پنجاب اسمبلی میں قانون بنانے والوں نے ہی قانون کی دھجیاں بکھیر دیں ، مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی سلمی شاہین بٹ نے اپوزیشن رکن آصف محمود کو تھپڑ رسید کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپو زیشن نے بھارتی وزیر اعظم نریند ر مودی کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرنے کی کوشش کی تاہم سپیکر نے اپو زیشن کو تحریک پیش کرنے کی اجازت نہیں دی جس پر اپوزیشن نے اجلاس سے واک آﺅٹ کیا اور پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کیا ،اپوزیشن ارکان بھارت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے کہ مسلم لیگ ن کی چند خواتین ایوان سے باہر نکلیں اور ان کو احتجاج کر تے دیکھ کر بپھرگئیں اور اپو زیشن ارکان سے گتھم گتھا ہوگئیں ، اسی دوران مسلم لیگ ن کی خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی رکن اسمبلی سلمی شاہین بٹ نے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی آصف محمودکا پیچھا کرکے انہیں تھپڑ ما ر دیا ، اسی دوران حکومتی رکن فر زانہ بٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کو دھکا بھی دیا ، اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن صوبا ئی اسمبلی آصف محمودکا کہنا تھا کہ احتجاج کر نا ہما...
Pashto Times is your go-to destination for all things Pashto language, culture, and literature. From language learning resources to cultural insights, our blog offers a wealth of information for anyone interested in Pashto. Stay up-to-date with the latest news and trends, and deepen your understanding of this fascinating language and culture.