Bacha Baazi Or Homosexuality. Urdu Blog about Bacha Baazi
By Arif Khattak.
"بچہ بازی یا امرد پرستی"
کہتے ہیں کہ امردپرستی یا اغلام بازی ایک پیچیدہ نفسیاتی عمل ہے۔ اس فعل کو انسان کی پیچیدہ نفسیاتی مسائل کیساتھ جڑا گیا ہے۔
پہلے پہل آغلام بازی یا امرد پرستی کا الزام ہمارے پشتون قبائل پر لگایا جاتا رہا مگر تاریخ کی روشنی میں برصغیر میں آغلام بازی کو متعارف کروانے والے آغلام بازی ایرانی تھے۔ چودھویں صدی عیسوی سے لیکر مغل بادشاہت کیساتھ ہندوستان میں آغلام بازی کو فروغ حاصل ہوا۔ خوبصورت لونڈے ایران سے لائے جاتے اور مغل کیساتھ افغان امراء ان کے قدردان سمجھے جاتے۔ الغرض اس قبیح فعل کو اتنا فروغ حاصل ہوا کہ اغلام بازی یا بچہ بازی کو ایک فن کا درجہ حاصل ہوا۔ نوابین اور بادشاہوں کیساتھ خوبصورت لونڈے کی موجودگی اس کے ذوق کا پتہ دیتی تھی۔
محمود غزنوی سے لیکر میر تقی میر اور ایران میں تو 1900
تک بچہ بازی اتنی مقبول رہی کہ بادشاہ سلامت کے خواتین خاص مردانہ پہناوے پہنتیں اور نقلی ہلکی سرمئی مونچھیں لگواتیں کہ امراء کو لونڈے پسند تھے
افغانستان میں یہ علت تاجک یا فارسی بانوں میں آج بھی مقبول عام ہے۔ پشتونوں میں قندھار کو بچہ بازی میں فوقیت حاصل ہے۔ درانی النسل پشتون اس علت کے شکار رہے ہیں اور آج بھی محسود، وزیر، خٹک جو درانی النسل پشتون ہیں وہاں بچہ بازی کافی مقبول ہے۔ ہمارے کچھ مفکرین اس کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ پشتونوں کا عورت تک رسائی صدیوں سے مشکل بنائی گئی ہے سو بچہ بازی کا کلچر فطری ہے۔ مگر میں ذاتی طور ان کی اس بات سے اختلاف کرونگا کہ بچہ بازی کیوجہ اگر عورت تک رسائی کے مرہون منت ہے تو سندھ اور ڈیرہ غازی خان جہاں عورت تک رسائی اتنی مشکل نہیں رہی تو وہاں یہ علت کیوں مقبول عام ہے؟۔ ان سوالات کے جوابات گرچہ مشکل نہیں ہے مگر پیچیدہ ضرور ہیں کہ امریکہ اور مغربی ممالک میں ہم جنس پرستی کو بطور معاشرہ قبول کیا گیا ہے وہاں کون سی عورت تک رسائی مشکل تھی
ہم نفسیاتی عوامل پر اس پر اس لئے بات نہیں کرسکتے کہ فی الحال علم نفسیات اس بات پر متذبذب ہے کہ ہم جنس پرستی یا آغلام بازی کا تعلق دماغ کے کون سے گرہ سے ہے۔ سو علم نفسیات کی جدید ریسرچ اس پر بات تو کررہی ہے مگر حتمی نتیجہ دینے کی پوزیشن میں ہرگز نہیں ہے۔
ہمارے رشتے کے ایک چچا جو نہایت پرہیزگار اور متقی تصور کئے جاتے ہیں وہ بھی اس قبیح فعل کے شکار رہے ہیں۔ ایک دن میں چچا سے عید کی نماز کے بعد گلے ملا تو چچا نے زور سے اپنے سینے بھینچنا شروع کیا تو میں نے ان کے کان میں آہستہ سے کہا
چچا جان رشتے میں ہم آپ کے بھتیجے لگتے ہیں"۔
چچا جان نے گلے سے دور کیا اور مخمور نگاہوں سے مجھے گھورا۔ خرخراتی آواز میں گویا ہوئے
"فی الحال شریعت اس حوالے سے بالکل خاموش ہے"۔
خبردار اگر کسی نے تاویل دی کہ آغلام بازی ایک پیچیدہ نفسیاتی مسلہ ہے کہ ہم جیسا علم نفسیات کا سرٹیفائیڈ اسکالر مرتے مرتے بچا ہے۔یہ فقط ذلالت ہے اور کچھ نہیں
عارف خٹک
Tags To Find This Blog Post.
Bacha Baazi Or Homosexuality. Urdu Blog about Bacha Baazi. Gays In Paahtun Society.
Londa Bazi Sex In Pashtun Society. Pashtuns And Gays.
Gay Sex, Bacha Bazi And Boy Sex. Homosex In Pashtuns.
Pukhtana Aw Konitob, Koni Toob aw Da Bacha Bazai Tarekh. Chokra Bazi, Londa Bazi, Bacha Bazi.
By Arif Khattak
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.