاسونه يوه روژه بله غرمه د...

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings. Learn Pashto Words and Meanings. Info Different Contextual Uses Of Pashto Phrase Zama Zargiya or Zama Zargia. Pashto Language Words Internet Is Searched For Pashto Words Meaning Daily as People Speaking Languages Other Than Pashto Want To Learn Some Basic and Most Used Phrases. Search For Pashto Phrase " Zama Zargiya " Increased By 1150 % Today. Zama Zargiya Meaning In Urdu.  میرا جگر یا میرے دل کا ٹکڑا میرا جگر،  میرا محبوب یا میرے محبوب The Phrase Simply Means My Darling Or Sweetheart In English. Pashto. Zama Zargiya زما زړګیه English. Darling Or My Darling Or My Dear Or My Sweetheart. In Urdu Zama Zargiya Means " Meray Aziz " Meray Mehboob" Or Meray Humnasheen. Best Phrase For Zama Zargiya In Urdu. Meray Jigaar Or Jiggar Pashto Word Zama Means Mera Or Meray.  Pashto Word Zargay Means Dil Or Jigar.  Pashto Language Words زما زړګیه میرے محبوب میرے ہم نشین میرے جگر کا ٹکڑا "Zama Zargia Endearment Urdu...

Understanding the UAE Visa Ban: Reasons and Implications

پاکستانیوں کے لیے یو اے ای ویزا پابندی کے بارے میں تفصیلی خبر اور وجوہات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کر دی ہے، جس کی وجہ ان سرگرمیوں کو قرار دیا گیا ہے جن سے یو اے ای کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ یو اے ای میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ یہ پابندی نافذ العمل ہے اور یہ تمام پاکستانی شہریوں پر لاگو ہوتی ہے، چاہے وہ کسی بھی مقصد کے لیے سفر کر رہے ہوں۔ یو اے ای حکومت نے پابندی پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا، لیکن پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یو اے ای حکومت کو درج ذیل سرگرمیوں پر تشویش ہے: یو اے ای حکومت کے خلاف مظاہرے کرنا سوشل میڈیا پر یو اے ای حکومت پر تنقید کرنا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونا یو اے ای حکومت نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ ان سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی شہریوں کی تعداد دیگر قومیتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یو اے ای کا سفر کرنے سے گریز کریں جب تک کہ ان کے پاس درست ویزا نہ ہو۔ سفارتخانہ یو اے ای حکومت کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرنے اور پابندی ہٹانے کے...