وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے الٹی میٹم کا الٹا اثر ہوا ہےاور یوں محسوس
ہو رہا ہے کہ وہ ڈالر تو نیچے لے آئے لیکن آلو کے آگے بے بس ہو گئے ہیں۔
آلو سستا ہونے کے بجائے مزید 7 روپے کلو مہنگا کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے
وفاقی حکومت کے اعلان کے ایک روز بعد ہی مارکیٹ میں آلو وافر موجود ہونے کے
باعث قیمت 10 روپے کلے کم کی گئی لیکن آڑھتیوں، مارکیٹ کمیٹیوں اور پرائس
کنٹرول کمیٹیوں نے مبینہ طور پر اندر کھاتے میٹنگ کرتے ہوئے آلو کی قیمت
سرکاری نرخ نامے میں صرف 3 روپے کم ظاہر کی اور اصل میں قیمت میں مزید 7
روپے کلو گرام کا اضافہ کردیا۔ اس مبینہ ساز باز کے نیتجے میں آڑھتیوں اور
کسانوں کو ایک ہی روز میں آلو کی فروخت کی مد میں 10 کروڑ سے زائد کا فائدہ
ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آڑھتیوں کی مارکیٹ کمیٹیوں اور ضلعی حکومت کی
پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے ساتھ میٹنگ میں طے پایا کہ وہ قیمتوں میں فوری
کمی لانے کے بجائے صرف وقت کا ضیاع کریں گے۔ دوسری جانب آڑھتی احتجاج کے
ذریعے حکومت کی توجہ ہٹائے رکھیں گے جس سے آڑھتیوں کو کم سے کم نقصان ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ عام مارکیٹ میں آلو 55 سے 60
روپے کلو فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی تاکہ پرچون
فروش ان سے ان کی مرضی کی قیمت پر آلو کی خریداری کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے
اس وقت عام شہری کو آلو کی قیمت کم کرنے کے اعلان کا کوئی فائدہ نہیں ہوسکا
تین روز بعد بھی مارکیٹ میں آلو پرانی قیمت پر ہی فروخت کیا جارہا ہے۔
بتایا گیا ہے وزیر خزانہ کے بیان کے بعد آلو کی بوری 5500 سے کم ہوکر 4500
روپے کی ہوگئی تاہم گزشتہ روز بوری دوبارہ 5000 روپے تک فروخت کی گئی۔
مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری سرکاری نرخ نامے میں تین روز بعد صرف 3 روپے
کمی کی گئی اصل میں یہ کمی نہیں کیونکہ دو روز قبل آڑھتیوں نے از خود قیمت
40 روپے کلو کردی تھی جو دوبارہ 47 روپے کلو ہوگئی ہے۔ سبزی منڈی بادامی
باغ کے صدر چوہدری اعجاز کا کہنا ہے آلو کے ریٹ اس وقت مستحکم ہوسکتے ہیں
جب آلو کی برآمدات کو مکمل طور پر بند کردیا جائے۔ انہوں نے کہا قیمتوں میں
اضافے کی بڑی وجہ آلو برآمد کرنا ہے رواں مالی سال 2 لاکھ ٹن آلو یورپ،
افریقہ، سری لنکا، افغانستان، ایران اور اعراق بھجوایا گیا۔ انہوں نے کہا
حکومت کسانوں کو مراعات دے تاکہ آلو کی کاشت پر کم خرچہ آئے
Pashto Times is your go-to destination for all things Pashto language, culture, and literature. From language learning resources to cultural insights, our blog offers a wealth of information for anyone interested in Pashto. Stay up-to-date with the latest news and trends, and deepen your understanding of this fascinating language and culture.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.