Riphah International University Notification on Valentine Day, 14 Feb, 2022.
اس حکمنامے کا ترجمہ کرنے پر بھی اگر میری بخشش نہ ہوئی تو پھر کبھی نہیں ہو گی۔ بریکٹ میں لکھے گئے الفاظ محض تشریح کی نیت سے ڈالے گئے ہیں۔ خط کے اصلی جعلی ہونے کی تصدیق خود کر لیں لیکن رفاہ اور اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی والے کچھ ایسی ہی باتوں پر دل سے یقین رکھتے ہیں، اظہار کریں یا نہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی
موضوع: ویلنٹائن ڈے کے قواعد و ضوابط (14 فروری 2022)
پیارے طلبا و طالبات
جیسا کہ آپ کو پتہ ہے کہ 14 فروری آ رہا ہے (ظالمو ، 14 فروری آ رہا ہے)۔ اس لیے، اس سال بھی (رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے والد محترم ادارے) بین الاقوامی اسلامی طبی کالج نے طالب علموں کے لیے پکے قواعد اور ضوابط کا اجرا کیا ہے جن کا مقصد طلبا و طالبات کو ایسی سرگرمیوں سے باز رکھنا ہے جن کی ہمارے دین میں ممانعت ہے اور جن کے باعث وہ غلط رستوں پر چل نکلتے ہیں۔
یاد رکھیے گا کہ مقررہ تاریخ پر (یعنی ویلنٹائن ڈے پر) ۔۔۔
-تمام طالبات جامعہ کے ڈریس کوڈ کے مطابق اپنا سر، گردن اور سینہ حجاب سے مکمل طور پر ڈھک کر آئیں گی (باقی اعضاء کے بارے میں ڈریس کوڈ ویسے خاموش ہے)
- تمام (مرد)طلبا کو سختی سے حکم دیا جاتا ہے کہ وہ نماز والی سفید ٹوپی پہن کر آئیں گے (تاہم وہ گردن اور سینہ کھلا رکھ سکتے ہیں)
- صنف نازک اور صنف کرخت کے ملاپ کی ہر کوشش ممنوع ہے۔ طلبا اور طالبات ہر وقت ایک دوسرے سے کم ازکم دو میٹر کے فاصلے پر رہیں گے (جامعہ سب کو کرائے پر انچ ٹیپ مہیا کرے گی۔ یاد رہے کہ دو میٹر میں 78.74 انچ ہوتے ہیں)
جامعہ کے طربیہ (ط سے لکھنا احسن لگا مجھے) ڈیپارٹمنٹ کا 20 افراد پر مشتمل خصوصی عملہ سارا دن کیمپس کا گشت کرے گا (آسانی کے لیے آپ انہیں گشتی عملہ کہہ سکتے ہیں)، اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے طلبا و طالبات کے والدین کو موقعے پر ہی فون کرے گا اور انہیں فی کس (ک پر زیر اور زبر حسب ضرورت لگائی جا سکتی ہے) پانچ ہزار روپے جرمانے کے ٹکٹ جاری کرے گا۔
جرمانے کی رقم جامعہ کے ایک خاص فنڈ میں جائے گی جو کہ نادار مریضوں کے علاج میں مدد کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ (جامعہ کی جملہ مینجمنٹ اور فیکلٹی کا دماغی مرض ابھی امراض کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا)
ہم اسلام کے ان عظیم اصولوں (سر پر ٹوپی، دو میٹر کا فاصلہ، سر گردن اور سینہ) کی پیروی میں آپ کے تعاون کے خواہاں ہیں (تعاون نہ کرنے والے پانچ ہزار ساتھ لے کر آئیں اور امی ابو کا فون نمبر بھی)۔ آپ کا تعاون اس بنیاد کو بچانے میں مدد کرے گا جن پر اسلامی طبی کالج بنایا گیا ہے (یعنی جرمانے کے پیسے تعمیراتی کاموں میں بھی استعمال ہو سکتے ہیں۔ یوں بھی ہماری بنیاد میں واضح ٹیڑھ ہے)۔
دستخط
لیفٹننٹ جنرل (اچھا، کریلا اور نیم چڑھا) ۔۔۔۔۔۔۔ ریٹائرڈ
پرنسپل/ ڈین (چپڑی اور دو دو)
رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی
Riphah International University Notification on Valentine Day, 14 Feb, 2022.
Urdu Translation Of Riffah Or Riphah International University Islamabad Notification For Valentine Day 14 Feb, 2022 To Observe The Day According To Islamic Virtues and Injunctions.
Urdu Translation By Hashir Bin Irshad.
Ban On Valentine Day 14 Feb, 2022 In Islamabad Riphah University Admin and VC.
Banned Valentine Day And Dating on 14 Feb, 2022.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.