Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Urdu Stories

Love Marriage. Urdu Story Of Love Marriage In Lahore

  Love Marriage. Urdu Story Of Love Marriage In Lahore.  By Muhammad Aamir Meer چند دن پہلے کی بات ہے مرشد کو پہلے وٹس ایپ پہ ایک مردانہ تصویر موصول ہوئی اور پھر ر صاحب کا فون آیا۔ر صاحب مرشد کے بزنس پاٹنر ہیں۔لاہور میں رہائش پذیر ہیں۔مدعا یہ ہے کہ ر صاحب کی 19 سالہ بیٹی نے چند دن پہلے اپنے باپ کے گھر رہتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ خفیہ نکاح کر چکی ہے۔ر صاحب کے مطابق لڑکا غریب ہے۔شکل سے بھی presentable  نہیں ہے تو مرشد کا اثر و رسوخ درکار ہے کہ یہ رشتہ ختم کروا دیا جائے۔مرشد کا جواب تھا سوری میں اس معاملے میں مداخلت نہیں کروں گا تو آگے سے اصرار یہ ہوا کہ آپ بےشک مداخلت ناں کریں لیکن لڑکے والوں کے ساتھ جو میٹنگ ہے اُس میں ہماری طرف سے صرف شرکت فرما دیں۔بہرحال ر صاحب کے اصرار پہ مرشد کو لاہور جانا پڑا۔ایک بدمعاش ٹائپ کے گھر میٹنگ تھی۔ہر طرف بندوقیں لگائے گارڈز پھر رہے تھے لڑکے والے:جناب آپ نے پہلے پولیس میں ہمارے خلاف جھوٹا اغواء کا پرچہ کروایا تھا وہ ہم نے برداشت کر لیا اور اب آپ ہمیں بندوقوں سے ڈرا رہے ہیں تو ہم ڈر گئے ہیں اور بتائیے ہمارے لیے کیا حکم ہے؟ کمال رولر کوسٹر رائڈ میٹنگ تھی۔ایک

Urdu Story Of Deputy Commissioner, Chief Secretary and Justice Kiyani.

 Urdu Story Of Deputy Commissioner, Chief Secretary and Justice Kiyani. ایک نیا نوجوان ڈپٹی کمشنر، چیف سیکرٹری کو ملنے کے لئے لاہور میں اعلیٰ ترین افسروں کی کالونی، جی او آر ون  میں گیا ۔ ایک سرکاری گھر میں ایک شخص بڑے قینچ کے ساتھ باڑ کاٹ رہا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے اسے بلایا اور چیف سیکرٹری کے گھر کا پتا پوچھا۔ اس نے ہاتھ کے اشارے سے بتایا۔ ڈپٹی کمشنر مطمئن نہ ھوا ، اسے کہا کہ وہ ڈرائیور کے ساتھ بیٹھ جائے اور چیف سیکریٹری کے گھر تک لے جائے۔ وہ شخص اسی طرح قینچ اٹھائے آگے بیٹھ گیا  اور  چیف سیکرٹری کا گھر دکھا کر پیدل واپس چل پڑا۔       چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنر سے کہا کہ رات کو سامنے والے ججوں کے ریسٹ ہاؤس میں چیف جسٹس کے اعزاز میں عشائیہ ہے، اس کی سکیورٹی وغیرہ کا سارا انتظام اسے کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سارا دن مصروف رہا۔ شام کے وقت آگے پیچھے سیکیورٹی پروٹوکول کے ساتھ چیف جسٹس کی گاڑی آئی۔ پولیس کا دستہ سلامی کے لئے الرٹ ھو گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے آگے بڑھ کر کار کا دروازہ کھولا۔        چیف جسٹس نے باہر قدم رکھا تو ڈپٹی کمشنر کے یہ دیکھ کر ہوش اڑ گئے کہ   چیف جسٹس تو وہی آدمی تھا جسے وہ مالی سمجھ

Newly Rich Girl Facebook Post. Urdu Funny FB Posts

 Newly Rich Girl Facebook Post. Urdu Funny FB Posts اک نو دولتیا امیر لڑکی کا فیس بک ہوسٹ کل رات ہمارے AC والے کمرے   میں بلی گھس آئی وہاں سے فریج ۔۔۔بہت پکڑا وہ ہاتھ نہ آئی پھر  BMW car  کے نیچے لیٹ گئی۔۔۔وہاں سے امپورٹڈ اون پہ چھلانگ کر بیٹھ گئی اور نئی ایل سی ڈی گر گئی ۔۔۔۔

Urdu Funny Short Story. Lazy Master And his Lazy Servant

 Urdu Funny Short Story. Lazy Master And his Lazy Servant ‏کسی گاؤں میں ایک چوہدری حویلی میں ملازم خاص (میراثی) کے ساتھ رہائش پذیر تھا دونوں ایک ایسی سست الوجود قوم سے تعلق رکھتے تھے جو ٹھہرے ہوئے پر سکون مزاج کی مالک تھی اور آج کا کام کل پر چھوڑنے کی عادی تھی ایک دن چوہدری پکوڑے کھانے کے بعد اخبار سے بنے لفافے کے مطالعہ میں مصروف تھا, ‏اس نے خبر پڑھی کہ محکمہ زراعت نے جدید پیوندکاری کے ذریعےخربوزے کا ایسا بیج ایجاد کیاہے جو دوگنی فصل دیتا ہے چوہدری نے ملازمین کو اکٹھا کر کے نئے بیج کے متعلق صلاح مشورہ کیا صلاح مشورے کی مختلف نشستیں جاری رہیں آخر ایک سال بعد خربوزے کا بیج مزکورہ بونے کا فیصلہ ہوگیا فصل بونےکا ‏موسم قریب آیا تو چوہدری نے ملازم خاص کو بیج لانے کےلئے شہر بھیجا میراثی لاری پرطویل سفر کر کے شہر پہنچا تو تھکاوٹ سے چور تھا وہ شہر میں اپنے ایک عزیز کے گھر گیا تاکہ چند دن آرام کرکے سفر کی تھکان دورکرے اور بیج خرید کر واپسی کا قصد کرے میراثی کو شہر میں مختلف عزیزوں اور دوستوں کے ہاں آرام کرتے اور بتیاں شتیاں دیکھتے 1 سال کا عرصہ گزر گیا جب دوبارہ خربوزہ کاشت کرنےکا موسم آیا تو چ

Women Under Street Light. Urdu Afsana by Iqbal Khurshed. 2022 Urdu Afsana

 Women Under Street Light. Urdu Afsana by Iqbal Khurshed. 2022 Urdu Afsana  اسٹریٹ لائٹ کے نیچے کھڑی عورت (افسانہ) وہ اکثر رات کو اسٹریٹ لائٹ کے نیچے کھڑی دکھائی دیتی۔ رات گیارہ بجے میری شفٹ ختم ہوتی۔ جب میں دفتر سے باہر نکلتا، تو فضا میں خاموشی کا خفیف سا شور ہوتا۔ بوسیدہ عمارتوں کی اوپری منزلوں سے بے نام آواز سنائی دیتیں۔ پیڑ خاموش ہوتے۔ اور تاریکی میں مصنوعی روشنی اپنی موجودگی کا احساس دلا رہی ہوتی۔ جب میں آئی آئی چندریگر روڈ سے آرٹس کونسل کی سمت مڑ تا، تب، ایک اسٹریٹ لائٹ کے نیچے وہ عورت موجود ہوتی۔ منتظر اور خوف زدہ۔ برقعے میں ڈھکی ہوئی، مگر عیاں۔ ہونٹوں پر تاریک رات سی لپ اسٹک، اور آنکھوں میں شب سی مٹتی ہوئی روشنی۔ اس سڑک پر پہنچ کر میں اپنی رفتار دھیمی کر دیتا، مگر میں ایسا کرنے والا اکیلا فرد نہیں تھا۔ موٹر سائیکل سوار، کار والے، ٹرکوں میں ادھر سے گزرنے والے، چرند پرند سب یہی کیا کرتے تھے۔ اس اندھیری رات، جو کبھی نیم گرم ہوتی، کبھی سرد اور کبھی ایسی ہوتی کہ خیال پڑتا کہ ہے ہی نہیں سڑک سے گزرتے ہوئے، اسٹریٹ لائٹ کے نزدیک سب ہی گاڑیوں کی رفتار دھیمی پڑ جاتی۔ اور کبھی کبھی، یا شای

Hafeez Jhalandhari Pictured In Lahore In 1982

 Hafeez Jalandhari Pictured In Lahore In 1982. ریڑھے پر سوار ابو الاثر حفیظ جالندھری  کی یہ تصویر فیس بک پر کئی بار ایسے ریمارکس کے ساتھ لگائی گئی  گویا  قومی ترانے کے خالق آخر عمر میں اتنے بدحال تھے  حقیقت یہ ہے کہ حفیظ جالندھری  بہت پریکٹیکل آدمی تھے،خوش حال ہی رہے۔ سرکار دربار کے ہمیشہ قریب رہے۔ شاہنامہ اسلام لکھ  کر شاعرِ اسلام بنے تو کئی نوابوں اور امرأ سے وظائف ملنے لگے۔  دوسری جنگ عظیم کے دوران انگریزی فوج میں بھرتی کیلئے  پبلسٹی آفیسر بن گئے  اور ”میں تو چھورے کو بھرتی کرا آئی رے“ اور’’ ایتھے پھردے او ننگے پیریں ، اوتھے ملن گے بوٹ ‘‘ جیسے گیت لکھے۔  بعد میں وہ میم سے شادی کرکے انگریزوں کے داماد بھی بن گئے۔ پاکستان بنا تو قومی ترانے کےخالق ہونے کا اعزاز مل گیا۔ اس کا مول وہ ہمیشہ  وصول کرتے رہے ۔ سو اچھی ہی گزری   یہ تصویر اگست 1981 کی ہے جب وہ ماڈل ٹاؤن ، لاہور میں اپنی کوٹھی کی مرمت ، توسیع یا تزئین کیلئے ریت، بجری  لے کر جارہے تھے۔ ریڑھے والے کو راستہ سمجھانے کی زحمت سے بچنے کیلئے خود اس کے ساتھہ چل پڑے۔ دسویں جماعت کے ایک طالب علم غلام مرتضی' نے یہ  تصویر کھینچ لی۔  پہ

Missing Pilot Hi Speed Gill. 1971 War And Missing Indian Pilot

 Missing Pilot Hi Speed Gul. 1971 War And Missing Pakistani Pilot.  حیرت انگیز سچے واقعات-19 ( ستونت کور ) گمشدہ ہواباز دسمبر 1971  جنوبی ایشیاء دو ازلی دشمن پڑوسی پاکستان اور بھا••رت  دس  دن سے حالتِ جنگ میں تھے  13  دسمبر  1971  کو بھا••رتی فضائیہ کے Mig طیاروں کے ایک سکوارڈن کو گجرات سے سندھ تک پرواز کرتے ہوئے بدین میں قائم پاکستانی افواج کے ایک زیرزمین ہیڈکوارٹر بنام "بدین کمپلیکس " کو نشانہ بنانے کا ٹاسک ملا  گزشتہ 10 دن میں بھا••رتی فضائیہ اس ہدف کو متعدد مرتبہ نشانہ بنانے کی کوشش کرچکی تھی لیکن تاحال انہیں کوئی مناسب کامیابی نہ مل پائی تھی جس کی دو وجوہات تھیں: ✓ یہ زیرزمین عسکری تنصیب کنکریٹ کی نہایت دبیز دیواروں اور دھری حفاظتی لائنوں کے اندر قائم تھی اور بھا••رتی فضائیہ کے مروج 57mm راکٹ اسے چھید پانے سے قاصر تھے ۔ ✓ بدین کمپلیکس اور اس کے آس پاس پاکستانی افواج نے 8.8 سم کی طیارہ شکن فلیک گنز کا جال بچھا رکھا تھا ۔ ۔ 13 دسمبر کو بدین کمپلیکس پر حملے کے لیے روانہ کیے جانے والے 4 طیاروں پر مشتمل گروپ کے لیڈر "ونگ کمانڈر ہرسرن گل" عرف " ہائی سپیڈ گل"

Sudesh Kumar, Story Of Indian Criminal and Police Intelligence

 Sudesh Kumar, Story Of Indian Criminal and Police Intelligence. بھارت میں ایک شخص، سودیش کمار اپنی بیٹی کی قتل کے الزام میں جیل میں تھا، پچھلے سال کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جیلوں سے بعض قیدیوں کو عارضی طور پر رہائی دی گئی تھی، سودیش کمار بھی ان میں سے میں ایک تھا  وبا کے خاتمے کے بعد دوبارہ بیٹی کی قتل کا مقدمہ اور جیل کی سلاخیں سودیش کمار کے منتظر تھے  سودیش کے دماغ نے جان خلاصی کیلئے ایک انوکھی چال چلائی - سودیش نے ایک مستری کو کام کے بہانے گھر بلوایا- اس کو اپنے کپڑے پہننے کیلئے دیئے تاکہ مستری کے اپنے کپڑے کام کرتے ہوئے خراب نہ ہو - اس کے بعد مستری کو قتل کرکے اپنا شناختی کارڈ  اس کے جیب میں ڈال دیا اور مقتول کے چہرے کو تشدد کرکے مسخ کر دیا - کچھ دن بعد نئی دہلی میں ایک مسخ لاش برآمد ہوئی جس کے کپڑے سودیش کمار کے اور جیب میں شناختی کارڈ بھی سودیش کمار کا ہی تھا، سودیش منظرِ عام سے غائب بھی تھے، سو سودیش کی بہن نے تصدیق کر لی کہ لاش واقعی میرے بھائی سودیش کمار کی ہی ہے - پولیس کو کچھ دن بعد سودیش کمار کی زندہ ہونے کی شواہد ملے اور انہوں نے اس قتل میں کسی بھی دوسرے شخص کے اوپر

When George Clooney Favoured Friends With Millions Dollars

When George Clooney Favoured Friends With Millions Dollars. Urdu Story Success Story Of George Clooney. Urdu عام طور پر لوگ بہت امیر ہوجائیں تو پرانے دوستوں کو بھول جاتے ہیں. لیکن ایسے بھی ہیں کہ جنہیں  دولت آتے ہی سب سے پہلے غربت کے زمانے کے دوستوں کا خیال آتا ہے ارب پتی ہولی وڈ اداکار  جارج کلونی بھی ایسے ہی ہیں 2013 میں  انہوں نے ایک سائنس فکشن فلم ' گریوٹی' میں کام کیا تھا،  معاوضے کے طور پر انہیں فلم کی کمائی سے کچھ حصہ دینے کا معاہدہ کیا گیا تھا. اتفاق سے فلم سپر ہٹ ہوگئی تو انہیں بہت ساری رقم ملی  رقم ملنے کے بعد انہوں نے اپنے سات پرانے دوستوں کو ایک ویران جگہ  بلا کر ہر ایک کو 10 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی پندرہ پندرہ کروڑ روپے نقد دیے اب انہوں نے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ 25 سال سے اپنے سر کے بال خود ہی بناتے اور کاٹتے ہیں جارج کلونی نے بتایا کہ 25 سال قبل  انہوں نے سر کے بال بنانے والی مشین 'فلوبی' کا سیٹ خریدا تھا اور آج بھی وہ اسی مشین سے آسانی سے  بال بنالیتے ہیں۔  بس  2 منٹ لگتے ہیں۔ کئی لوگ جارج کلونی کے بیان کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ ان کا خیال ہے ک

Police Raid In Heera Mandi Lahore. Poets Arrested

Police Raid In Heera Mandi Lahore. Poets and Writers Arrested.  ہیرا منڈی میں گرفتاری  پطرس بخاری کو محفل آرائی کا بڑا شوق تھا۔ دن بھر جتنی بھی مصروفیت رہی ہو رات کو گپ شپ کے لیے بزمِ دوستاں ضرور آباد کرتے۔اس شوق میں دوستوں کو گاڑی میں پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی فراہم کرنی پڑتی ۔2010 میں، معروف شاعر شہزاد احمد نے، الحمرا میں ادبی کانفرنس میں گزرے زمانے کی یادیں تازہ کیں تو اس موقعے پر صوفی تبسم کی زبانی سنا ایک دلچسپ واقعہ بھی سنایا۔  صوفی تبسم نے شہزاد احمد کو بتایا کہ ایک دفعہ دوست احباب پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر بیٹھے محوِ گفتگو تھے کہ ادھر پولیس والے آ گئے اور درشتی سے پوچھا کہ تم لوگ یہاں کیا کررہے ہو؟ پطرس کی گاڑی کی طرف اشارہ کرکے بولے ’یہ کھٹارا کس کا ہے؟‘اس کے بعد پطرس سے پوچھا کہ ان کی تعریف انھوں نے جب’ اعتراف‘کیا کہ وہ گورنمنٹ کالج کے پرنسپل ہیں تو پولیس والوں نے یقین نہیں کیا اور کہا کہ شکل سے شریف آدمی معلوم ہوتے ہو لیکن ہو آوارہ گرد۔اس کے بعد سیدعابد علی عابد نے اپنا تعارف دیال سنگھ کالج کے پرنسپل کی حیثیت سے کروایا تو اس کا بھی یقین نہ کیا گیا۔ فیض احمد فیض کو پاکستان ٹ