Skip to main content

When George Clooney Favoured Friends With Millions Dollars

When George Clooney Favoured Friends With Millions Dollars. Urdu Story

Success Story Of George Clooney. Urdu


عام طور پر لوگ بہت امیر ہوجائیں تو پرانے دوستوں کو بھول جاتے ہیں. لیکن ایسے بھی ہیں کہ جنہیں  دولت آتے ہی سب سے پہلے غربت کے زمانے کے دوستوں کا خیال آتا ہے


ارب پتی ہولی وڈ اداکار  جارج کلونی بھی ایسے ہی ہیں 2013 میں  انہوں نے ایک سائنس فکشن فلم ' گریوٹی' میں کام کیا تھا،  معاوضے کے طور پر انہیں فلم کی کمائی سے کچھ حصہ دینے کا معاہدہ کیا گیا تھا. اتفاق سے فلم سپر ہٹ ہوگئی تو انہیں بہت ساری رقم ملی


 رقم ملنے کے بعد انہوں نے اپنے سات پرانے دوستوں کو ایک ویران جگہ  بلا کر ہر ایک کو 10 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی پندرہ پندرہ کروڑ روپے نقد دیے


اب انہوں نے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ 25 سال سے اپنے سر کے بال خود ہی بناتے اور کاٹتے ہیں



جارج کلونی نے بتایا کہ 25 سال قبل  انہوں نے سر کے بال بنانے والی مشین 'فلوبی' کا سیٹ خریدا تھا اور آج بھی وہ اسی مشین سے آسانی سے  بال بنالیتے ہیں۔  بس  2 منٹ لگتے ہیں۔

کئی لوگ جارج کلونی کے بیان کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ یہ فلوبی مشین کی فروخت بڑھانے کا حربہ نہ ہو



 جارج کلونی نے 1978 میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور ان کا شمار ہولی وڈ کی لیجنڈ اداکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے دو آسکر ایوارڈز بھی جیتے


جارج کلونی کا شمار دنیا کی امیر شخصیات میں ہوتا ہے، اندازے کے مطابق ان کی دولت 50 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔ انہوں نے لبنانی وکیل امل سے 2014 میں شادی کی، وہ ان سے 17 سال چھوٹی ہیں اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق سے متعلق سفیر بھی رہ چکی ہیں۔ ڈان



Pashto Times Tags For Blog Post

When George Clooney Favoured Friends With Millions Dollars. Urdu Story Of George Clooney. Richest Men on The Earth.. George Clooney Net Worth. How George Clooney Became Rich After Film Gravity. Success Story of George Clooney wealth and fame. 

Comments