Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Urdu blogs

Hazaras. Afghan Hazaragan In Quetta Pakistan by Aslam Malik.

 Hazaras. Afghan Hazaragan In Quetta Pakistan by Aslam Malik. ایک پاکستانی خاتون، امریکی افسر کے سامنے پیش ہوئیں. خاتون نے امریکہ میں پناہ (asylum) کی درخواست دے رکھی تھی. انہوں نے کہا وہ شیعہ ہیں، ان کے کچھ رشتے دار قتل ہوچکے ہیں اور انہیں بھی دھمکیاں ملی ہیں. پاکستان میں ان کی  جان کو خطرہ ہے.  امریکی افسر نے کہا، آپ پاکستان میں ہی کسی اور علاقے میں کیوں نہیں چلی جاتیں جہاں کسی کو پتہ ہی نہ ہو کہ آپ شیعہ ہیں خاتون نے جواب دیا: " رہائش تو بدل لوں، چہرہ کیسے بدلوں؟"  اس کی درخواست فوراً منظور کر لی گئی وہ نوجوان خاتون ہزارہ تھیں. ہزارہ ایک نسلی کمیونٹی ہے جو افغانستان کے علاقے ہزارستان سے کوئٹہ آکر آباد ہوئی. ان کی شکلیں الگ سے پہچانی جاتی ہیں. پھر یہ ہے کہ وہ قریباً سب شیعہ ہیں، بالکل اُسی طرح، جس طرح دوسرے 99 فیصد لوگ اپنی choice کے بغیر، صرف کسی خاندان میں پیدائش کی وجہ سے کسی مذہب یا فرقے سے تعلق رکھتے ہیں. کسی ہزارے کا بھی اپنی شکل اور مسلک میں کوئی اختیار نہیں ہوتا یہ ہزارے اپنے عقائد سے بڑھ کر اپنی شکل صورت کے باعث سب سے زیادہ غیر محفوظ vulnerable بلکہ مظلوم ہیں. کوئٹہ

Che Guevara Urdu Quote about Injustice And Rebellion

Che Guevara Urdu Quote about Injustice And Rebellion. Che Guevara Best Quotes جب ناانصافی قانون بن جاے،بغاوت فرض ہوتی ہے چی_گویرا🚩 Che Guevara Quotes In Urdu. Inqilabi Quotes. ایک سچا كميونسٹ انقلابی انسانیت کے تمام مسائل اور مشکلات کو اپنی ذاتی ترجیحات سمجھتا ہے اور دنیا کے کسی بھی کونے میں آزادی کا پر چم لہرانے پے شادمانی محسوس کرتا ہے ۔🚩 چے گویرا ہمیشہ اپنے لوگوں کے شانہ بشانہ رہیں اور جب آپ آزادی کی راہ پر چلتے ہیں تو اس بات سے مت ڈرو کہ تمہیں دشمن کہاں اور کیسے قتل کریں گے چی گویرا Che Guevara Urdu Quote about Injustice And Rebellion. Che Guevara Best Quotes of Che Guevara In Urdu. Baghawat.

Autism. Definition Of Social Model Of Disability in Urdu.

Autism. Definition Of Social Model Of Disability in Urdu. By Khateeb Ahmad. آٹزم (خود محویت)  ڈس ابیلیٹی کے سوشل ماڈل کی ڈیفی نیشن میں آٹزم پر ریسرچ کے دوران میرے اوپر ایک ایسا وقت بھی آیا کہ میں نے خود کو آٹسٹک پرسن سمجھنا شروع کر دیا۔ میں ایک بات شروع میں واضح کر دوں یہ کوئی معذوری نہیں ہے۔ بلکہ ایک نیورو ڈیویلپمنٹل ڈائیورسٹی (تنوع) ہے۔ جسکے آگے مختلف درجے ہیں۔ اور اسکے ساتھ کچھ مزید چیزیں جڑی ہو سکتی ہیں۔ ایک صدی گزر جانے کے بعد بھی اسکی وجوہات اور علاج ممکن نہیں ہے۔  مگر کریں کیا؟  آٹزم یا آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر کی بات کریں۔ تو اسکی علامات دو تین سال کی عمر سے لیکر عمر کے کسی بھی حصے میں نمایاں ہو سکتی ہیں۔ یہ علامات مائلڈ اور شدید دونوں طرح کی ہو سکتی ہیں۔   ماہرین نفسیات و ورکنگ سپیشل ایجوکیشنسٹس کے مطابق آٹزم کی بعض علامات یہ ہیں سماجی تعلقات سے کترانا۔ طبیعت میں جارحانہ پن۔ نام سے پکارے جانے پر جواب نہ دینا۔ ہر وقت کی بے چینی اور خوف۔ بہت ہی ظالم یا بہت ہی نرم دل۔ توجہ دینے میں دشواری ۔ تنہائی پسند اور گوشہ نشین۔ بات کرتے وقت آنکھیں چرانا۔ الفاظ اور جملوں کو بار بار دہرانا۔ ذرا س

John Elia About Killing In The Name Of Religion In Farnood. Urdu Blog

 John Elia About Killing In The Name Of Religion In Farnood. Urdu Blog یہ لوگ کون ہیں جو ایک دوسرے کوقتل کر ڈالتے ہیں اور قتل کرنے والے ہمیشہ مذہب ہی کے قبیلے سے کیوں اٹھتے ہیں۔ یہاں ہمیں ذرا کچھ دیر رک کر سوچنا چاہیے۔شہروں اور شہریتوں کی تاریخ میں دو چیزیں ایک دوسرے کی حریف رہتی ہیں لیکن عقل اور عقیده یا فلسفہ اور مذہب۔ ہم دیکھتے ہیں کے عقل اور فلسفے کے لوگ بھی ایک دوسرے قتل نہیں کرتے۔ افلاطون اور دیمقراطیس کے گروہ بھی ایک دوسرے سے نہیں ٹکرائے ۔ فارابی کے مکتبہ خیال نے شیخ شہاب الدین سہروردی کی خانقاہ کے مفکروں پر کبھی حملہ نہیں کیا اتھینس کی ہیکل کے دروازے سے کھبی کوئی ایسا ہجوم نہیں نکلا جس نے انسانوں کی گردنیں اڑا دی ہوں اور شہروں کو آگ لگادی ہو۔ فتنہ و فساد کی آگ ہمیشہ مذہبی فرقوں کے درمیان ہی کیوں بھڑکتی ہے؟  یہ ایک سوال ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس کا جواب دیا جائے۔ ہمیں اندازہ ہے کہ یہ کوئی خوش گوار سوال ہرگز نہیں ہے۔ یہ وہ موضوع ہے جس پر جرم وگناہ کی مہر ثبت کر دی گئی ہے اور یہ ایک ایسی بات ہے جس کون کر ہماری بستیوں کے لوگ برہم ہو جاتے ہیں  پر مشکل یہ ہے کہ ہم نے لوگوں کو خوش کرن

Tariq Jamil, Pashtus, PTM, ISPR and Taji Khokar. Urdu Blog

 Maulana Tariq Jameel Reality By Abid Afridi. Tariq Jameel, Manzoor Pashteen And PTM منظور پشتین، محسن داوڑ اور علی وزیر نے فوج کو صاف صاف کہہ دیا کہ “تم جو کرسکتے ہو کر لو، ہم اپنی بات سے ایک قدم پیچھے ہٹنے والے نہیں"۔ ڈی جی آئی ایس پی آر غفور نے بھی دانت پیستے ہوئے جواب دیا  کہ “تمہارا ٹائم اب ختم ہوگیا ہے"  یہ سب دیکھ کر میں گھبرا گیا۔ میرے بچے ان دنوں بری طرح جھلس گئے تھے اور کراچی کے برن سینٹر میں داخل تھے۔ اپنے بچوں کو اسی ہسپتال میں چھوڑ کر سیدھا اسلام آباد میں ڈیرہ ڈال دیا۔ کبھی منظور پشتین کی منت سماجت کرتا تو کبھی آرمی والوں کی کہ آپ سب اختلافات کو ٹیبل ٹاک کے ذریعے ختم کریں کیونکہ ہمارے لوگ تاحال پسے ہوئے ہیں تب نہ جانے کیوں اور کیسے یہ خیال آیا کہ مجھے مولانا طارق جمیل سے اس بابت رابطہ کرنا چاہیئے، ان سے اپنے قبائلی علاقوں کے لئے امن کی بھیک مانگنی چاہیے اور انھیں بیچ میں لانا چاہیے۔ نمبر ملایا تو ان کا کوئی ہم نام سیکریٹری دوسری جانب موجود تھا۔ انہیں پوری بات بتائی کہ ہمارے علاقے کے امن و امان کا مسئلہ ہے اسلیے آپ مولانا کو کہیے کہ وہ ہماری مدد کریں۔ سیکرٹری نے ج

Merry Christmas Explained In Urdu. Halal Or Haram For Muslim

 Merry Christmas Explained In Urdu. Halal Or Haram For Muslim 🚩 کرائسٹ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو کہتے ہیں اور ماس جشن یا تہوار کو کہتے ہیں۔ کسی بھی ڈکشنری یا زبان میں کرسمس 'اللہ نے بیٹا جنا' نہیں جو ایسا کہتے یا سمجھتے ہیں، ان کو کوئی علم نہیں صرف نفرت دلاتے اور پھیلاتے ہیں عیسیٰ علیہ السلام اللہ کے پیغمبر تھے۔ ان کی پیدائش کے دن کو تہوار کی طرح منانا اس دن خوش ہونا ایک دوسرے کو مبارکباد دینا صرف عیسائیوں کا حق نہیں۔ ہر مسلمان جو عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ کا پیغمبر سمجھتا ہے وہ ان کی پیدائش پر خوش ہوگا۔ کرسمس کا مطلب سادہ الفاظ میں عید میلادالنبی کی مبارکباد ہے۔ باقی رہی بات جائز ناجائز کی، تو یہاں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کو منانا بھی جائز اور ناجائز سمجھا جاتا ہے۔  اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے اگر تم شکر کروگے تو میں زیادہ دوں گا۔ مطلب نعمتوں کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ خوشی بھی ایک نعمت ہے اور خوشی کا شکرانہ اس کے منانے میں ہیں۔ خوشیاں جتنی ملے جہاں ملیں منالینی چاہیئے۔ مفتی اور مولوی کیا کہتے ہیں؟ تو آسان جواب یہ ہے کہ وہ آپس میں کسی بات پر متفق ہوجائیں تو پھر توجہ

Tayyip Erdogan, Lira and Colonialism Of IMF

 Tayyip Erdogan, Lira and Colonialism Of IMF. Lira Up Against Dollar after Erdogan Economic Measures. Urdu Article About Lira Stability. اردوگان، لیرا اور آئی ایم ایف کالونیل ازم  صدر اردوگان کی نئے معاشی پالیسی ، سود میں مزید کمی, ڈالر کے مقابل لیرا کرنسی میں بینک ڈیپازٹ کرانے پر ایکسچینج ریٹ کی گارنٹی  اور بنیادی تنخواہ میں 50 فیصد تک اضافے کے اعلان کے بعد ڈالر کے مقابل لیرا کی قدر دو دن میں 40  فیصد بڑھ گئی۔ جو سوموار کو ایک ڈالر کے بدلے 18٫40 لیرا سے بڑھ کر 13 لیرا پر پہنچ گئی۔  اگر اردوگان کی یہ معاشی پالیسی کامیاب ہو گئی۔ اگر اس سے سرمایہ کار اور عام عوام کا اعتماد بحال ہوا۔ افراط زر 4 فیصد تک واپس لانے میں کامیابی ملتی ہے تو مغرب کا اب تک اردوگان  کے خلاف کیا گیا پراپیگنڈا ناکام ہو جائے گا۔ ساتھ آئی ایم ایف کے معیشت دانوں کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنا پڑے گی کہ شرح سود بڑھانے سے افراط زر کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔  اردوگان اس وقت مکمل طور پر جواری لیول کی سیاست کر رہا ہے۔ اگر کامیاب ٹھہرا تو 2023 کا الیکشن مارجن سے جیت جائے گا جبکہ ناکامی کی صورت میں شاید اردوگان کے اقتدار کا سورج

Trying To Look Younger In Asians. Chota Bannay Ka Shawaq

Looking Younger Than Your Age. Urdu Blog By Ajmal Saddiqi چھوٹا بننے کا شوق  ہمارے کلچر میں عورتوں اور مردوں کو چھوٹا بننے کا بہت شوق ہے میرے  خیال میں اس کے پیچھے  موسم کی انہدامی قوت کا لاشعوری احساس ہے اور  بند سماج کے انسان کی حسرتیں اسے کبھی حقیقت قبول کرنے کی اخلاقی جرات  نہیں آنے دیتی  عورتوں پر بوڑھی گھوڑی لال لگام اور مردوں پر باسی کڑھی مین ابال جیسے فقرے کسے جاتے ہیں  دراصل کم عمری شادی کا جنون بھی اس کی وجہ ہے بالم محبوب کو کہتے ہیں اور بالم بچے کو بھی کہتے ہیں سولہ برس کی بالی عمریا ۔۔ مردوں کی دوسری شادی کی نیت اور عورتوں کی پہلی شادی طلب انہیں عمر چھپانے پہ مجبور کرتے ہیں ۔۔ عمر کا تعین عورت کی شخصیت نہیں اس سے بچوں کی فارمنگ کرنے کے لئے  اہم سمجھی جاتی ہے  بڑھاپے سے خوف اس کے طبعی لوازم کی وجہ سے کیونکہ بڑھاپا کمزوری بیماری اور تنہائی کا مترادف ہے  عمر کا جنٹکس سے بھی  گہرا  تعلق ہے اور لائف سٹائل سے بھی  بعض لوگ عمر چور ہوتے ہیں وہ اپنی اصل عمر سے کم نظر آتے ہیں  مردوں مین گنجا پن اور عورتوں مین چہرے یا گلے کا ڈھیلا پڑ جانا زوال عمر کی علامت ہے  زندگی ایک احساس اور مسلس

How Hard It Is To Get Driving License In Ukraine. Urdu Article

 How Hard It Is To Get Driving License In Ukraine. Urdu Article  ڈرائیونگ لائسنس  یوکرائن میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے ایک میڈیکل بورڈ سے گزرنا ہوتا ہے ، سب سے پہلے سائکاٹرسٹ اور نارکوٹکس والے ڈاکٹروں سے سرٹیفکیٹ لینا لازمی ہے  پھر آنکھوں کا چیک اپ ، کانوں کا چیک اپ ، ٹانگوں کا چیک اپ، بازوؤں کا چیک اپ اور دل کا کارڈیو گرام ہوتا ہے  جب یہ سارے سرٹیفکیٹ مکمل ہو جاتے ہیں تو پھر میڈیکل بورڈ کا سربراہ کاغذات کی جانچ پڑتال کر کے ایک میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے جو دو سال کے لیے کار آمد ہوتا ہے  اس میڈیکل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر کسی بھی ڈرائیونگ سکول میں داخلہ مل جاتا ہے ، دو ماہ تھیوری اور ایک ماہ پریکٹس کے بعد ڈرائیونگ سکول سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے اور پھر ڈرائیونگ اتھارٹی کا انسپکٹر آپکے ساتھ بیٹھ کر پریکٹیکل امتحان لیتا ہے اور اگر پاس کر دے تو ایک مہینے کے بعد لائسنس مل جاتا ہے جو دو سال تک چلتا ہے  اگر دو سال کے اندر پانچ سے زیادہ مرتبہ کوئی وائلیشن ہوں تو اپکو دوبارہ امتحان پاس کرنے ہوتے ہیں ، اگر پانچ یا پانچ سے کم وائلیشن ہوں تو اپکو دس سال کے لئے لائسنس مل جاتا ہے جو پورے یورپ ، ا

Dilip Kumar About Berlin Wall. Urdu

 Dilip Kumar About Berlin Wall Of Germany. برلن بالکل میری طرح ہے دو حصوں میں تقسیم یہ انسانی سماج پر ایک داغ ہے لوگ کیوں اسکو ٹریجڈی سے منسوب کر رہے ہیں اور بعض اوقات اپنے آپ سے بھی اس میں کوئی ٹریجڈی نہیں ہے یہ دیوار دو مختلف نظریات رکھنے والوں کی نمائندگی کرتی ہے یہ دلوں کو بھی کاٹتی ہے  میں یہ دیوار دیکھنے کے لئے نہیں جانا چاہتا مجھے یہ دیوار انسان کا تمسخر اڑاتی نظر آتی ہے  یہ دیوار انسانی فکر کے ارتقا کی نفی کرتی ہے لیکن اس حقیقت سے کیسے انکار کریں کہ یہ دیوار ہماری آنکھوں کے سامنے کھڑی ہے  ہم ہٹ دھرم نسل ہیں اور دنیا میں اپنی اپنی دیواریں اٹھائے پھرتے ہیں (دلیپ کمار)

Master Madan. A Young Indian Singer Poisoned by Brothers

 Master Madan. A Young Indian Singer Poisoned by Brothers 79 سال پہلے ساڑھے چودہ سال کی عمر میں فوت ہوجانے والا گلوکار جس کی گائی دو غزلیں آج بھی ریڈیو کے فرمائشی پروگراموں میں شامل ہوتی ہیں. وہ پیش ہیں۔ سُنیے ۔۔۔ بچپن میں  بڑوں کی گفتگو میں بارہا یہ سنا کہ اسے سہگل نے زہر دے کر مروایا. کوئی کہتا کہ نہیں، اسے بس کسی کی نظر لگ گئی. ہمیں اس وقت تک سہگل کا بھی پتہ نہیں تھا. کچھ عرصے بعد سہگل کا بھی پتہ چلا اور ماسٹر مدن کا بھی. لیکن  دل یہ کبھی نہیں مانا کہ اس بچے سے سہگل کو اتنا خطرہ محسوس ہوا ہوگا. ماسٹر مدن   28دسمبر 1927کو جالندھر کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے. ان کے والد سردار امر سنگھ محکمہ تعلیم میں تھے اور موسیقی سے دلچسپی رکھتے تھے. ماسٹر مدن کے بھائی بہن بھی موسیقی میں کافی دلچسپی رکھتے تھے. گھر میں موسیقی کا ماحول ہونے کی وجہ سے ماسٹر مدن  محض دوسال کی عمر میں اپنی 14سالہ بڑی بہن سے گانا سیکھنے لگے۔  بعد میں انہوں نے موسیقار پنڈت امر ناتھ (حسن لال بھگت رام کے بڑے بھائی)  سے بھی موسیقی کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی۔ ہوا یوں کہ مدن کے دونوں  بڑے بھائی  پنڈت امر ناتھ سے سیکھ رہے تھے. ننھا

Urdu Funny Short Story. Lazy Master And his Lazy Servant

 Urdu Funny Short Story. Lazy Master And his Lazy Servant ‏کسی گاؤں میں ایک چوہدری حویلی میں ملازم خاص (میراثی) کے ساتھ رہائش پذیر تھا دونوں ایک ایسی سست الوجود قوم سے تعلق رکھتے تھے جو ٹھہرے ہوئے پر سکون مزاج کی مالک تھی اور آج کا کام کل پر چھوڑنے کی عادی تھی ایک دن چوہدری پکوڑے کھانے کے بعد اخبار سے بنے لفافے کے مطالعہ میں مصروف تھا, ‏اس نے خبر پڑھی کہ محکمہ زراعت نے جدید پیوندکاری کے ذریعےخربوزے کا ایسا بیج ایجاد کیاہے جو دوگنی فصل دیتا ہے چوہدری نے ملازمین کو اکٹھا کر کے نئے بیج کے متعلق صلاح مشورہ کیا صلاح مشورے کی مختلف نشستیں جاری رہیں آخر ایک سال بعد خربوزے کا بیج مزکورہ بونے کا فیصلہ ہوگیا فصل بونےکا ‏موسم قریب آیا تو چوہدری نے ملازم خاص کو بیج لانے کےلئے شہر بھیجا میراثی لاری پرطویل سفر کر کے شہر پہنچا تو تھکاوٹ سے چور تھا وہ شہر میں اپنے ایک عزیز کے گھر گیا تاکہ چند دن آرام کرکے سفر کی تھکان دورکرے اور بیج خرید کر واپسی کا قصد کرے میراثی کو شہر میں مختلف عزیزوں اور دوستوں کے ہاں آرام کرتے اور بتیاں شتیاں دیکھتے 1 سال کا عرصہ گزر گیا جب دوبارہ خربوزہ کاشت کرنےکا موسم آیا تو چ

Hafeez Jalandhari and General Farooqi

Hafeez Jalandhari and General Farooqi  افواج پاکستان کے بہادر سپوت جنرل فاروقی کی "بڑھاپے" کی شادی نہایت دھوم دھام سے ہوئی. راول پنڈی چھاؤنی کے گرد واقع  سبزہ زار میں محفل آراستہ کی گئی.  حفیظ جالندھری کو سہرا پڑھنے کے لیے بلایا گیا. حفیظ صاحب نے دولہا کی عمر کے حوالے سے طنز و مزاح کا پیرایہ اختیار کیا. محفل میں شریک فوجی افسروں کو یہ بات ناگوار گزری کہ ایک شاعر نے میجر جنرل کی تفریح لی. انہوں نے حفیظ جالندھری کو اٹھا کر تالاب میں پھینک دیا. حفیظ صاحب ڈوبتے ڈوبتے بچے. پانی کی سطح پر صرف ان کی ٹوپی تیر رہی تھی. ایک رحمدل فوجی افسر کرنل مسعود احمد کے دل میں نیکی آگئی اور وہ غرقاب شاعر کو  تالاب سے کھینچ کر کنارے تک لائے.  حفیظ صاحب بھیگے کپڑوں میں کانپتے جسم کے ساتھ  مائیکرو فون کی طرف گئے اور "تم پر لعنت ہو" کہہ کر  محفل سے رخصے ہوئے.  حفیظ ہوشیارپوری نے حفیظ جالندھری کے ہی  اس شعر سے ان کی غرقابی کی تاریخ نکالی.     جہاں قطرے کو ترسایا گیا ہوں     وہاں ڈوبا ہوا پایا گیا ہوں یہ واقعہ 1952 کا ہے اگر چھ سال بعد مارشل لاء کے  زمانے میں یہ واقعہ پیش آتا تو کرنل مسعود صاح

Peru Gold Mining Workers And Capitalism. Urdu Blog

Gold Mines In Peru. Urdu Blog  Peru Gold Mining Workers And Capitalism. Urdu Blog. Small Scale Gold Mining In Peru پیرو جو سالانہ 700 کلوگرام سونا پروڈیوس کرتا ہے، جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت اربوں ڈالرز بنتی ہے. لیکن اس کی آبادی کا 95٪ حصہ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے کیونکہ سرمایہ دار سامراجیت ایک روپیہ وہاں خرچ نہیں کرتی حکمران اس کے زرخرید غلام ہیں جن کے نہانے کا پانی بھی امپورٹ کیا جاتا ہے. جہاں نہ اسکولز ہیں نہ ہسپتال. جب کہ پیرو مچھروں کا حب ہے جس سے ملیریا گویا وبا کی طرح انسانوں کو چاٹ جاتا ہے پانی کی کانوں میں گھس کر سونا نکالا جاتا ہے جس کی وجہ سے سکیبز جیسے جلدی بیماریاں وہاں عام ہیں.  لیبر کا معاوضہ دس گرام سونے نکالنے پر پانچ سے پندرہ ڈالرز کے قریب ادا کیا جاتا ہے. چائلڈ لیبر عین سامراجیت کی آنکھوں کے سامنے ہو رہی ہے لیکن وہ خاموش ہے کہ اپنا بےپناہ مفاد وابستہ ہے. سونے کا کاروبار کرنے والی پاکستانی کمپنیوں کو ادھر توجہ دینے کی ضرورت ہے تحریر و تحقیق برکت حسین شاد

Comparison Of Bangladesh And Pakistan. Urdu Blog

Comparison Of Bangladesh And Pakistan. Urdu Blog. Pakistan VA Bangladesh Economy.  بھوکا ننگا کون؟ بنگلہ دیش کے وزیر خزانہ ، اے - ایم - ایچ مصطفیٰ کمال نے بنگلہ دیش کا 5,230 ارب ٹکے کا  بجٹ 2021 پیش کیا. ایک ڈالر = 160 پاکستانی روپے ایک ڈالر = 85 بنگلہ دیشی ٹکہ پاکستان کا بجٹ 7,130 ارب روپے... مطلب، بنگلہ دیش، ہم سے چھوٹا مُلک، کرنسی مضبوط،  اور اس کا بجٹ ہم "امیروں" سے ٪26 ذیادہ اچھا اب پاکستان کے بجٹ میں 4,000 ارب روپے کا لیا گیا بیرونی قرضہ بھی شامل ہے جبکہ  بنگلہ دیش کے بجٹ میں  کوئی بیرونی قرضہ  بھی شامل نہیں. پاکستان کے ریزروز.. 13 ارب ڈالرز..  بنگلہ دیش کے 43 ارب ڈالرز یاد رہے، کہ ہمارے پاس دریا... پہاڑ... جن پر  بند باندھ کر، ڈیم بنا کر ہم  سستی بجلی  پیدا کر سکتے تھے جبکہ  بنگالیوں کے پاس  ایسا کچھ نہیں تھا ہمارے پاس زراعت مگر  بنگالیوں کے پاس  نا ایسی زراعت،  نا نہری نظام  اور  آئے روز کی سیلاب کاریاں مگر ٹیکسٹائل ایکسپورٹ ہم سے تین گُنا اور  وہ بھی  بنا کپاس پیدا کیے اگر آپ ذہنی دیوالیہ پن کا شکار نہیں اور  انٹلکچؤلی کرپٹ نہیں تو  تاریخِ پاکستان کی  کوئی بھی کتاب پ

Tariq Jamil About Saraiki Poets, Poetry and Whores

 Tariq Jamil About Saraiki Poets, Poetry and Whores. طارق جمیل صاحب سرائیکی کلام سنا کر کہہ رہے ہیں کہ سرائیکی عجب زبان ہے، اس میں شاعر اپنے لئے عورت کا صیغہ استعمال کرتا ہے اور کہیں اس کی مثال نہیں ملتی اور واہ واہ ہورہی ہے۔  مولانا صاحب یہ صوفی اور mystics کی عارفانہ شاعری کا خاصہ رہا ہے اپنے لئے صیغہ موئنث استعمال کرنا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ ان کا کلام ان کی رُوح کی آہ اور پکار ہے ، روح موئنث ، یا یوں کہیے سوہنی ہے جو اپنے ماہیوال یعنی خُدا سے جُدا ہوگئی اور ہجر میں چیخ و پکار مچا رہی ہے ، ماتم کررہی ہے۔ یہ انداز قبل از اسلام عارفین اور امریکی شاعر واٹ وٹمین وغیرہ کے ہاں بھی عام رہا ہے آپ کا میدان حُوروں کی پیمائش ہے، اسی تک محدود رہا کریں۔ ہماری سرائیکی عورتوں کے پیچھے نہ پڑیں۔ آپ کو چل گیا ہوگا پتہ کہ آپ کی حوروں سے زیادہ خوبصورت ہوتی ہیں Jamshed Iqbal بشکریہ Pashto Times Sufi Lines. Saraiki Sufi Poetry and Tariq Jamil. Pashto Times Urdu Blog about Saraike Poetry and Poets. Tariq Jamil About Saraiki Poets, Poetry and Whores

The World Hindu and Its Origin. Explained In Urdu

 The World Hindu and Its Origin. Explained In Urdu. Dr. Farman Fateh Puri لفظ ہندو کی وضاحت لفظ ہندو ابتداً صرف ایک جغرافیائی اصطلاح تھی اور زمانہ قدیم میں اس سے مراد وہ خطۂ زمین تھا جو سات دریاؤں یعنی ستلج، بیاس، راوی، چناب، جہلم، سندھ اور سرسوتی سے سیراب ہوتا تھا اس خطے کا نام ان سات دریاؤں کی رعایت سے شروع میں سپتہ سندھو تھا سنسکرت میں سپتہ کے معنی ہیں سات اور سندھو کے معنی ہیں زمین، علاقہ یا دیش قدیم ایرانیوں نے سپتہ سندھو کو ہفتہ ہندو کر لیا کیونکہ سنسکرت کا سین ان کے یہاں عام طور پر ھائے ھوز سے بدل جاتا ہے چنانچہ بہت سے قدیم سنسکرت الفاظ مثلاً شانتی، واسا، سوما اور اسورا وغیرہ قدیم ایرانی میں علی الترتیب ھانتی، واھا، ھوما اور اھورا کی شکل میں ملتے ہیں یہی سپتہ سندھو کے ساتھ ہوا پہلے یہ ہفتہ ہندو ہوا، پھر مختصر ہو کر ہندو رہ گیا چنانچہ قدیم ایرانیوں کے نزدیک ہندو کسی مذہب یا قوم کا نہیں بلکہ ایک جغرافیائی حد بندی کا نام تھا اور اس کی حدود کے اندر رہنے والے سارے باشندوں کو ہندو کہتے تھے لغات میں لفظ ہندو کے معنی ڈاکو، غلام، چور اور سیاہ رنگ کے بھی ملتے ہیں شیخ سعدی نے گلستان کی ایک

What does that bloody convert know?

 What does that bloody convert know?  جہاز میں ائیرہوسٹس نے پاکستانی کو شراب پیش کی۔ وہ بولا خبردار، حرام ہے دور کرو۔ وہ معذرت خواہ ہوئی اور پھر سامنے بیٹھے سعودی کو پیش نہ کی  سعودی بولا مجھے کیوں نہیں دی؟ اس نے کہا تمہارا مسلم بھائی کہتا ہے کہ حرام ہے سعودی نے کہا  What does that bloody convert know?  فوراً دو محمد تقی

Why Learn English? The Reason Of English Superiority. Urdu Article

Why Learn English? The Reason Of English Superiority. Urdu Article Why Learn English? Student Visa Of Germany دنیا میں جب کوئی زبان ذیادہ بولی لکھی اور پڑھی جاتی ہے تو اس کی بڑی وجہ عموماً ایک ہی ہوتی ہے کہ اس زبان میں  بہت زیادہ علمی مواد پایا جاتا ہے۔ جس زبان میں علمی مواد پایا جائے وہ زبان علاقائی نہیں رہتی بلکہ بین الاقوامی زبان بن جاتی ہے۔ انگریزی زبان سے پہلے برصغیر میں فارسی زبان کا طوطی بولتا تھا۔ فارسی میں اگرچہ علمی مواد انگریزی کے مقابلے میں بہت کم ملتا ہے لیکن ہندی کے مقابلے میں یہ زیادہ وزن دار تھی۔  آپ ماضی بعید میں جھانکیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ مسلمان مملوک کے ادوار میں زبان دانوں کو نہایت درجہ عزت و احترام حاصل تھا۔ ھبرو، یونانی اور سپنیش زبان جاننے والے ان مملوکوں کے خاص الخاص درباری ہوتے تھے۔ انہی کے دور میں یونانی فلسفہ عربی میں ٹرانسلیٹ ہو کر بزریعہ سپین، یورپ میں پہنچا تو خردافروزی معروض ہوئی، سائنس اور حرفت کو فروغ ملا یوں انگریزی زبان وزن دار ہوتی گئی اور آج دنیا بھر میں چھائی ہوئی ہے۔ بعض لوگ جو خود انگریزی نہیں جانتے، جاننے والوں کو برا سمجھتے ہیں۔ چین ترکی او

Why Intelligent People Can Not Live Happily? Urdu Blog about Intelligence and Happiness

 Why Intelligent People Can Not Live Happily?  10 Reasons Why Intelligent People Are Not Happy People. Urdu Blog غیر معمولی ذہین لوگ خوش کیوں نہیں رہ سکتے؟ ذہین لوگوں کے پاس سب سے کم چیز جو میں جانتا ہوں وہ خوشی ہے۔ (ایرنیسٹ ہمینگوے) یہ کوٹ #ایرنسٹ کا ہے جو مشہور امریکی ناولسٹ اور جرنلسٹ تھے۔ اور اس کوٹ کے بعد اس پر بحث چھڑ گئی۔ بڑے بڑے فورمز پر اس پر بحث ہوئی۔ اسی موضوع پر یونیورسٹی آف ٹیکساس کے پروفیسر راج نے ایک کتاب بھی لکھی جس کا نام ہے " اگر تم سمارٹ ہو تو تم خوش کیوں نہیں ہو؟ مختلف ریسرچز میں ان کی درج ذیل وجوہات بیان ہوئی ہیں۔ 1 چیزوں کا بہت گہرا اور وسیع تجزیہ کرنا۔ 2  آسمان کو اپنا منزل قرار دینا۔ 3  ایسی ماحول کی تلاش میں رہنا جہاں پر اس کے آیڈیاز چیلنج ہوں اور اس پر تنقید ہو۔ 4 اپنے نظریات کی وجہ سے دنیا میں تنہائی محسوس کرنا۔ 5 خود کو جج کرتے ہوئے بہت زیادہ سخت سوچ رکھنا اور اپنی ہر چیز میں نقص نکالنا۔ 6  لمٹ لیس مائنڈ سیٹ کا ہونا۔ 7  خوشی اور سکون کا گہرا تعلق سوشل سرکل سے ہے۔ ماں باپ دوست رشتے دار محبوب وغیرہ۔ لیکن سوشل معاملات میں یہ زیرو ہوتے ہیں۔ خاص کر یہ باہری