Skip to main content

15 Golden Rules For Earning Money In Urdu.

 ‏کمانے کے 15 اٹل اصول

 کمانا 

(Earning)

 کوئی فن نہیں، یہ ایک میکانزم ہے۔ دنیا آپ کو اس لیے پیسے نہیں دیتی کہ آپ "اچھے" ہیں یا "ضرورت مند" ہیں۔ دنیا آپ کو پیسے تب دیتی ہے جب آپ اس کے منہ سے نوالہ چھیننے کی صلاحیت رکھتے ہوں یا اس کی کوئی ایسی مشکل حل کریں جس کے لیے وہ تڑپ رہی ہو۔

یہ ہیں کمانے کے 

15 

بے رحمانہ اور اٹل اصول


1-آپ کو آپ کی محنت کے نہیں، آپ کی "ویلیو" کے پیسے ملتے ہیں۔

یہ سب سے بڑا جھوٹ ہے کہ "محنت کرو تو پیسہ ملے گا"۔ ایک مزدور 12 گھنٹے پتھر توڑ کر بھی غریب رہتا ہے۔ پیسہ "مشکل کام" کا نہیں، "نایاب کام" کا ملتا ہے۔ اپنی ویلیو (Value)

 بڑھائیں، محنت نہیں۔

2-وقت بیچنا بند کریں، پروڈکٹ بیچیں۔

اگر آپ گھنٹوں کے حساب سے کماتے ہیں (تنخواہ)، تو آپ کی کمائی کی ایک حد (Cap) ہے۔ امیر وہ ہوتا ہے جو سوتے ہوئے بھی کمائے۔ ایسا سسٹم، پروڈکٹ یا اثاثہ بنائیں جو آپ کے وقت کا محتاج نہ ہو۔

3-گمنامی

 (Anonymity)

 غربت ہے۔

اگر دنیا نہیں جانتی کہ آپ کون ہیں اور کیا کرتے ہیں، تو آپ کبھی امیر نہیں ہو سکتے۔ "جو دکھتا ہے، وہ بکتا ہے"۔ اپنی مارکیٹنگ بے شرمی سے کریں۔ شور مچائیں، توجہ حاصل کریں اور پھر اس توجہ کو کیش کریں۔

4-درد

 (Pain)

 پیسے کا سب سے بڑا محرک ہے۔

لوگ خوشی کے لیے پیسے خرچ کرتے ہیں، لیکن درد سے نجات کے لیے وہ سارا پیسہ خرچ کر دیتے ہیں۔ وہ کاروبار کریں جو لوگوں کی بڑی تکلیف، خوف یا مجبوری کا حل ہو۔ پین کلر بیچیں، وٹامن نہیں۔

5-ایک آمدنی کا ذریعہ معاشی خودکشی ہے۔

اگر آپ کی آمدنی صرف ایک جگہ (ایک نوکری یا ایک کلائنٹ) سے آ رہی ہے، تو آپ تباہی سے صرف ایک قدم دور ہیں۔ کم از کم 3 سے 5 ذرائع آمدن بنائیں۔ جب ایک خشک ہو، تو دوسرا بہتا رہے۔

6-شرم

 (Shame)

 کو بینک میں جمع نہیں کرایا جا سکتا۔

بیچنے میں، پیسے مانگنے میں، یا اپنا کام دکھانے میں شرم کرنا غریبوں کی نشانی ہے۔ کاروباری دنیا میں "بے شرم" ہونا ایک خوبی ہے۔ اگر آپ مانگیں گے نہیں، تو آپ کو ملے گا نہیں۔

7-مہارت

 (Skill

) ڈگری سے زیادہ مہنگی کرنسی ہے۔

بازار میں ڈگریوں کی بھر مار ہے، اس لیے وہ سستی ہیں۔ لیکن مخصوص مہارتیں (جیسے کاپی رائٹنگ، سیلز، کوڈنگ) نایاب ہیں۔ ایسی مہارت سیکھیں جو مشکل ہو اور جس کی طلب زیادہ ہو۔

8-پیسہ رفتار 

(Speed) 

کا عاشق ہے۔

جو آئیڈیا آج لاکھوں کا ہے، کل کوڑیوں کا ہو سکتا ہے۔ مارکیٹ انتظار نہیں کرتی۔ اپنے منصوبوں پر تیزی سے عمل کریں۔ "پرفیکٹ" ہونے کا انتظار نہ کریں، کچا پکا بیچنا شروع کریں اور راستے میں ٹھیک کریں۔

9-

آئیڈیا کوڑی کا ہے، عمل 

(Execution

) سب کچھ ہے۔

دنیا میں ہر دوسرے شخص کے پاس "بزنس آئیڈیا" ہے۔ آئیڈیا کی قیمت صفر ہے۔ پیسہ اس کا ہے جو اس آئیڈیا کو حقیقت میں بدلنے کی ہمت اور استقامت رکھتا ہے۔

10-دوسروں کی جیب میں ہاتھ ڈالنا سیکھیں (اخلاقی طور پر)۔

پیسہ پرنٹ نہ کریں، اسے ٹرانسفر کریں۔ پیسہ لوگوں کی جیبوں میں پڑا ہے۔ آپ کا کام یہ ہے کہ اسے وہاں سے نکال کر اپنی جیب میں کیسے لائیں۔ اس کے لیے آپ کو قائل کرنے (Persuasion) 

کا فن سیکھنا ہوگا۔

11-اخراجات کم کر کے امیر نہیں ہوا جا سکتا۔

آپ چائے چھوڑ کر کروڑ پتی نہیں بن سکتے۔ بچت کی ایک حد ہے، کمانے کی کوئی حد نہیں۔ اپنی توانائی 100 روپے بچانے پر نہیں، 10,000 روپے مزید کمانے پر لگائیں۔ فوکس آمدنی

 (Income)

 پر رکھیں، اخراجات پر نہیں۔

12-مفت کام کرنا جرم ہے۔

اگر آپ کسی کام میں ماہر ہیں، تو اسے مفت میں کبھی نہ کریں۔ دوستی یاری میں مفت کام کرنا اپنی صلاحیت کی توہین ہے۔ ہر کام کا معاوضہ طے کریں، چاہے وہ چھوٹا ہی کیوں نہ ہو۔

13-لیوریج 


(Leverage) 

کا استعمال کریں۔اکیلا انسان صرف دال روٹی کما سکتا ہے۔ بڑی دولت کمانے کے لیے لیوریج چاہیے یعنی دوسرے لوگوں کا وقت (ملازمین)، دوسرے لوگوں کا پیسہ (سرمایہ کاری)، یا ٹیکنالوجی (سافٹ ویئر/انٹرنیٹ)۔

14-مسائل

 (Problems)

 چھپائیں نہیں، ڈھونڈیں۔

جہاں مسئلہ ہے، وہیں پیسہ ہے۔ شکایات کرنے کی بجائے، مسائل کو مواقع کی نظر سے دیکھیں۔ گندی نالی صاف کرنا برا کام ہے، لیکن "صفائی کمپنی" بنانا کروڑوں کا بزنس ہے۔

15-نیٹ ورک

 (Network)

 ہی نیٹ ورتھ ہے۔

آپ کی کمائی ان 5 لوگوں کی اوسط ہوتی ہے جن کے ساتھ آپ اٹھتے بیٹھتے ہیں۔ غریب دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر آپ صرف مہنگائی کا رونا روئیں گے۔ امیروں کے ساتھ بیٹھیں، آپ کو کمانے کے نئے نئے طریقے ملیں گے۔

تو پھر کیا خیال ہے، متفق ہیں تو کمنٹس میں ایگری لکھیں

CP on fb

Comments