Skip to main content

First Computer Virus Developed By Two Pakistani Brothers. Basit Alvi & Amjad Alvi

 First Computer Virus Developed By Two Pakistani Brothers. Basit Alvi & Amjad Alvi


دنیا کا پہلا کمپیوٹر وائرس لاہور کے دو بھائیوں نے بنایا تھا


 دہائیاں قبل ان 2 بھائیوں  باسط علوی اور امجد علوی  نے  دراصل سافٹ ویر پائریسی کے خلاف اپنی جنگ کا آغاز کیا تھا اور ان کا ہتھیار بنا ۔۔۔ دنیا کا پہلا کمپیوٹر وائرس۔


یہ 1986 کی بات ہے جب امریکا کی ڈیل وئیر یونیورسٹی کے طالبعلموں کو کمپیوٹر کے استعمال میں عجیب علامات کا سامنا ہوا، جیسے عارضی طور پر میموری ختم ہوجانا، سست ڈرائیو اور دیگر۔


اور اس کی وجہ دنیا کا پہلا پرسنل کمپیوٹر وائرس بنا جسے اب برین کے نام سے جانا جاتا ہے جو میموری کو تباہ کرنے کے ساتھ ہارڈ ڈرائیو کو سست اور بوٹ سیکٹر میں ایک مختصر کاپی رائٹ میسج چھپا دیتا۔


  باسط علوی اور امجد علوی نے جب دنیا کا پہلا وائرس  تیار کیا تھا ان  کی عمریں اس وقت 17 اور 24 سال تھیں اور وہ لاہور میں کمپیوٹر کی دکان چلارہے تھے۔


 جب انہیں پتہ چلا کہ ان کے صارفین ان کے تحریر کردہ سافٹ وئیر کی غیر قانونی کاپیاں آگے بڑھا رہے ہیں تو انہوں نے جوابی وار کا فیصلہ کیا۔


اس مقصد کے لیے برین نامی وائرس تیار کیا  تاکہ سافٹ ویر چوری کرنے والوں کو ڈرایا جاسکے مگر ان بھائیوں کا موقف تھا کہ ان کا مقصد کوئی مجرمانہ کام کرنا نہیں تھا۔


2011 میں فن لینڈ کی ایک اینٹی وائرس کمپنی ایف سیکیور کو دیئے گئے انٹرویو میں دونوں بھائیوں نے اس بگ کو 'دوستانہ وائرس' قرار دیا جس کا مقصد 'کسی ڈیٹا کو تباہ' کرنا نہیں تھا اور اسی وجہ سے وائرس کوڈ پر ان کے نام، فون نمبر اور دکان کا پتا بھی موجود تھا۔


کچھ سال پہلے ایک انٹرویو میں امجد علوی نے بتایا 'اس کے پیچھے بس یہ خیال تھا کہ اگر پروگرام کی غیرقانونی کاپی بنائی جائے تو وائرس لوڈ ہوجائے'۔


دونوں بھائیوں نے وائرس کے پھیلاﺅ پر نظر رکھنے کے لیے طریقہ کار بھی مرتب کیا 'ہم نے پروگرام میں ایک کاﺅنٹر رکھا، تاکہ تمام کاپیوں کو ٹریک کرسکے اور معلوم ہوسکے کہ انہیں کب بنایا گیا'۔


ان کا دعویٰ تھا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ یہ وائرس اتنا پھیل جائے گا کہ ان کے کنٹرول سے باہر ہوجائے گا مگر ٹائم میگزین نے ستمبر 1988 میں اس حوالے سے ایک تفصیلی جائزہ رپورٹ جاری کی بلکہ میگزین کور بھی وائرسز کے نام پر تیار کیا جس میں کچھ پیچیدہ پہلوﺅں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔


میگزین کے مطابق یہ دونوں بھائی اپنے سافٹ وئیر کی چوری کے حوالے سے جتنے بھی فکرمند تھے، مگر خود دیگر مہنگے پروگرامز جیسے لوٹس 1-2-3 کی کاپیاں فروخت کررہے تھے اور ان کا موقف بھی کافی دلچسپ تھا کہ کمپیوٹر سافٹ وئیر کو پاکستان میں کاپی رائٹ تحفظ حاصل نہیں تو بوٹ لیگ ڈسکس کی تجارت کوئی پائریسی نہیں۔


اسی جواز کے تحت دونوں بھائی صاف کاپیاں پاکستانیوں کو فروخت کرتے جبکہ وائرس سے متاثرہ ورژن امریکی طالبعلموں اور سیاحوں کو۔


جب یہ امریکی شہری واپس گھر پہنچ کر پروگرامز کی کاپی بنانے کی کوشش کرتے تو وہ ہر اس فلاپی ڈسک کو انفیکٹ کردیتے جو وہ اپنے کمپیوٹرز میں لگاتے، وہ ڈسکس بھی جس کا اوریجنل پروگرام سے کوئی تعلق نہیں ہوتا تھا۔


ڈیل وئیر یونیورسٹی کے بعد برین وائرس دیگر یونیورسٹیوں میں سامنے آیا اور پھر اخبارات تک جاپہنچا۔


نیویارک ٹائمز کے مطابق ایک نقصان دہ کمپیوٹر پروگرام نے Providence Journal-Bulletin کو نشانہ بنایا جس کا نقصان تو محدود تھا مگر ایک رپورٹر کئی ماہ کے کام سے محروم ہوگیا جو ایک فلاپی ڈسک میں موجو تھا۔


ویسے تو اس پر کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوئی مگر اس وقت میڈیا کا ردعمل بہت زیادہ دھماکا خیز تھا، باسط اور امجد علوی کو دنیا بھر سے فون کالز موصول ہوئیں اور وہ ہر ایک کی طرح یہ جان کر حیران رہ گئے کہ ان کا چھوٹا سا تجربہ کتنی دور تک جاپہنچا ہے، کیونکہ آج تیزی سے پھیلنے والے وائرسز کے برعکس برین کی ترسیل پرانے انداز سے انسانی کیرئیرز کے ذریعے ہورہی تھی اور فلاپی ڈسکس کو سہارا بنایا گیا تھا۔


مگر اس کے بعد جن بوتل سے باہر نکل آیا اور اب 10 لاکھ سے زائد وائرسز کمپیوٹر کو متاثر کررہے ہیں اور ایسا تخمینہ لگایا تھا کہ دنیا بھر کے 50 فیصد کمپیوٹرز وائرس سے متاثر ہیں یا ہونے والے ہیں، صارفین ان سے لڑنے کے لیے سالانہ 4 ارب ڈالرز سافٹ وئیر پروگرامز پر خرچ کرتے ہیں۔


 یہ وائرس ان دونوں بھائیوں کے کاروبار کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا. ان کی کمپنی برین نیٹ پاکستان کی چند بڑی انٹرنیٹ سروسز پروائڈرز میں سے ایک ہے. ایک انٹرویو کے دوران امجد علوی نے کہا 'یہ وائرس اس وقت تک نہیں پھیل سکتا تھا جب تک لوگ سافٹ وئیر کو غیرقانونی طور پر کاپی نہ کرتے'۔


دونوں بھائیوں کے مطابق انہوں نے وائرس سے متاثرہ سافٹ ویر کی فروخت 1987 میں ختم کردی تھی اور اب بھی اسی پتے پر موجود ہیں جو برین کوڈ پر دیا گیا تھا۔


ایک تخمینے کے مطابق اس وائرس نے 1986 سے 1989 کے دوران ایک لاکھ سے زائد کمپیوٹرز کو نشانہ بنایا تھا، ویسے تو یہ کمپیوٹر کو نقصان پہنچانے کے لیے نہیں تھا مگر بہت جلد ہی اس کے نئے ورژن اور نقول تیار ہوگئیں جو بڑے پیمانے پر تباہی مچانے لگے۔


ٹی آر ٹی ورلڈ کے ایک حالیہ مضمون کے مطابق درحقیقت اب کمپیوٹر وائرسز کی تاریخ پاکستانی برین کے بغیر مکمل نہیں ہوتی کیونکہ اس سے ہی بیشتر پروگرامرز کو اینٹی وائرس سافٹ وئیر تحریر کرنے کا خیال آیا، جن میں سرفہرست نام جان میکافی کا ہے جو اب اینٹی وائرس سافٹ وئیر کمپنی کی بدولت کروڑ پتی بن چکے ہیں اور وہ پاکستانی بھائیوں کو جنیئس قرار دیتے ہیں۔


ان کا کہنا تھا 'میں نے سان جوز مرکری نیوز میں اس بارے میں پڑھا اور سوچا کہ آخر انہوں نے ایسا کیسے کیا، کسی نے بھی کبھی سافٹ ویر کو بیکٹریا اور وائرسز کے طور پر استعمال کرنے کا نہیں سوچا تھا، یہ ایک جنیئس آئیڈیا تھا'۔


جان میکافی اس وقت ایک کمپیوٹر کمپنی انٹرپاتھ چلارہے تھے، انہوں نے برین کا تجزیہ کرکے اس کے مقابلے کے لیے ایک پروگرام تحریر کیا، جس کو الیکٹرونک بلیٹن بورڈ پر پوسٹ کیا گیا اور 2 ہفتے میں 10 لاکھ صارفین بن گئے۔اس طرح دنیا بھر میں معروف پہلے کمرشل اینٹی وائرس سافٹ ویر میکافی نے جنم لیا۔

ڈان



Urdu Story Of Computer Virus by Two Pakistani brothers Basit Alvi and Amjad Alvi. How first Computer Virus Developed by Pakistani brothers. The story of Anti Virus And Virus of Computers.


Comments

Popular posts from this blog

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text.

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text. Pashto Poetry Two Lines. Pashto Tappay In Text. ‏د خوېندو لوڼو سوداګره کږه شمله چې په سر ږدې خندا راځينه ټپه# که د پیزوان خاطر دې نه وے تابه زما د غاښو زور لیدلې وونه #ټپه ‏ستا یارانۍ ته مۍ زړه کیږۍ په څه خبره به اشنا درسره شمه خلک پېزوان خونړی بولي تا په نتکۍ د کلا برج ونړونه  Pashto New Tapay On Images 2022. Pashto Tappay In Text. Eid Mubarak Pashto Tapay. Pashto Eid Poetry. اختر ته ځکه خوشالیګم چی مسافر جانان می کلی ته راځینه Eid Mubarak In Pashto Tapa. Folk Songs Akhtar. اختر پرون وو پرون تیر شو تا تر څنګلو پوري نن سره کړل لاسونه Akhtar Janan Aw Pukhto Tapay. Eid Mubarak Poetry Pashto. خلکو اختر کښی غاړی ورکړی زه بی جانانه ګوټ کښی ناست ژړا کوومه خپل د راتلو لوظ دې ياد دے؟ سبا اختر دے انتظار به دې کومه Eid Mubarak In Pashto Language. Akhtar Di Mubarak Sha. اختر دی مبارک شه مورې څلور کمڅۍ مې وکړه دوه مې د خيال او دوه د کچ اختر ټالونه په ما دې ورځ د لوی اختر کړه چې دې په سترګو راله کېښودل لاسونه يوه روژه بله غرمه د...

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings. Learn Pashto Words and Meanings. Info Different Contextual Uses Of Pashto Phrase Zama Zargiya or Zama Zargia. Pashto Language Words Internet Is Searched For Pashto Words Meaning Daily as People Speaking Languages Other Than Pashto Want To Learn Some Basic and Most Used Phrases. Search For Pashto Phrase " Zama Zargiya " Increased By 1150 % Today. Zama Zargiya Meaning In Urdu.  میرا جگر یا میرے دل کا ٹکڑا میرا جگر،  میرا محبوب یا میرے محبوب The Phrase Simply Means My Darling Or Sweetheart In English. Pashto. Zama Zargiya زما زړګیه English. Darling Or My Darling Or My Dear Or My Sweetheart. In Urdu Zama Zargiya Means " Meray Aziz " Meray Mehboob" Or Meray Humnasheen. Best Phrase For Zama Zargiya In Urdu. Meray Jigaar Or Jiggar Pashto Word Zama Means Mera Or Meray.  Pashto Word Zargay Means Dil Or Jigar.  Pashto Language Words زما زړګیه میرے محبوب میرے ہم نشین میرے جگر کا ٹکڑا "Zama Zargia Endearment Urdu...

Understanding the UAE Visa Ban: Reasons and Implications

پاکستانیوں کے لیے یو اے ای ویزا پابندی کے بارے میں تفصیلی خبر اور وجوہات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کر دی ہے، جس کی وجہ ان سرگرمیوں کو قرار دیا گیا ہے جن سے یو اے ای کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ یو اے ای میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ یہ پابندی نافذ العمل ہے اور یہ تمام پاکستانی شہریوں پر لاگو ہوتی ہے، چاہے وہ کسی بھی مقصد کے لیے سفر کر رہے ہوں۔ یو اے ای حکومت نے پابندی پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا، لیکن پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یو اے ای حکومت کو درج ذیل سرگرمیوں پر تشویش ہے: یو اے ای حکومت کے خلاف مظاہرے کرنا سوشل میڈیا پر یو اے ای حکومت پر تنقید کرنا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونا یو اے ای حکومت نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ ان سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی شہریوں کی تعداد دیگر قومیتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یو اے ای کا سفر کرنے سے گریز کریں جب تک کہ ان کے پاس درست ویزا نہ ہو۔ سفارتخانہ یو اے ای حکومت کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرنے اور پابندی ہٹانے کے...