Skip to main content

Posts

ISIS destroyed the shrine of Hazrat Younus

The news reported by Express Pakistan. شدت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق وشام ( داعش ) نے عراقی شہر نینویٰ میں جلیل القدر پیغمبر حضرت یونس علیہ السلام کے مزار کو شہید کر دیا۔ عرب نیوز کے مطابق داعش کے جنگجوؤں نے مشرقی موصل میں حضرت یونس کے مزار اور اس سے ملحقہ مسجد پر مکمل قبضے کے بعد مسجد کو نمازیوں کے لیے بند کر دیا جس کے بعد مزار کو بارودی مواد رکھ کر اڑا دیا جبکہ مزار سے متصل 138 ھجری میں تعمیر کی گئی جامع مسجد بھی منہدم ہوگئی۔ داعش کے جنگجوؤں کی جانب سے مذہبی منافرت کو ہوا دینے کے لئے یکے بعدیگرے اہل تشیع مکتبہ فکر کے مقدس مقامات کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے، جنگجوؤں نے موصل میں جامع حسینہ اور امام ابوالعلی کا مزار بھی دھماکوں سے تباہ کر دیا اس کے علاوہ الفیصلیہ کے مقام پر امام بارگاہ فاطمیہ اور اہل تشیع کی جامع مسجد کو بھی دھماکوں سے تباہ کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز داعش کے جنگجوؤں نے موصل میں پیغمبر حضرت دانیال علیہ السلام کے مزار کو بھی دھماکوں سے تباہ کر دیا، بدھ کے روز مغربی موصل میں امام یحییٰ ابو القاسم کے مزار کو بھی دھماکا خیز مواد ر...

Gul Mar Jan ye Na Mane... Who is Gul Mar Jan.دا گل مرجان سوک دے۔ ???

گل مرجان سوک دے؟؟؟ گل مرجان ئی ولے نہ منی؟؟ دہ گل مرجان بہ ئی پلار ھم منی؟ گل مرجان بہ ئی سنگ نہ منی؟ These are the confusing sentences now a days you come across on internet while hanging out Facebook Or others social media. Gul Mar Jan ye na Mani is a most popular slogan chanted now a days in Afghanistan and this goes viral very supper, duper hit phrase that che Gul Mar Jan ye na Mani.گل مرجان ئی نہ منی۔ او جواب کی داوائی چی دہ گل مرجان بہ ئی ھغہ پلار ھم منی۔۔۔ ھاھاھاھ Actually these sentences are used very commonly after the 2nd round of Afghan Presidential election in which Dr. Ashraf Ghani defeated Dr. Abdullah Abdullah or غبرگ عبداللہ double Abdullah who is sarcastically called as Gul Mar Jan. Gul Mar Jan was a student in an Afghan institute who rejected the schedule for classes, exams or mess fool plan  in the college of University and refused with saying that Gul Mar Jan Ye Na Mani گل مرجان ئی نہ منی۔ and by that time this sentence went all the way across t...

The foods which make you body builder

 باڈی بلڈنگ (جسمانی اعضاءیا پٹھوں کی مضبوطی اور کٹس بنانا) کرنا آج نوجوانوں کا محبوب مشغلہ بنتا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے باڈی بلڈنگ کرنے والے بھاری بھرکم اور بہت زیادہ غذا کا استعمال کرتے ہیں، جو بعض اوقات ان کے لئے فائدہ کے بجائے نقصان کا باعث بھی بن جاتی ہے۔ پٹھوں کی مضبوطی اور قوت کے لئے بعض باڈی بلڈر اپنی پسندیدہ یا ذائقہ دار غذا کی قربانی بھی دے دیتے ہیں، لیکن یہاں ہم آپ کو عضلاتی مضبوطی اور خوبصورتی کے لئے ایسی غذاﺅں کے بارے میں بتائیں گے، جن کے استعمال سے آپ کو بہت زیادہ فائدہ ہو سکتا ہے اور آپ کو اپنی پسندیدہ غذا کے ذائقے کی قربانی بھی نہیں دینا پڑے گی۔ انڈہ: غذائیت سے بھرپور انڈہ جسمانی پٹھوںکی مضبوطی اور خوبصورتی کے لئے نہایت موثر خوراک ہے۔ انڈے کی زردی میں موجود کولیسٹرول نہ صرف مختلف ہارمونز کو متحرک کرتا ہے بلکہ انڈے میں موجود لیوسین پٹھوں کو بنانے میں بھی نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ گری دار میوہ: کسی بھی مشقت والی ورزش کے لئے گری دار میوہ کا استعمال نہایت ضروری ہے کیوں کہ ایک اونس بادام اور کاجو میں 150سے 170کیلوریز پائی جاتی ہیں۔ گری دار میوہ ...

گنجا پن اب کوئی مسئلہ نہیں۔۔۔

 بیشتر مردوں کو زندگی میں کسی نہ کسی موقع پر بالوں کے گرنے کی شکایت ہوتی ہے اور کافی لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو بالوں سے بالکل ہی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ تاہم کوریا کی پوسان یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے اس مسئلے سے نجات کے لئے ایک انتہائی آسان اور حیران کن طریقہ تجویز کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حلوہ کدو کے بیجوں کا تیل مردوں میں گرتے ہوئے بال روکنے بلکہ بالوں کے اگنے کی رفتار تیز بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میڈیکل تحقیق کاروں نے 76 مردوں کا انتخاب کیا جنہیں بالوں کے گرنے کی شکایت تھی۔ ان کو دو گروپوں میں بانٹ کرایک گروپ کو تین ماہ تک کدو کے بیجوں کے تیل سے بنے 400 ملی گرام کے دو کیپسول ناشتے سے قبل اور دو رات کے کھانے سے قبل دئیے جاتے رہے۔ دوسرے گروپ کو خالی کیپسول دئیے جاتے رہے لیکن حقیقت انہیں نہ بتائی گئی۔ تحقیق کے اختتام پر دیکھا گیا کہ بیجوں کا تیل کھانے والے 44 فیصد مردوں کے بالوں میں بہتری آئی جبکہ دوسرے گروپ کے 28 فیصد لوگوں میں گنجا پن مزید بڑھ گیا اور صرف 7 فیصد میں ہلکی سی بہتری نظر آئی۔ حیران کن طور پر تیل کے کیپسول کھانے والوں کے بالوں میں 30-40 فیصد بہتری دیکھنے ...

JI Amir Sacrificed his life to save the life.

Jamat Islami Amir drowned into the river to save the drowning child. جماعت اسلامی کے نائب امیر نصر اللہ شجیع نے بچے کو بچاتے ہوئے دریائے کنہار میں ڈوب گئے ، ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی نعش نکال لی گئی ہے اور نصراللہ شجیع کی تلاش جاری ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق جماعت اسلامی کے نائب امیر نصر اللہ کراچی کے عثمان پبلک سکول کے ہمراہ تفریحی دورے پر بالاکوٹ آئے تھے ، سیر کے دوران ایک بچے کا پاﺅں پھسلنے سے وہ دریائے کنہار میں گر گیا اور بچے کو بچانے کے لیے جماعت اسلامی کے نائب امیر نے بھی دریا میں چھلانگ لگا دی ۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں جس کے دوران بچے کی نعش نکال نکال لی گئی ہے تاہم جماعت اسلامی کے نائب امیر کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ نصر اللہ شجیع سندھ اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں\ Pashto Times. ... 

In Panjab Assembly,,,

 پنجاب اسمبلی میں قانون بنانے والوں نے ہی قانون کی دھجیاں بکھیر دیں ، مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی سلمی شاہین بٹ نے اپوزیشن رکن آصف محمود کو تھپڑ رسید کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپو زیشن نے بھارتی وزیر اعظم نریند ر مودی کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرنے کی کوشش کی تاہم سپیکر نے اپو زیشن کو تحریک پیش کرنے کی اجازت نہیں دی جس پر اپوزیشن نے اجلاس سے واک آﺅٹ کیا اور پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کیا ،اپوزیشن ارکان بھارت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے کہ مسلم لیگ ن کی چند خواتین ایوان سے باہر نکلیں اور ان کو احتجاج کر تے دیکھ کر بپھرگئیں اور اپو زیشن ارکان سے گتھم گتھا ہوگئیں ، اسی دوران مسلم لیگ ن کی خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی رکن اسمبلی سلمی شاہین بٹ نے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی آصف محمودکا پیچھا کرکے انہیں تھپڑ ما ر دیا ، اسی دوران حکومتی رکن فر زانہ بٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کو دھکا بھی دیا ، اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن صوبا ئی اسمبلی آصف محمودکا کہنا تھا کہ احتجاج کر نا ہما...

How to handle Stress and tension.

Some tips for handling stress in Urdu. دور جدید کی تیز رفتار زندگی کے مسائل سے نمٹنا کوئی آسان کام نہیں ہے، ہمیں ہر روز ملازمت کی ذمہ داریوں، بچوں کے مسائل اور مالی پریشانیوں جیسے سنجیدہ مسائل کا سامنا کرناپڑتا ہے، جن کی وجہ سے ذہنی دباﺅ اور ڈپریشن آج کے بڑے مسائل میں سے ایک بن چکا ہے۔ دنیا میں کروڑوں افراد کی زندگی اس مسئلے کی وجہ سے تلخی کا شکار ہوچکی ہے اور اس کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی ادویات نئے مسال کھڑے کردیتی ہیں۔ نئے مسائل کا ادویات کے بغیر ہی احسن طریقہ سے حل کرلیا جائے تو اس سے اچھی بات کیا ہوسکتی ہے، اس کے لئے آپ کو صرف ایک سادہ سا طریقہ اختیار کرنا ہپوگا جیسے مائنڈفل نیس (Mindfulness) یعنی اپنی سوچوں اور احساسات سے آگاہی کا طریقہ کہا جاسکتا ہے۔ اس طریقہ میں آپ سانس لینے کی ایک مخصوص مشق سات گیارہ (7/11 Breathing) کا استعمال کریں گے۔ یعنی آپ سانس اندر کھینچتے ہوئے سات تک گنیں اور پھر سانس باہر نکالتے ہوئے 11 تک گنیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ آپ جتنی ہوا اندر کھینچتے ہیں اس سے زیادہ باہر نکالیں۔ یہ سادہ سی تکنیک آپ کے ذہن کو پرسکون کرنے اور ذہنی دباﺅ سے نجات ...

Natural Remedy for Arthritis.

Here are very important and handy natural tips for remedy of Arthritis in urdu.  جوڑوں کا درد یا سوجن (آرتھرائٹس) ایک تکلیف دہ مرض ہے، جو عموماً عمر رسیدہ افراد میں ہوتا ہے لیکن آج کل یہ بچوں اور نوجوانوں میں بھی پایا جا رہا ہے۔ عام طور پر جوڑوں کے درد یا سوجن کا علاج تین طریقوں سے کیا جاتا ہے، جوڑ میں انجیکشن‘سرجری جبکہ دواﺅں کے ذریعے علاج سب سے آسان ہے، لیکن مختلف اوقات میں ہونے والی تحقیقات نے یہ ثابت کیا ہے ان طریقوں سے عارضی علاج تو ممکن ہے لیکن بیماری کا مستقل خاتمہ نہیں ہوتا۔ پھر آج کل مہنگائی کے اس دور میں مہنگا علاج ہر ایک کے بس کی بات بھی نہیں، تو یہاں ہم آپ کو چند ایسے گھریلو ٹوٹکے بتائیں گے کہ جن کو اختیار کرنے سے آپ نہ صرف اس بیماری کو حملہ آور ہونے سے روک سکتے ہیں بلکہ بیمار کا شکار ہونے پر اس کا مختلف غذاﺅں کے ذریعے قدرتی علاج بھی کر سکتے ہیں۔ ہلدی اور ادرک کی چائے: ہلدی اور ادرک کی چائے میں قدرتی طور پر ایسے اینٹی بائیوٹکس اور اینٹی ٹاکسائیڈ شامل ہیں، جو جوڑوں کے درد یا سوجن میں نہایت فائدہ مند ہیں۔ جوڑوں کے درد یا سوجن کے علاج کے لئے آپ دوکپ ابلے ...

Bangladesh is on the top...

Bangladesh is on the top of world by Using Solar Penal Technology for domestic and commercial use.  سولر پینل پر مشتمل گھریلو اشیاءکے استعمال میں بنگلہ دیش پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ گیا۔ بنگلہ دیشن دنیا بھر میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کی وجہ سے معروف ہے، جہاں کپڑا بنانے والے ملازمین فیکٹریوں میں ایک ڈالر کے عوض سخت محنت کرتے ہیں۔ لیکن حال ہی میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیاءکا یہ چھوٹا سا ملک توانائی کے شعبہ میں ملازمتوں کے حوالے سے بھی پُرکشش بن چکا ہے، جیسے 2013ءمیں سپین کو سمجھا جاتا تھا۔ آئی آر ای این اے ( انٹرنیشنل رینیوایبل انرجی ایجنسی) کی طرف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں شمسی توانائی کا حصول حیران کن حد تک بڑھ رہا ہے۔ بنگلہ دیشی اپنے گھروں میں شمسی توانائی سے حاصل ہونے والی بجلی کے حصول کے لئے آلات کی تنصیب پر ماہانہ 80 ہزار روپے خرچ کر رہے ہیں، حالاں کہ یہ وہ ملک ہے جہاں ایشیائی ترقیاتی بنک کے مطابق 53 فیصد آبادی بجلی کی سہولت سے محروم ہے۔ اور اس صورت حال میں شمسی توانائی کا بڑھتا ہوا حصول بڑے گریڈ سٹیشن کی ضرورت کا تقاضا کر رہا ہے۔ آئی...

Abdusatar Edhi Did not know Veena Malik.

After meeting with Veena  Malik Abdus Satar Edhi asked a girl near him that who was she. The girls replied that she was veena malik but he did not get any idea who was she. داکارہ وینا ملک اپنے شوہر اسد بشیر خٹک کے ساتھ کچھ دن قبل عبدالستار ایدھی کی عیادت کو گئیں جہاں انہوں نے عبدالستار ایدھی سے مل کر بہت خوشی کا اظہار کیا لیکن آپ لوگوں کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ عبدالستار ایدھی انہیں بالکل نہ جانتے تھے اور جب وہ اٹھ کر گئیں تو ایدھی نے پاس بیٹھی ایک لڑکی سے پوچھا کہ یہ کون تھی؟ تفصیلات کے مطابق وینا ملک ایدھی کے گھر گئیں اور ان سے ملاقات کرتے ہوئے بہت خوشی کا اظہار کیا۔ وینا ملک نے ان کا ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لیتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے کئی سالوں سے ملنا چاہتی تھیں، آپ جیسے لوگوں کی ہمارے ملک کو بہت ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اور میری فیملی آپ کے لئے دعا گو ہیں۔ عبدالستار ایدھی نے وینا کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد وینا ملک چلی گئیں لیکن جیسے ہی وہ گئیں تو عبدالستار ایدھی نے پاس بیٹھی ہوئی لڑکی سے پوچھا کہ یہ کون تھی جس پر لڑکی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، ”وینا مل Th...