تاریخ کے پہلے پشتون کمیونسٹ *نثار محمد یوسفزئی* نے سن 1897ء میں خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے ایک چھوٹے سے قصبے زیدہ میں اؤل خان کے گھر میں آنکھ کھولی۔ فطرت نے روز اؤل سے انہیں غیر معمولی ذہانت، بہادری اور آزادی وطن کا جوش عطاء کیا تھا۔ نوجوانی میں ہی روس کے بالشویک انقلاب سے متاثر ہوئے اور سامراجی طاقتوں سے نفرت ان کے دل میں رچ بس گئی۔ اپنے وطن اور خطے کے مظلوم عوام کو سامراجی قوتوں کے پنجوں سے چھڑانا انکا دیرینہ خواب تھا جس کےلئے انہوں نے اپنی زندگی وقف کردی تھی۔
سن 1919ء میں جب تیسری آنگلوں افغان جنگ شروع ہوئی تو نثار محمد یوسفزئی اپنی کم عمری کے باوجود افغانستان کی آزادی کےلئے انگریزوں کے خلاف بہادری سے لڑے۔ ان کی شجاعت اور جانبازی کے سبب افغانستان کے بادشاہ امان اللہ خان نے انہیں ملک کا اعلیٰ ترین عسکری تمغہ عطا کیا۔ مگر جب وہ اپنے وطن صوابی لوٹے تو انہیں محسوس ہوا کہ ان کی اپنی دھرتی اب بھی برطانوی استعمار کی غلامی کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے۔ یہی احساس انہیں ایک اور سفر انقلاب کی طرف لے گیا۔ برطانوی حکومت نے انہیں بغاوت اور کیمونزم کے پھیلاؤ کے الزام میں سزائے موت سنائی مگر وہ معجزانہ طور پر بچ نکلے اور کابل کے راستے تاشقند جا پہنچے جہاں ان کی زندگی نے ایک نیا باب رقم کرنا تھا۔
تاشقند پہنچ کر نثار محمد یوسفزئی نے روسی نام اپنایا اور جلد ہی کمیونسٹ پارٹی آف سوویت یونین سے وابستہ ہوکر عملی سیاست کا آغاز کیا۔ ان کی غیر معمولی فہم سیاست، لسانی مہارت اور نظریاتی لگن نے انہیں دوسری ہی دہائی میں وسطی ایشیا میں سوویت نظام کا ایک معتبر ستون بنا دیا۔وہ پشتو، فارسی، روسی، ازبک اور اردو پر یکساں عبور رکھتے تھے جس کے باعث وہ ماسکو یونیورسٹی میں لسانیات اور پشتو کے استاد مقرر ہوئے۔
سن 1920 کی دہائی وسطی ایشیا میں سیاسی ہلچل کا زمانہ تھا۔ وسطیٰ ایشیا کی تمام قومیں ترکستان سویت ریپبلک کے تحت سویت یونین کے زیر انتظام میں تھی۔ ازبکوں کی اکثریت کی وجہ سے تاجکوں کی قومی شناخت خطرے میں تھی۔ تاجک قوم اپنی جداگانہ شناخت اور ریاستی وجود کے لیے مصروف عمل تھی۔ نثار محمد یوسفزئی نے تاجک عوام کی علمی، ثقافتی اور سیاسی رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
انہی کی لٹریچر اور عملی سیاسی کاوشوں کے نتیجے میں تاجکستان کو خودمختار جمہوریہ کی حیثیت ملی جو بالاخر 1929ء میں مکمل سوویت ریپبلک میں تبدیل ہوئی۔ نثار محمد کو تاجکستان ریپبلک کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ 1926ء میں انہیں وزیر برائے تعلیم مقرر کیا گیا۔ انہوں نے تاجکستان کے تعلیمی نظام میں ہمہ گیر اصلاحات نافذ کیں، مدارس و مکاتب کو جدید خطوط پر استوار کیا، عوام میں خواندگی کو رواج دیا اور نسلی و لسانی برابری کی بنیاد رکھی۔
سٹالن نے جب سویت یونین پر اپنا قبضہ مضبوط کیا تو ہزاروں دانشوروں، انقلابیوں اور غیر ملکی مفکرین کی طرح نثار محمد یوسفزئی پر بھی قوم پرستی اور غیر ملکی سازش کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ انہیں ایک سازش کے تحت سن 1937ء کو ماسکو بلاکر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر خاموشی سے مار دیا گیا۔
اگرچہ پختونوں اور صوابی کی تاریخ میں نثار محمد یوسفزئی کا ذکر کم ملتا ہے مگر تاجکستان آج بھی انہیں اپنے فکری معماروں میں شمار کرتا ہے۔
پختونوں نے وقت کے ساتھ باچہ خان، نثار محمد، کالو خان اور ملک احمد خان جیسے ترقی پسند قومی ہیروز کو بھلا کر اسامہ بن لادن، ضیاء الحق اور صوفی محمد جیسے انتہا پسندوں کو اپنا ہیرو بنایا اور کہیں اور نکل گئے جبکہ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ کی ایک معروف شاہراہ آج بھی نثار محمد یوسفزئی کے نام سے موسوم ہے۔ تاجکستان کے سب سے بڑے پروڈیوسر نے ان پر ایک دستاویزی فلم “نثار" بھی تیار کی ہے جبکہ 2006 میں تاجکستان کے سب سے بڑے قومی ایوارڈ سے بھی ان کو نوازا گیا۔
نثار محمد یوسفزئی بلاشبہ پشتون قوم کے اُن نادر فرزندوں میں سے تھے جنہوں نے اپنی ذہانت اور مظلوم قوموں کی آزادی کے جذبے کو سرحدوں کی تنگی میں محصور نہ رکھا بلکہ عالمی سطح پر ایک فکری نقش چھوڑا۔
Source
CAP TAin
- Nisar Muhammad Yousafzai: The Pashtun Revolutionary Who Helped Create Tajikistan
- Biography of Nisar Muhammad Yousafzai: Afghan Communist Leader and Soviet Hero
- History of Nisar Muhammad Yousafzai – Founding Father of Tajikistan from Swabi
- Nisar Yousafzai: From the Third Anglo-Afghan War to Soviet Politics
Meta Description
Nisar Muhammad Yousafzai (1897–1937) was a Pashtun communist revolutionary, Afghan soldier, and Soviet politician who played a decisive role in the formation of Tajikistan. Born in Swabi, he fought in the Third Anglo-Afghan War and later joined Soviet expeditions, leaving a lasting political legacy in Central Asia.
English Keywords
- Nisar Muhammad Yousafzai
- Founding Father of Tajikistan
- Afghan communist revolutionary
- Pashtun Soviet leaders
- Swabi historical figures
- Third Anglo-Afghan War
- History of Tajikistan creation
- Afghan revolutionaries in USSR
- Pashtun role in Soviet politics
- Gilan Soviet expedition
- نثار محمد یوسفزی: تاجکستان کے بانیوں میں شامل پشتون انقلابی
- نثار یوسفزی کی تاریخ: افغان کمیونسٹ رہنما اور سوویت سیاستدان
- سوات و صوابی کے ہیرو نثار محمد یوسفزی کی زندگی
- تیسرے افغان جنگ کے مجاہد نثار محمد یوسفزی
Urdu Meta Description
نثار محمد یوسفزی (1897–1937) ایک افغان پشتون انقلابی، کمیونسٹ رہنما اور سوویت سیاستدان تھے جنہوں نے تاجکستان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔ صوابی میں پیدا ہونے والے نثار نے تیسری اینگلو افغان جنگ میں حصہ لیا اور بعد میں سوویت مشنوں کا حصہ بنے۔
Urdu Keywords
- نثار محمد یوسفزی
- تاجکستان کا قیام
- پشتون کمیونسٹ رہنما
- افغان انقلابی
- صوابی کی تاریخ
- تیسرے اینگلو افغان جنگ کے ہیرو
- سوویت سیاست میں افغان کردار
- گیلان مشن سوویت
- نثار محمد یوسفزی: د تاجکستان د بنسټ اېښودونکو څخه یو پښتون انقلابي
- د نثار یوسفزي ژوند او مبارزه – افغان سرتېری او سوویتي سیاستوال
- نثار محمد یوسفزی: د درېیم افغان-انګرېز جنګ اتل
- د صوابۍ تاریخي شخصیت نثار یوسفزی
Pashto Meta Description
نثار محمد یوسفزی (1897–1937) یو افغان پښتون کمیونسټ انقلابي، سرتېری او سوویتي سیاستوال و چې د تاجکستان په جوړېدو کې یې مهم رول لوبولی. نوموړی د درېیم افغان–انګرېز جنګ برخه وال و او وروسته د سوویت ګیلان ماموریت کې شامل شو.
Pashto Keywords
- نثار محمد یوسفزی
- د تاجکستان بنسټ اېښودونکی
- پښتون کمونسټ انقلابي
- افغان سرتېری
- د درېیم افغان انګرېز جګړه
- د صوابۍ تاریخي پښتانه
- سوویتي سیاست کې افغانان
- د ګیلان سوویتي ماموریت
(Tajiki)
- Нисор Муҳаммад Юсуфзай: Пуштуни инқилобие, ки дар таъсиси Тоҷикистон нақш гузошт
- Тарҷумаи ҳоли Нисор Юсуфзай – Сарбози афғон ва сиёсатмадори Шӯравӣ
- Нисор Муҳаммад Юсуфзай: Қаҳрамони Ҷанги Сеюми Англо-Афғон
- Шахсияти таърихии Своби – Нисор Юсуфзай
Tajik Meta Description
Нисор Муҳаммад Юсуфзай (1897–1937) инқилобчии коммунисти афғон, сарбоз ва сиёсатмадори Шӯравӣ буд, ки дар таъсиси Тоҷикистон нақши калидӣ гузошт. Ӯ дар Своби таваллуд шуда, дар Ҷанги Сеюми Англо-Афғон иштирок кард ва баъдан ба экспедитсияи Шӯравӣ дар Гелон пайваст.
Tajik Keywords
- Нисор Муҳаммад Юсуфзай
- Таъсиси Тоҷикистон
- Инқилобчии коммунисти афғон
- Сиёсатмадори Шӯравӣ
- Ҷанги сеюми Англо-Афғон
- Таърихчиёни Своби
- Нақши афғонҳо дар Иттиҳоди Шӯравӣ
- Экспедитс
(You can add these as subheadings for SEO)
English
- Who was Nisar Muhammad Yousafzai?
- How did Nisar Yousafzai contribute to the creation of Tajikistan?
- What is the history of Nisar Muhammad Yousafzai from Swabi?
- Was Nisar Yousafzai an Afghan communist?
- What role did Pashtuns play in Soviet Central Asia?
- What is known about Nisar Yousafzai in the Third Anglo-Afghan War?
Urdu
- نثار محمد یوسفزی کون تھے؟
- انہوں نے تاجکستان کے قیام میں کیا کردار ادا کیا؟
- نثار یوسفزی کی زندگی اور خدمات کیا تھیں؟
- کیا نثار یوسفزی افغان کمیونسٹ تھے؟
Pashto
- نثار یوسفزی څوک و؟
- په تاجکستان جوړېدو کې یې څه رول درلود؟
- د درېیم افغان انګرېز جنګ کې نثار یوسفزي څه کړي؟
Tajiki
- Нисор Юсуфзай кист?
- Дар таъсиси Тоҷикистон чӣ нақш дошт?
- Чаро Нисор Юсуфзай дар таърихи Шӯравӣ муҳим аст?
(

Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.