Imran Khan Sexiest Remarks about Maryam Nawaz Sharif and Panjab Culture
By Zabeehullah Balaggan.
میرے انتخابی حلقے میں 2005 کے بلدیاتی انتخابات کے بعد ایک منتخب چیئرمین سے میرے اختلافات ہوگئے ۔ بات بندوق گولی تک جا پہنچی ۔ 2008 میں میری چھوٹی بہن کی شادی کی تقریب ضیافت ریسٹورنٹ ایم ایم عالم روڈ لاہور میں منعقد ہوئی ۔ شادی میں سات آٹھ سو لوگ مدعو تھے ۔ میں ہر مہمان کو مرکزی دروازے پر خوش آمدید کہہ رہا تھا ۔ اسی دوران میں نے اس چیئرمین کو دیکھا جس کے ساتھ دشمنی عروج پر تھی ۔ وہ اپنے گن مینوں کے ساتھ گاڑیوں سے اترا ، میں حیران ہوا کہ یہ یہاں کیسے پہنچا ؟ وہ میرے قریب آیا گلے لگا اور کہا “ ذبیح اللہ ! دشمنی اپنی جگہ پر موجود ہے مگر بہنیں بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں ، تم نے مجھے نہیں بلایا کوئی بات نہیں مگر میں اپنی بہن کو پیار دینے آیا ہوں “
کبھی کبھی مجھے لگتا ہے عمران خان میری دھرتی کی اخلاقیات اور رسم و رواج کی ابجد سے بھی واقف نہیں ۔ کہنے کو وہ کہتے ہیں کہ مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا ۔
اللہ انہیں ہدایت دے ۔
ذبیح اللہ بلگن
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.