Skip to main content

Brosis marriage in Brazil

Brother and sister are living as wife and husband since last 7 years in Brazil.
 برازیل میں ایک جوڑے کو سات سال تک شادی شدہ زندگی گزارنے اور ایک بچی کے والدین بننے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ آپس میں بہن بھائی ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ ساﺅپالو شہر سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ ایڈریانا کے ساتھ پیش آیا۔ دونوں کی ملاقات 10 سال پہلے اس وقت ہوئی جب ایڈریانا اپنی پہلی شادی ختم ہونے پر اپنے آبائی شہر واپس آگئی۔ وہاں اسے ٹرک ڈرائیور لینڈرو سے محبت ہوگئی اور سات سال پہلے انہوں نے شادی کرلی اور ایک سال بعد ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوگئی۔ لینڈرو اور ایڈریانا دونوں کو یہ معلوم تھا کہ ان کی ماﺅں نے انہیں بچپن میں ہی چھوڑ دیا تھا اور دونوں اپنی ماﺅں کی تلاش میں تھے۔ ایڈریانا نے اس مقصد کیلئے مقامی ریڈیو سے رابطہ کیا جس کے ایک خصوصی پروگرام کے ذریعے کھوئے ہوئے لوگوں کی تلاش کی جاتی ہے۔ ایڈریانا کی خوشی کی انتہا نہ رہی کہ بالآخر اس پروگرام کے ذریعے اسے اس کی ماں مل گئی لیکن جب ماں نے یہ انکشاف کیا کہ اس نے اپنی دوسری شادی سے پیدا ہونے والے بچے لینڈرو کو بھی چھوڑ دیا تھا تو ایڈریانا کو کچھ خدشہ محسوس ہوا اور جب اس نے مزید معلومات حاصل کیں تو پتہ چلا کہ اس کی ماں کا بچہ لینڈرو دراصل اس کا خاوند بن چکا ہے۔ اگرچہ ابتداً دونوں سخت صدمے سے دوچار رہے لیکن اب انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
Thank for visiting Pashto Times 

Comments