What to do for better Life and enough earning in Pakistan?
اگر آپ اچھی زِندگی گُزارنا چاہتے ہیں لیکن زیادہ ذہین یا خُدا داد صلاحیتوں کے مالک نہیں ہیں تو سی ایس ایس کریں ، فوج میں کمیشن لیں ۔ اِن سب کی عُمر سے نِکل چُکے ہیں اور آپ آئی ٹی یا کِسی فیلڈ کے ماہر یعنی سپیشلسٹ بھی نہیں تو اچھا جُھوٹ بولنا سیکھیں ، مذہبی باتیں کرنا ، اُن کو بیچنا سیکھیں اور یُو ٹیوب چینل بنائیں ؛ آپ اچھے پیسے کمائیں گے ۔ سوشل کام بھلے کم کریں لیکن اُس کو شو آف زیادہ کریں ۔ یہ بھی اچھا کام ہے
کوئی مسجد یا مدرسہ کھول لیں ، کوئی پُرانی قبر کِسی جگہ ڈُھونڈیں اُس پر انویسٹ کریں ۔ یہ بھی اچھا کاروبار ہے ۔ لوگوں میں اُس قبر والے بابا جی کی کرامات کی مشہوری کریں بس قبر گُمنام ہو یا جعلی ہی کیوں نہ ہو ورنہ اُس کا کوئی والی وارث آ جائے گا
آپ کو یہ سب مذاق لگ رہا ہوگا ، کوئی کہے گا کہ ہم تو اپنے مُلک میں بڑے ہی سیٹ ہیں تو بھائی جان آپ اگر واقعی بڑے سیٹ ہیں تب بھی ایک آدھ شہریت کِسی اچھے مُلک کی جیب میں لازمی رکھیں کیونکہ آپ کِسی صنعتکار ، وزیر یا جنرل سے زیادہ سیٹ نہیں ہیں لیکن اُنھوں نے بھی اپنا ٹِھکانہ پہلے سے بنا رکھا ہوتا ہے
اگر آپ میں دَم ہے اور کُچھ کر بھی سکتے ہیں تو آسٹریلیا یا کینیڈا کی امیگریشن اپلائی کریں اور دیکھیں کہ آپ کِس کھاتے میں وہاں جا سکتے ہیں ۔ آئیڈیلزم سے باہر آئیں اور مُمکن ہو تو اپنی کمپنی تبدیل کریں
آپ کا مُلک دِن بدن خرابی کی طرف ہی جائے گا جب تک کہ خُدا اُوپر سے خُود نیچے اُتر کر حُکمرانی کرنے نہ آ جائے ۔
سلامت رہیں
Haroon Malik.
Pashto Times, Career blog, Earn More to fight Inflation in Pakistan.
What to do to fight inflation in Pakistan? How to increase income in Pakistan in 2022? Price Hike, inflation and Earning Online with Youtube channel in Pakistan. What to do if you fail in CSS and PMS? Come out of Idealism in Pakistan to live better.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.