Maulana Tariq Jameel Reality By Abid Afridi.
Tariq Jameel, Manzoor Pashteen And PTM
منظور پشتین، محسن داوڑ اور علی وزیر نے فوج کو صاف صاف کہہ دیا کہ “تم جو کرسکتے ہو کر لو، ہم اپنی بات سے ایک قدم پیچھے ہٹنے والے نہیں"۔ ڈی جی آئی ایس پی آر غفور نے بھی دانت پیستے ہوئے جواب دیا کہ “تمہارا ٹائم اب ختم ہوگیا ہے"
یہ سب دیکھ کر میں گھبرا گیا۔ میرے بچے ان دنوں بری طرح جھلس گئے تھے اور کراچی کے برن سینٹر میں داخل تھے۔ اپنے بچوں کو اسی ہسپتال میں چھوڑ کر سیدھا اسلام آباد میں ڈیرہ ڈال دیا۔ کبھی منظور پشتین کی منت سماجت کرتا تو کبھی آرمی والوں کی کہ آپ سب اختلافات کو ٹیبل ٹاک کے ذریعے ختم کریں کیونکہ ہمارے لوگ تاحال پسے ہوئے ہیں
تب نہ جانے کیوں اور کیسے یہ خیال آیا کہ مجھے مولانا طارق جمیل سے اس بابت رابطہ کرنا چاہیئے، ان سے اپنے قبائلی علاقوں کے لئے امن کی بھیک مانگنی چاہیے اور انھیں بیچ میں لانا چاہیے۔ نمبر ملایا تو ان کا کوئی ہم نام سیکریٹری دوسری جانب موجود تھا۔ انہیں پوری بات بتائی کہ ہمارے علاقے کے امن و امان کا مسئلہ ہے اسلیے آپ مولانا کو کہیے کہ وہ ہماری مدد کریں۔ سیکرٹری نے جواب دیا کہ میں کل شام کو تمہیں بتا دونگا۔ اگلے دن پھر فون کیا تو اس بار مجھے سنے بغیر ان صاحب نے کہہ دیا کہ “مولانا صاحب کی ریڑھ کی ہڈی میں مسئلہ ہے، وہ بستر سے نہیں اٹھ سکتے لہذا معاف کیجئے گا”۔ شاید اس دوران ایک ہی دن گزرا تھا کہ مولانا صاحب ایک لائیو ٹی وی شو میں بیٹھے ہوئے نظرآگئے۔
میں ٹھہرا ایک نمبر کا بیوقوف، خاموش رہنے کے بجائے دوبارہ ان کے سیکرٹری کو فون لگا دیا اور ان سے اس معاملے پر یوں استفسار کیا کہ جیسے مولانا میرے پابند ہو۔ آفرین ہو مولانا کے سیکرٹری پر کہ میری اس جرات کے بدلے انہوں نے مجھے ایسی کھری کھری سنا دی کہ منہ سے کھائے ہوئے کھانے کا ذائقہ ہی اڑ گیا۔ اور تو اور کال منقطع کرنے سے پہلے اُس نے ایک پاک دامن سی دھمکی بھی دے ڈالی کہ “دوبارہ فون کرنے کی صورت میں مجھے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے"۔
عابد آفریدی
Pashto Times Tags.
Maulana Tariq Jameel Reality By Abid Afridi.
Tariq Jameel, Manzoor Pashteen And PTM
Pashtuns Lives And Maulana Tariq Jamil. Tariq Jameel Reality.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.