Skip to main content

Urdu Love Story. There Is Girl Behind Every Successful Boy.

Urdu Love Story. There Is Girl Behind Every Successful Boy. Urdu Love Story 2022. Love And Success


‏ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے!!! 

صدیوں پرانی بات ہے دو لڑکیوں کو اپنے کالج کے ایک لڑکے سے عشق ہوگیا لیکن دونوں ہی اپنے پیار کا اظہار نہیں کرپاتی تھیں اس کی وجہ یہ تھی کہ لڑکا بہت پڑھاکو تھا ہر وقت کتابوں میں کھویا رہتا تھا دونوں بن سنور کر اس کے آس پاس سے گزرتیں ‏لیکن وہ ان کی طرف دیکھتا بھی نہیں تھا ایک دن وہ لڑکا درخت کے نیچے بیٹھا کتاب پڑھ رہا تھا 


تو دونوں نے ارادہ کرلیا کہ اسے جا کر آئی لو یو بول دیں گی لیکن ہمت نہیں پڑ رہی تھی آخر کار فیصلہ ہوا کہ دونوں محبت بھرا خط لکھ کر پتھر میں لپیٹ کر ایک ساتھ اس کی طرف پھینکیں گی جس کا لیٹر  ‏کھول کر پڑھ لیا بس اسی کا محبوب بنے گا دونوں نے ایک ساتھ اپنا محبت نامہ پھینکا ایک بے چاری کا منزل تک پہنچا ہی نہیں اور دوسرا درخت پر ایک سیب کو جالگا، سیب اور لو لیٹر ایک ساتھ نیچے گرے بس فرق یہ تھا کہ سیب سر پر گرا اور لیٹر سائیڈ پر جا گرا جس لڑکی کا لولیٹر تھا وہ بہت خوش ہوئی  

‏لیکن ارے یہ کیا ہوا لڑکا سیب ہاتھ میں پکڑ کر کچھ دیر  سوچتا رہا اور پھر چیختا ہوا اپنے استاد کے گھر  کی طرف بھاگا 


کئی روز وہ لڑکا کالج نظر نہیں آیا کچھ عرصے بعد ان دونوں کو معلوم ہوا کہ سیب سر پر گرنے سے اسے جو خیال آیا اس نے دنیا بھر میں تہلکا مچا دیا ہے، اس لڑکے کا نام نیوٹن  ‏تھا دونوں بے چاری لڑکیوں نے اس کی آس ہی چھوڑ دی لیکن جب بھی ملتیں تو کہتی تھیں نیوٹن بھلے ہمارا نہ ہوسکا لیکن یہ تو سچ ہے کہ اس کی کامیابی کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ تھا

😜😜😜😜😜




Urdu Love Story. There Is Girl Behind Every Successful Boy. Urdu Love Story 2022. Love And Success. New Urdu Love Story. Pashto Pedia

Comments