Andrew Garret Interview to Dawn.
Garret Discovery CEO Andrew Garret Interview To Daily Dawn Translated Into Urdu.
روزنامہ ڈان کو امریکی فرانزک کمپنی کے سربراہ اینڈریو گیرٹ نے انٹرویو دیا ہے، اس انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر کوئی مختلف تقریروں کو جوڑ کر ایک کلپ بنائے اور پھر اسے ایک الگ ڈیوائس پر ریکارڈ کرے تو ہماری کمپنی اس دوسری ریکارڈنگ کو اپنی فرانزک رپورٹ میں درست قرار دے گی
اینڈریو گیرٹ نے اپنے اس بیان سے متعلق یہ بھی واضح کیا کہ اسے ثاقب نثار کی آڈیو کے غلط یا صحیح ہونے کے حوالے سے استعمال نہ کیا جائے، آڈیو درست ہے یا نہیں، اس کی کریڈیبلٹی کمپنی کی ذمہ داری نہیں ہے، اس آڈیو کے درست یا غلط ہونے کی ذمہ داری اس شخص کی ہے کہ جو اس کو پیش کرتا ہے
اینڈریو گیرٹ نے روزنامہ ڈان کو اپنے انٹرویو میں بتایا کہ وہ صرف اسی فائل کی تصدیق کرسکتے ہیں جو ان کو پہنچائی گئی اور اس صورت میں کہ کلپ جوڑ کر اس آڈیو کو دوسری ڈیوائس پر ریکارڈ کیا گیا ہو تو ان کے نزدیک وہ دوسری ریکارڈنگ بالکل درست ہے، انہوں نے کمپنی کو موصول ہونے والی قانونی چارہ جوئی کے حوالے سے دھمکیوں کا بھی ذکر کیا اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ وہ ایک امریکی کمپنی ہیں جن کے خلاف پاکستان میں کارروائی نہیں ہوسکتی۔
آڈیو اسکینڈل میں فرانزک کمپنی کے سربراہ یا پہلی بار باضابطہ کمپنی کا مؤقف آنے کے بعد صورت حال مزید دلچسپ اور مکمل تحقیقات کے متقاضی ہوگئی ہے۔
انٹرویو کا لنک کمنٹ ملاحظہ کریں
Link Of Andrew Garret Interview To Dawn Pakistan about Ahmad Noorani Story of Leaked Video of Saqib Nisar
عثمان غازی
Pashto Times. Saqib Nisar Audio Scandal and Forensic Report Of Garret Discovery Lab United States. Urdu Translation Of Daily Dawn Report.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.