Nawaz Sharif Meetings In London With Hussain Haqqani, American Think Tank.
by Mubashir Zaidi.
Nawaz Sharif Secret Meetings In London.
تصویر مکمل کرنے کے لیے نقطے ملانے کی کوشش کرتے ہیں۔
نواز شریف سے حسین حقانی نے لندن میں ملاقات کی تھی۔
حسین حقانی امریکا میں ایک تھنک ٹینک کے ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔
امریکا میں پاکستان کے سفیر سے کسی نے خدشہ ظاہر کیا کہ عمران خان اگر حکومت میں رہا تو پاکستان کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔
پاکستانی سفیر نے دفتر خارجہ کو ایک مراسلے میں یہ بات بیان کردی۔
۔۔۔
تحریک انصاف نواز شریف کا نام لے رہی ہے۔ میرا خیال ہے کہ یہ سیاسی حریف کو بلاوجہ ملوث کرنے کی حماقت ہے۔
امریکی انتظامیہ واضح طور پر پاکستان سے خفا ہے جس کا وزیراعظم عین یوکرین جنگ کے آغاز والے دن ماسکو میں موجود تھا۔ لیکن اسے دھمکی دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اس کے پاس پاکستان کو شکنجے میں کسنے کے بہت سے حربے ہیں۔ ورلڈ بینک، آئی ایم ایف سب امریکا ہی کے ہیں۔
پاگل خان نے آئی ایم ایف کی سفارشات کے برعکس پیٹرول بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ پیوٹن سے ملاقات کی۔ احمقانہ فیصلوں سے پاکستان کو نقصان ہوگا، یہ کوئی دھمکی نہیں، درست تجزیہ ہے۔ پاکستانی سفیر سے بہت سے لوگ تقریبات میں ملتے رہتے ہیں۔ کسی نے اپنا خیال ظاہر کیا ہوگا۔ سفیر اپنے دفتر خارجہ کو معمول کے مراسلے بھیجتے ہیں۔ پاکستانی سفیر نے ایک مراسلے میں ذکر کردیا ہوگا۔
۔۔۔
دفتر خارجہ، فوج، خفیہ ایجنسیاں، کوئی پاگل خان کے خدشے کی تصدیق نہیں کررہے۔ صاف ظاہر ہے کہ پی ٹی آئی بات کا بتنگڑ بنارہی ہے۔ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتے ہی اس بارے میں بھانڈا پھوٹ جائے گا۔
Nawaz Sharif Meetings In London With Hussain Haqqani, American Think Tank.
by Mubashir Zaidi.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.