تفصیلات کے مطابق ٹاک ٹاکر جنت مرزا کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ جنت مرزا نے ٹک ٹاک اسٹار عمر بٹ سے منگنی کر لی ہے۔ اس حوالے سے ان کے ایک کمنٹ کا اسکرین شاٹ بھی وائرل ہورہا ہے جس میں جنت مرزا سے ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا آپ کی بات پکی ہو گئی ہے؟ صارف کی جانب سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں اداکارہ نے (بی پی) یعنی بات پکی لکھ کے جواب دیا۔ تاہم بات پکی ہونے کے حوالے سے ابھی تک انہوں نے کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا۔ پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک اسٹار اور حال ہی میں ایکٹنگ ڈیبیو کرنے والی اداکارہ جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 15 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے اور وہ پاکستان کی پہلی ٹک ٹاکر بن گئی ہیں جو اتنے زیادہ مداح رکھتی ہیں۔ اس وقت انسٹاگرام پر جنت مرزا کے دو اعشاریہ ایک ملین یعنی 21 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر انہوں نے ایک ہزار سے زائد پوسٹس کی ہوئی ہیں جن میں ان کی دلکش تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوز شامل ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل اداکارہ منال خان اور صبور علی نے بھی ’بات پکی‘ ہونے کی خبر مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیاپر شیئر کی تھی۔
Pashto Times is your go-to destination for all things Pashto language, culture, and literature. From language learning resources to cultural insights, our blog offers a wealth of information for anyone interested in Pashto. Stay up-to-date with the latest news and trends, and deepen your understanding of this fascinating language and culture.