Donate In UNICEF Fund For Afghanistan.
UNICEF Appeals Donations to Create Relief Fund Of 2 Billions Dollars For Afghanistan. You Can Donate On Official Sites Of Save The Children and UNICEF.
تصاویر ایسی دل دہلا دینے والی ہیں کہ دیکھ تو لیں مگر شئیر کرنے کا حوصلہ نہیں ہے
افغانستان میں وہ سب ہوتا دکھائی دے رہا ہے جس کے ہونے کا ڈر تھا اور نہ ہونے کی دعائیں مانگی تھیں
دسمبر کے اختتام تک دس لاکھ سے زائد بچوں کی اموات کا اندیشہ ہے۔ پانچ سال سے کم عمر ہر دوسرا افغان بچہ شدید ترین غذائی قلت کا شکار ہے۔ حالات یونہی رہتے ہیں تو ایک کروڑ بچے سکول جانے سے محروم ہو جائیں گے۔ بارہ تیرہ برس کی بچیوں کو والدین فروخت کر رہے ہیں تاکہ باقی بچوں کیلئے خوراک کا انتظام کر سکیں۔
ہمارے ہاں وہ سب جنہوں نے کابل پر طالبان کے قبضے پہ نعرہ تکبیر بلند کیا اور مٹھائیاں بانٹیں، اب سب کچھ بھول کر کسی اور چکر میں پڑ گئے ہیں۔ کسی کے منہ سے اس بدترین انسانی المیے پر ایک لفظ سننے کو نہیں ملا، سوائے ہارون الرشید صاحب کے۔
انہوں نے پاکستانی حکومت سے پچاس ارب روپے عطیہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو کہ پوائنٹ سکورنگ کے سوا کچھ نہیں۔ ہم پچاس ارب کی ڈونیشن دینے کے قابل نہیں ہیں۔ دس پندرہ ارب پاکستانی حکومت دے سکتی ہے اور ہنگامی بنیادوں پر دینے چاہئیں
جماعت اسلامی اس قسم کے سانحوں پر ریلیف کیمپس قائم کرنے میں پیش پیش رہا کرتی تھی۔ اس بار پراسرار خاموشی ہے۔ میں نے کچھ دیر پہلے منصورہ کال کی تو میڈیا سیل والوں نے بتایا ہے کہ فی الحال افغانستان کیلئے ریلیف کیمپس قائم کرنے یا عطیات اکٹھے کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ جب ہوا تو آپ کو پتہ چل جائے گا۔
دوسری جانب ہمارے وہ سب لوگ جو طالبان کے مخالف یا امریکا کے حامی تھے، وہ اس المناک صورتحال سے کمال سفاکی کے ساتھ حظ اٹھا رہے ہیں۔ "اجی، ہم نے تو پہلے ہی کہہ دیا تھا" پھول جیسے بچے مرتے ہیں تو مرتے رہیں، ان کا باوا اوپر ہوگیا۔ انہیں اور کیا چاہئے۔
یونیسیف نے کل افغانستان کیلئے دو ارب ڈالر کے عطیات کی اپیل کی ہے، جو کسی ایک ملک کیلئے یونیسیف کا سب سے بڑا امدادی پروگرام ہوگا۔ اگر دو تین ماہ میں مطلوبہ رقم اکٹھے نہیں ہو پاتی تو یونیسیف کے اہلکاروں کے مطابق ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ خدا کرے کہ حکومتیں اور بین الاقوامی رفاہی ادارے اس وارننگ کو سنجیدگی سے لیں۔
ان گئے گزرے حالات میں بھی ہم میں سے ہر ایک ہزار، دو ہزار دے ہی سکتا ہے۔ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ سرکاری سطح پر امداد کے علاوہ ریلیف فنڈ قائم کرے جس میں عوام عطیات جمع کروا سکیں۔
فی الحال جو لوگ کچھ کرنا چاہتے ہیں ان کے پاس دو آپشن ہیں۔ سیو دی چلڈرن اور یونیسیف۔ سیو دی چلڈرن کی ویب سائٹ پر افغانستان کیلئے ڈونیشن کا علیحدہ پیج موجود ہے۔ جہاں سے آپ پچاس، سو، دو سو ڈالرز، یا اس سے زائد کے عطیات جمع کروا سکتے ہیں۔ اسی طرح یونیسیف کی ویب سائٹ پر جا کر آپ چالیس ڈالر، اسی ڈالر یا اس سے زائد کے عطیات دے سکتے ہیں۔ اللہ نے توفیق دی ہے تو اللہ کے واسطے ضرور کچھ کیجئے
یہ پوسٹ فقط ان لوگوں کیلئے کی ہے جو عملاً کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ اپنے سیاسی اور تزویراتی گھوڑے یہاں دوڑانے سے گریز کریں۔ کچھ کر سکتے ہیں تو کیجئے ورنہ خاموش رہئے۔ جزاک اللہ
محمد اشفاق
Pashto Times.
UNICEF Appeals Donations to Create Relief Fund Of 2 Billions Dollars For Afghanistan. You Can Donate On Official Sites Of Save The Children and UNICEF. Donation Appeal For Afghanistan Emergency Relief Fund.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.