Who Invented Printing Press? Urdu Bio چھاپہ خانے کاموجد,جوہن گٹن برگ Johann Gutenberg ولیم ہارٹ جوہن گٹن برگ کو چھاپہ خانہ کاموجد قرار دیا جاتا ہے۔ اصل میں اس نے یہ کیا کہ پہلے سے زیر استعمال متحرک چھاپے کو اس انداز میں بہتربنایا کہ اس سے بڑی تعداد میں اور زیادہ درستی کے ساتھ طباعت کا عمل ممکن ہوا۔ کوئی ایجاد مکمل طورپر کسی ایک ہی فرد کے ذہن سے برآمد نہیں ہوتی، ظاہر ہے کہ چھاپہ خانہ بھی ایسی ہی ایک ایجاد ہے۔ سانچے کی چھپائی کے تحت بننے والی مہریں اور مہردار انگوٹھیاں ازمنہ قدیم سے زیراستعمال تھیں گٹن برگ سے کئی صدیاں پہلے چین میں سانچے کی چھپائی کاطریقہ رائج تھا جبکہ868ء کے قریب وہاں طبع ہونے والی ایک کتاب بھی دریافت ہوئی ہے۔ مغرب میں بھی گٹن برگ سے پہلے اس تمام عمل سے لوگ آشنا تھے۔ سانچے کی چھپائی سے کسی ایک کتاب کے بہت سے نسخے تیار کرنا ممکن تھا۔ اس طریقہ کارمیںالبتہ ایک قباحت تھی کہ ہرنئی کتاب کے لیے ہر بار لکڑی کے ٹکڑوں یا تختوں کاایک مکمل نیا سانچہ تیار کرنا پڑتا تھا۔ بہت زیادہ تعداد میں کتابیں چھاپنے کے لیے یہ طریقہ کار ناقابل عمل تھا۔ عموماً خیال کیا جاتا ہے کہ گٹن برگ کی اہم
Pashto Times is your go-to destination for all things Pashto language, culture, and literature. From language learning resources to cultural insights, our blog offers a wealth of information for anyone interested in Pashto. Stay up-to-date with the latest news and trends, and deepen your understanding of this fascinating language and culture.