Protest Of Habib Jalib Poetry Lovers Against Anchor Aftab Iqbal Remarks.
چند روز قبل نام نہاد، جعلی دانشور آفتاب اقبال نے جالب صاحب پر ریمارکس دیتے ہوئے انہیں شعرا کی فہرست ہی نکال دیا جو اسکی کم علمی اور خود ساختہ دانشوری کے سوا کچھ بھی نہیں۔ موصوف اس سے پہلے بھی بہت سارے خود ساختہ فلسفے جھاڑ چکے ہیں بونگیاں مارنا انکا معمول بن چکا ہے اور بعد میں معافی مانگ لیتے ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ یہ تکبر کی انتہا کو پہنچ چکے ہیں یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا اور لوگوں کے شدید ردعمل کے باوجود کوئی معذرت یا ندامت دکھائی نہیں دیتی
لیکن اب خاموشی نہیں نام نہاد اینکر کی بدزبانی کے خلاف دختر شاعر عوام حبیب جالب طاہرہ جالب کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ عوام جنہوں نے جالب صاحب کو شاعرِ عوام کا خطاب دیا کو دعوت ہے احتجاج میں شرکت کرنے کی۔ طلبا تنظیمیں، ترقی پسند ادبی تنظیمیں، وکلا سمیت سماجی شخصیات شرکت کریں گے۔ آفتاب اقبال جیسے جعلی مفکروں کیلئے حبیب جالب کئی سال قبل ہی لکھ گئے ہیں۔۔۔
کمینے جب عروج پاتے ہیں
اپنی اوقات بھول جاتے ہیں
Tahira Habib Jalib
Pashto Times Tags.
Habib Jalib Poetry Lovers To Protest Against Derogatory Remarks of Aftab Iqbal About Habib Jalib Urdu Poetry. Protest Against Anchor Aftab Iqbal By Tahira Habib Jalib.
Protest Of Habib Jalib Poetry Lovers Against Anchor Aftab Iqbal Remarks.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.