اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین کو یوم پاکستان کی تقریب
کیلئے فراہم کی گئی سلوٹوں سے بھری انتہائی خراب سلائی والی شیروانی فراہم
کرنے کی تحقیقات شروع ہوگئیں، یوم پاکستان کی انتہائی اہم تقریب میں صدر
مملکت کی پہنی ہوئی شیروانی کا وزیراعظم سمیت کئی شخصیات نے نوٹس لے لیا
تھا۔ ذرائع کے مطابق یوم پاکستان کی اہم تقریب جس میں نہ صرف وزیراعظم،
مسلح افواج کے سربراہان سمیت ملک کی اہم ترین شخصیات اور بڑی تعداد میں غیر
ملکی سفارتکار اور دیگر مہمان شریک تھے کہ دوران صدر مملکت نے جو شیروانی
زیب تن کی ہوئی تھی وہ کسی طرح بھی اس تقریب میں پہننے کے قابل نہیں تھی۔
ذرائع کے مطابق شیروانی کی فٹنگ صدر مملکت کے سائز کے مطابق نہیں تھی جبکہ
اسے تقریب کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب استری بھی نہیں کیا گیا تھا۔ صدر نے
خود بھی تقریب کے دوران اس شیروانی کی وجہ سے نہ صرف اپنی سبکی محسوس کی
بلکہ وہ سارا وقت انتہائی بے چین نظر آئے تھے۔ ذرائع کے مطابق اس پورے
معاملہ کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں
Pashto Times is your go-to destination for all things Pashto language, culture, and literature. From language learning resources to cultural insights, our blog offers a wealth of information for anyone interested in Pashto. Stay up-to-date with the latest news and trends, and deepen your understanding of this fascinating language and culture.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.