Skip to main content

اردو فنی

 ‏ایک دفعہ کلاس میں بچوں سے درخواست لکھنے کو کہا تو ایک  نے بخدمت جناب کو "بدبخت جناب" لکھا۔۔۔ 

۔۔۔۔۔ 

پرچے میں چچا کے نام خط لکھنے کو کہا گیا تو

کسی کے چچا شاید وفات پاچکے تھے،خط کے آغاز میں لکھا

"السلام علیکم یا اہل القبور"۔ 

۔۔۔۔۔

ایک طالب علم نے خط نویسی میں "امید ہے آپ بخیریت ہوں گے"  کو "امید ہے آپ بیغیرت ہوں گے" لکھ ڈالا

۔۔۔۔۔۔

ایک نے "درختوں پر انجیر لٹکے ہوئے تھے، کو "درختوں پر انجینئر لٹکے ہوئے تھے" پڑھا۔

۔۔۔۔۔۔

ایک نے تو گھر جا کر بتایا کہ مس کہہ رہی تھیں آپ خود کشی پر دھیان دیں حالانکہ میں نے خوش خطی کی بات کی تھی.۔۔۔۔

۔۔۔۔۔

پچھلے ہفتے ایک شاگرد نے  لکھا: شاعر مشرک فرماتے ہیں 

"محبت مجھے ان جوانوں سے ہے

ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں گند" 

۔۔۔۔

میم کیا ہم لعنت کا استعمال کر سکتے ہیں؟

ہر گز نہیں،یہ کیسا سوال ہے؟ 

میم آپ نے ہی نوٹ میں لکھا تھا کہ جہاں مشکل پیش آئے وہاں لعنت کا استعمال کریں. 

میں نے "لغت"  لکھا تھا لعنت نہیں۔۔اف۔۔😀

‎#teacherandstudents

Comments