Urdu Adabi Latifa
کہتے ھیں کہ لکھنو میں ایک استاد صاحب بڑی ثقیل قسم کی اردو بولا کرتے تھے اور اپنے شاگردوں کو بھی یہی نصیحت کرتے تھے کہ جب بات کرنی ھو تو تشبیہات, استعارات, محاورات اور ضرب الامثال سے آراستہ پیراستہ اردو زبان استعمال کیا کرو
ایک بار دوران_تدریس یہ استاد صاحب حقہ پی رھے تھے. انہوں نے جو زور سے حقہ گڑگڑایا تو اچانک چلم سے ایک چنگاری اڑی اور استاد جی کی پگڑی پر جا پڑی
ایک شاگرد اجازت لے کر کھڑا ھوا اور بڑے ادب سے گویا ھوا
"حضور والا..!! یہ بندہ ناچیز حقیر فقیر, پر تقصیر ایک روح فرسا حقیقت حضور کے گوش گزار کرنے کی جسارت کر رھا ھے. وہ یہ کہ آپ لگ بھگ نصف گھنٹہ سے حقہ نوشی ادا فرما رھے ھیں
چند ثانیے قبل میری چشم نارسا نے ایک اندوہناک منظر کا مشاھدہ کیا کہ ایک شرارتی آتشی پتنگا آپ کی چلم سے افقی سمت میں بلند ھو کر چند لمحے ھوا میں ساکت و معلق رھا اور پھر آ کر آپ کی دستار فضیلت پر براجمان ھو گیا. اگر اس فتنہ و شر کی بروقت اور فل الفور سرکوبی نہ کی گئی تو حضور والا کی جان والا شان کو شدید خطرات لاحق ھو سکتے ھیں
اور اتنی دیر میں استاد محترم کی دستار ان کے بالوں سمیت جل کر بھسم ھو چکی تھی
Pashto Times.
Urdu Adabi Latifa. Lucknavi Urdu, Urdu Jokes. Urdu. Gorgons Of Lucknow Urdu. Urdy Latifa. Urdu Literature. Urdu quotes, Urdu Story.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.