Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Urdu blogs

String Theory. What Is String Theory? Urdu Mazmoon

What Is String Theory? Urdu Mazmoon By. Mubashar Hassan. سٹرنگ تھیوری کیا ہے ذرا تصور کریں کہ ایک درخت جو پھلوں سے بھرا ہوا ہے وہاں سے میں ایک پھل لیتا ہوں اور سوچتا ہوں کہ یہ پھل کن چیزوں سے مل کر بنا ہے یہ جاننے کے لیے میں اسے  Magnifier  کرتا ہوں اسے اور  Magnifier  کرتا ہوں تو اگر میں ایسا کرتا رہوں تو اس کی گہرائی میں مجھے مالیکیولز نظر آنا شروع ہو جائیں گے لیکن مالیکیولز پر بات ختم نہیں ہوتی میں ان مالیکیولز اور  Magnifier  کرتا ہوں تو مجھے بہت گہرائی میں جا کر ایٹمز نظر آنا شروع ہو جائیں گے لیکن ایٹمز پر بھی بات ختم نہیں ہوتی کیونکہ کے ایٹم کے اندر الیکٹران اور نیوکلیس موجود ہوتا ہے ایٹم کے اندر بہت گہرائی میں جا کر مجھے نیوکلیس نظر آتا ہے اگر میں نیوکلیس کو اور  Magnifier  کروں تو مجھے پتا چلے گا کہ نیوکلیس خود پروٹان اور نیوٹران جیسے ذرات سے مل کر بنا ہے اگر میں ایک نیوٹران کو Magnifier کروں تو مجھے ابھی بھی اس کے اندر کوارکس نامی چھوٹے ذرات ملیں گے اور یہی وہ جگہ ہے جہاں  Conventional Idea  رک جاتا ہے اب یہاں سے سٹرنگ تھیوری آتی ہے اور یہ رائے دیتی ہے کہ ان ذرات کے اندر ابھی

Urdu History Of Polygamy or Kasrat E azdawaj.

 History Of Polygamy In Urdu.  Urdu History Of Polygamy or Kasrat E azdawaj. By Mubashar Hassan. تاریخ میں ایک واقعہ ہوا تھا جس کو مُنسٹر بغاوت (Münster rebellion)  کہا جاتا ہے۔ اس کے نتیجہ میں خواتین کی تعداد مردوں کی نسبت تین گنا ذیادہ ہوگئی تھی کیونکہ اکثر مرد قتل ہوگئے تھے۔ یہ بہت عجیب و غریب واقعہ تھا۔ اس واقعہ کے بعد وہاں کے حکمران جین  (Jan of Leiden)  کو کثرتِ ازدواج  (polygamy)  کو واجب کرنا پڑا۔ اب ہوا یہ کہ ہر مرد کو کئی کئی شادیاں کرنا لازم تھا یہ لوگ باغی تھے جن کے حصّہ میں شہر کی حکومت آئی۔ بغاوت کے خوف سے بہت سے مرد شہر سے بھاگ گئے تھے۔ اب شہر میں بہت سی خواتین رہ گئی تھیں۔ لہذا قانون بنایا گیا کہ جو شوہر اپنی بیویوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے، ان کا اپنی بیویوں سے شادی کا پورا عہد ہی ختم ہوچکا ہے۔ اب نئے سرے سے شادی ہوگی۔ اس طرح غیر شادی شدہ خواتین کی آبادی میں ایک اضافہ مزید ہوگیا۔ اور اتنی آزادی دی گئی تھی کہ اگر ایک شخص کو ایک عورت کو حاملہ کردیتا ہے، تو اب اس کو لائسنس مل گیا ہے کہ ایک اور بیوی رکھ لے۔ اس طرح جتنی چاہیں بیویاں وہ رکھ سکتا ہے اگر وہ حاملہ بھی کردیتا ہے کیون

Age Of Enlightenment in The West Explained In Urdu

 Age Of Enlightenment in The West Explained In Urdu. یورپ میں مذہبی اجارہ داروں نے جب ظلم و جبر کی انتہا کر دی اور ہر نئی سوچ و فکر اور ایجادات کی مخالفت کو اپنا وطیرہ بنا لیا ؟ تو یورپین نے مذہب اور مذہبی رہنماؤں کو گرجے تک محدود کر دیا ؟ اور اپنے آپ کو ہر طرح کی زنجیروں سے آذاد کر لیا ؟ چنانچہ ایک طویل عرصے سے وہ پوری دنیا کے فاتح ہیں اور اب تو وہ ارضی دنیا سے آگے خلاؤں اور ستاروں پر کمند ڈال رہے ہیں ؟ ترقی میں پچھلی صدی کے اوائل تک مذہبی رہنما ہر معاملے میں ٹانگ اڑانے لگتے تھے اور نتیجہ ؟ خلافت عثمانیہ سکڑتے سکڑتے ترقی کے چند علاقوں تک محدود ہو گئی تھی ؟  تب مصطفی کمال اتاترک نے ایک سیکولر پارٹی کے جھنڈے تلے ترقی کے عوام کو جمع کیا اور نہ صرف مذہبی لوگوں کو نکیل ڈالی بلکہ سو قدم آگے بڑھ کے  مذہب کو بھی بین کر دیا ؟ سو آج ترقی ایک آذاد ترقیافتہ اور حقیقی معنوں میں خوشحال ملک ہے ؟  اب مذہبی انتہا پسند پوری دنیا سے پسپائی کے بعد بریصغیر جنوبی ایشیا   تک  سمٹ آۓ ہیں ؟ اور اس خطے کے امن سلامتی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بنتے اور ہر معاملے میں ٹانگ اڑاتے ہیں ؟ اب بری صغیر جنوبی ایشیا کے خوا

Wazan Aur Ham Pashtun. Arif Khattak Urdu Satire

 Wazan Aur Hum Pashtun. Urdu Satire by Arif Khattak. وزن اور ہم پشتون عارف خٹک کی فکاہیہ مضمون ہم پشتون ہمیشہ وزن، خواہ وہ جسمانی ہو یا روحانی، کیلئے مورد الزام ٹھہرائے جاتے ہیں کہ ہمیشہ بھاری چیزوں کو پشتون کے کاندھوں پر ڈالا جاتا ہے. جیسے دھشت گردی کا بھاری پھتر ھمارے منہ پر مارا جاتا ہے حالانکہ مارنے کیلئے اور بھی جواز ہیں ہم پشتون فطرتا، فطرت پسند واقع ہوئے ہیں۔ کوئٹہ کا فرید خان کاکڑ کراچی میں گھاس کا پانچ بائی پانچ فٹ کی کوئی قطعہ اراضی دیکھ لیتا ہے تو فورا چادر بچھا کر "یا قربان" کا ٹپہ الاپ کر اپنی سو کلو محبوبہ شرین جانہ کو یاد کرکے آبدیدہ ہوجاتا ہے ہمارے اپنے والد محترم نے ہمیں ماسکو وداع کرتے ہوئے ایک نصیحت کی تھی کہ بیٹا اگر دوستی کرنی ہو تو کسی "مرد لڑکی" سے کرو. اب اپ سوچیں گے کہ مرد لڑکی کیا بلا ہے؟ تو جناب مرد لڑکی ہمارے پشتون معاشرے میں اس لڑکی کو کہا جاتا ہے جس کا وزن کم ازکم اسی کلو تو ہو ورنہ نہ ہو. اسی کلو سے کم لڑکی کو ہم لڑکی کہتے ہیں جو ایک پشتون دوشیزہ کیلئے ناقابل برداشت ہے کہ "لڑکی" کہہ کر اس کی توہین کی جائے۔مبادا برداشت کربھی ل

Pashtuns, Before And After Partition of India. Urdu Article

 Pashtuns, Before And After Partition of India. Urdu Article  By Laiba Yousafzai ایک مختصر سا جائزہ  پشتون اور پاکستان آزادی کے بعد سے ۔۔۔ ڈھال بھی ہم ۔۔۔۔۔تلوار بھی ہم ۔۔۔۔۔۔اور غدار بھی ہم۔۔۔ 1947  میں پاکستان آزاد ھوا ۔ ۔۔ ایک آزاد ریاست میں جہاں مسلمان ایک آزاد فضا میں سانس لے سکیں ۔ جہاں انکی عبادت گاھیں محفوظ ھوں ۔۔ جہاں انکو مکمل آزادی ھو ۔ لیکن ۶۶ سال ، ۵ مہینے ، اور 17 دن گزرنے کے باوجود پشتون قوم حالت جنگ میں ھیں 1948/1949  میں  UNCIP کے فیصلے کے بعدپشتونوں کو جہاد کے نام پر کشمیر بھیج دیا گیا  (اور یہی وجہ ھے اج کشمیری سب سے زیادہ نفرت پشتون قوم سے کرتے ھیں اور یہ وہاں جانے کے  بعد انسان کو پتہ چلتا ھے ۔غالباً ان میں سوات اور وزیرستان کے لوگوں کی تعداد سب سے زیادہ تھی) اور غیور پشتون کشمیر کالگ بھگ  زیادہ تر حصہ لے چکے تھے۔ اور اگے بڑھ رھے تھے ۔کہ لیاقت علی خان نے ان کو وہاں سے واپس بلا کر جیلوں میں بند کر دیا ( یاد رھے کی جب  لیاقت علی خان  کولیاقت باغ میں مارا گیا تو اکبر خان نامی ادمی کو ارمی نے گولی ماری تھی اور کہا گیا کہ اس ادمی نے لیاقت علی خان کو انتقام کے طور پر گول

How Nations are Paralyzed? By Arun Dat Roy. Urdu Translation

 How Nations are Paralyzed? By Arun Dat Roy کسی قوم کو اپاہج کیسے کیا جاتا ہے؟ کسی جانور کو اپاہج کرنے کے لیے اس کے پیر توڑ دیے جاتے ہیں۔ کسی قوم کو اپاہج کرنے کے لیے اس کے لوگوں کو توڑا جاتا ہے۔ ان سے ان کی قوتِ ارادی چھین لی جاتی ہے۔ ان کی تقدیر پر اپنے مکمل کنٹرول کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ ان پر یہ بات واضح کر دی جاتی ہے کہ یہ فیصلہ ہم کریں گے کہ کسے زندہ رہنا ہے، کسے مر جانا ہے، کسے خوشحال ہونا ہے، کسے بدحال رہنا ہے۔ اپنی صلاحیت کی نمائش کرنے کے لیے ان کو دکھایا جاتا ہے کہ ہم کیا کچھ کر سکتے ہیں اور کس آسانی کے ساتھ کر سکتے ہیں۔ کس طرح ہم صرف بٹن دبا کر پوری زمین کو نیست و نابود کر سکتے ہیں۔ کیسے جنگ شروع کر سکتے ہیں اور امن قائم کر سکتے ہیں۔ کس طرح ایک شخص سے اس کی ندی چھین کر دوسرے شخص کو دے سکتے ہیں۔ کس طرح ایک صحرا کو سرسبز کر سکتے ہیں یا جنگل کو اکھاڑ کر اسے دوسری جگہ اگا سکتے ہیں۔ اپنی من مانی کر کے قدیم چیزوں.... زمین، جنگل، پانی، ہوا.... پر لوگوں کے بڑے بڑے گروہوں کے یقین کو مجروح کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد ان کے پاس کیا رہ جاتا ہے؟ صرف ہم! وہ ہمارے پاس آئیں گے، کیونکہ ہمارے سوا ا

Naswar Pa Pukhto Tapa Ki aw Naswar Pa America Ki

Nsswar In Pashto Tappa and history of Naswar. Naswar History In Urdu. Urdu Article about Naswar Hustory. نسوار کی تاریخ. اردو مضمون ایک زمانے میں نسوار کی دوکان سے اگرکوئی ایک چٹکی نسوار لے کر منہ میں رکھ لیتا تھا تو دوکاندار اس سے پیسے وصول نہیں کرتا تھا۔ یہ پختونون کی مہمان نوازی اور کچھ کے یہاں ان کی روایت کا حصہ ہے۔ اور کچھ اس کو " کاروباری گر" کہتے ہیں۔ نسوار کی تاریخ تقریباً 500 سال یا 600 سال پرانی ہے مشرقی یورپ ملک اسپین میں ایک ایسی چیز 1493 کو دریافت ہوئی کہ کسی نے سوچا بهی نہ تها کہ یہ چیز اتنی مشہور ہوجائے گی۔ یہ کہاجاتا ہے کہ نسوار کیا ایجاد پٹھانوں یا پختونوں نے کی ہے جو تاریخ کی تحقیق سے غلط ثابت ہوئی ہے  سب سے پہلے "نسوار" امریکہ سے شروع ہوئی۔ 1561  پرتگال میں فرانسیسی سفیر  جین نیکوٹ  نے نسوار کو ایک درد کش کے طور پر تیار اور تجویز کیا.  نیکوٹ نے ایک تفصیلی خط کے ساتھ ملکہ فرانس کو تمباکو کے تخم اور پتے  بیھج دئے تو اس وقت یہ طبقہ اشرافیہ میں نہایت مقبول ہوا  17  ویں صدی میں اس مصنوعات کے خلاف کچھ حلقوں کی جانب سے تحریک اٹھی اور پوپ اربن  کی جانب سے

Khakwanis Are Pashtuns. Khakvani Pashtuns

 Khakwanis Are Pashtuns. Khakvani Pashtuns. Who are Khakwani Pashtuns?  نسب اور نسل کے اعتبار سے (خاکوانی)پٹھان اور زبان کے اعتبار سے سرائیکی ہوں۔ جس طرح سندھ میں رہنے والے بلوچ گھرانے اپنی ثقافتی اور لسانی شناخت سندھی کے طور پر کراتے ہیں، اسی طرح ہم سرائیکی بولنے والے پٹھان (خاکوانی، ترین، علیزئی، ملیزئی، باموزئی، سدوزئی،بارک زئی ، بادوزئی ، درانی، بابر وغیرہ)بھی اپنی ثقافتی لسانی شناخت سرائیکی سمجھتے۔۔۔۔۔۔ تحریر عامر خاکوانی By Amir Khakwani. Pashtun Tribes In Panjab. Sraike Pashtun Tribes In South Panjab. 

Transgenders In Dabgarai And Doctors In Peshawar. Pashto Blog

 Dabgari Hejragan Aw Doctors by Qaisar Afridi ڈبگری بازار کے ھجڑے. اور وھاں کے ڈاکٹر   ڈبگری کی وجہ شہرت کسی زمانے میں ہیجڑے ہوا کرتے تھے اجکل ڈاکٹرز ہیں ۔ پہلے یہاں ہیجڑوں کے بالا خانے ہوا کرتے تھے اجکل ڈاکٹرز کے کلینیکس ہیں ۔ ڈبگری پہلے بدنام ہوا کرتی تھی اجکل رسوا ہے ۔ پہلے شوقین ڈبگری میں ہیجڑوں کو نچواتے تھیں اجکل مجبور لوگوں کو ڈاکٹرز نچواتے ہیں ۔ ہیجڑوں کے بالاخانوں کے ساتھ سازندے رہا کرتے تھے جو سنگت میں انکے ساتھی ہوا کرتے تھیں لیکن ڈاکٹرز کے کلینکس کے ساتھ لیبارٹری ، ایکسرے ، الٹراساونڈ ، ای سی جی اور ادویہ کے دکان وغیرہ ہوتے ہیں جو لوٹ مار میں انکے ساتھی ہوتے ہیں ۔ ہیجڑوں کے پاس بالا خانوں میں کرارے نوٹوں کے تاجر اتے تھے تاکہ تماش بینوں کے نوٹ تڑوانے کے لیئے انکو کرارے نوٹ دیں ۔ ڈاکٹرز کے کلینیکس میں دوا ساز کمپنیوں والے اتے ہیں کہ کرارے نوٹ دے کر ان کے ذریعے مریضوں سے محنت اور خون پسینے کے کمائے ہوئے میلے مگر اجھلے نوٹ چھین لیں ۔ ہیجڑے بعض گاھکوں کو سرائے میں دل پشوری کے لیئے ٹہراتے تھے اور ڈاکٹرز بعض مریضوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں ٹہراتے ہیں ۔ چھیر پھاڑ اور منہ کالاکرنے ک

Falsification Theory Explained In Urdu.

 Falsification Explained In Urdu.  What Is Falsification? Urdu Article.  نظریہ تردیدیت سائنسی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو سائنس کی دُنیا کا ایک اپنا طریقہ کار ہے کسی نئے نظریے کے بارے میں ان کا رویہ یہ ہوگا کہ اگر اس کا کوئ تردیدی امتحان نہیں ہوسکتا تو وہ اس نظریہ پر توجہ ہی نہیں دیں گے  مختصراً سمجھیے کہ نظریہ تردیدیت Falsification]  کہلاتا ہے سائنس دان کہتے ہیں کہ اگر آپ نئے نظریہ کا  falsification test  نہیں کرسکتے تو ہمارا وقت ضائع نہ کریں  یہی وجہ ہے کہ بیسوی صدی میں جب "آئن سٹائن" نے ایک نظریہ پیش کیا تو ساتھ ہی اس نے تین falsification test بھی پیش کردیئے اگر میرا نظریہ درست نہیں ہے تو ان تین طریقوں سے ان نظریات کو غلط ثابت کردیا جائے یعنی یہ تین امتحان ایسے ہیں جن سے نظریے کے درست یا غلط ہونے کا پتا چلایا جا سکتا ہے  سائنسدانوں نے چھ برس تک غوروفکر کے بعد یہ تسلیم کیا کہ ہاں[البرٹ آ ئن سٹائن] کا نظریہ درست ہے اس طرح یہ ثابت نہیں ہوتا کہ وہ کوئ عظیم شخصیت ہے لیکن یہ ضرور ثابت ہوجاتا ہے کہ نظریہ قابل غور اور قابل توجہ ہے By. Pashto Times Blog about Falsification Theory. Sc

What Is Death? By Allama Wahid Du Din Khan

 The Tragedy of Death. What Is Death? Explained in Urdu Article about Death. موت کا المیہ  موت ہر عورت اور مرد پر لازماً آتی ہے - موت کا سب سے زیادہ المناک پہلو یہ ہے کہ موت کے بعد دوبارہ موجودہ دنیا میں واپسی ممکن نہیں - موت کے بعد انسان کو ابدی طور پر ایک نئی دنیا میں رہنا ہے - موت کے بعد صرف بھگتنا ہے، عمل کرنا نہیں ہے  انسان ایک بے حد حساس  (sensitive)  مخلوق ہے   انسان کسی سختی کو برداشت نہیں کر پاتا، خواہ وہ کتنی چھوٹی کیوں نہ ہو- ہر عورت اور ہر مرد کو سب سے زیادہ یہ سوچنا چاہیے کہ موت کے بعد اگر اس کو سخت حالات میں رہنا پڑا تو وہ کیسے ان کو برداشت کرے گا - اگر انسان یہ سوچے تو اس کی زندگی میں ایک انقلاب پیدا ہو جائے  قرآن میں بتایا گیا ہے کہ اہل جنت جب جنت میں داخل ہوں گے تو وہ کہیں گے: الحمد للہ الذی آذھب عنا الحزن ( 35:34) - یعنی شکر ہے اللہ کا جس نے ہم سے غم کو دور کیا - تکلیف (pain) کی زندگی انسان کے لیے سب سے زیادہ ناقابل برداشت زندگی ہے - اور تکلیف سے پاک زندگی انسان کا سب سے بڑا مطلوب ہے - انسان اگر اس پہلو کو سوچے تو موت اس کا سب سے بڑا کنسرن بن جائے - وہ موت کے بارے میں

Who Was Fidel Castro? Urdu Article

Fidel Castro, A Revolutionary Leader. Urdu Info Who Was Fidel Castro? Urdu Article انقلابی لیڈر فیڈل کاسترو  13  اگست 1926ء میں کیوبا کے مشرقی صوبے میں  فیڈل کاسترو نے  ایک زمین دار گھرانے میں آنکھ کھولی ۔اگرچہ انہوں نے 90 برس کی عمر پائی لیکن ستر سال جدو جہد میں گزار دییے ۔ انھوں نے اپنی عملی جدوجہد کا آغاز اپنے گھر سے اس وقت کیا جب ان کی عمر فقط 19 برس تھی۔ کاسترو نے اپنے ہی والد کے گنے کے کھیتوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی ایک ہڑتال منظم کی کیونکہ ان کا خیال تھا کہ ان کے والد اپنے کھیتوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو پوری اجرت نہیں دیتا تھے۔انہوں نے وکالت کی ڈگری حاصل کی اور اسی دوران وہ كارل ماركس کے گر ویدہ ہو گئے  1947ء میں 21 سالہ فیڈل کاسترو نے نیو سوشلسٹ گروپ میں شمولیت اختیار کی اور اسی برس وہ پاپولر سوشلسٹ پارٹی میں شامل ہوگئے۔  اس وقت کیوبا میں باتستا جنرل کی حکومت تھی ۔فیڈل كاسترو نے اسکے خلاف پر امن جدوجہد کے ذریعے الیکشن لڑ کر آمریت کو ہٹانے کی کوشش کی لیکن نا کامی ہوئی ۔چنانچہ فیڈل کاسترو نے فوجی بیرکوں پر حملے کر کے کیوبا میں انقلاب برپا کرنے کی منصوبہ بندی کی، ۔ کامری

Muslim Aristotle. Ibne Rushd and West. Who Is Who In Urdu

 Muslim Aristotle. Ibne Rushd and West. Urdu Blog about Muslim Aristotle. مسلمان ارسطو۔ Who is Muslim Aristotle? وحشی یورپ کے دل و دماغ پر چار سو برس تک چھائے رہنے والا واحد مسلم حکیم ابن رشد، جس نے موجودات عالم کو خالص فلسفیانا نقتہ نظر سے دیکھا۔ لیکن افسوس کہ یہ حکیم مسلمانوں میں گمنام رہا اس کے چند وجوہات یہ ہے کہ عرب قبول فلسفہ کی صلاحیت نہیں رکھتے تھیں۔ اہل عرب نے اپنی قومی خصوصات کا اثر جتنا مذہب ،شاعری، تعمیرات وغیرہ پر ڈالا اتنا فلسفہ پر نہیں ڈالا۔ایک اور وجہ یہ بھی تھی کہ اس کے وفات کے بعد مسلمانوں میں تحصیل علوم فلسفہ اور حکمت کا چرچا ہی باقی نہیں رہا اور علم کے تمام ذخائر یہود اور نصرانی دنیا میں منتقل ہوئے کیونکہ ان اقوام میں ابن رشد پہلے سے شارح ارسطو کے نام سے مشہور ہوا تھا۔ اہل یورپ نے جس طرح ارسطو کو اپنا استاد مانا ہے اسی طرح ابن رشد کو شارح مانا ہے۔ ابن رشد عقلیت پسند تھا اور اس کا دعویٰ تھا کہ مذہب کے الہامی اصول و عقائد کے علاوہ ہر چیز کو عقل اور دلیل کی کسوٹی پر رکھنا چاہئے۔ابن رشد کو موت گویا فلسفے کی موت تھی اور اس کے بعد کم از کم چھ سو سال تک آزاد خیالی کی سارے

Is America willing to tell the truth about its history. Urdu Translation

Book Review Is America willing to tell the truth about its history. کیا امریکہ اپنی تاریخ کی سچائی بتانے کے لئے تیار ہے  مصنف  Tish Harrison Warren  ٹش ہیریسن وارن  مترجم ۔عقیلہ منصور جدون  مجھے یاد نہیں کب مجھے پہلی بار یہ سمجھایا گیا کہ خانہ جنگی کی وجہ غلامی نہیں تھی ۔میں سفید فام ٹیکسن ہوں، اگرچہ اس خیال کا وجود  بھی “اچھے غلام مالکان “ اور “ گمشدہ وجہ “ جیسی رومانوی اصطلاحات کی طرح کہیں خلاؤں  میں تھا ۔میں جانتی تھی کہ امریکہ کی تاریخ نسل پرستی پر مبنی ہے ۔لیکن جب میں بچی تھی تو اس کی تفصیل اور اس کا مطلب بلکل مبہم اور غیر واضح تھا ۔ یہ عام تجربہ ہے ۔تحقیق اور بنیادی ماخذ پر مبنی میری قوم کی تاریخ میں معروضی سچائی ہے ۔لیکن جیسا کہ کلنٹ سمتھ / Clint Smith اپنی کتاب “How the word is passed “ میں لکھتا ہے ،امریکہ میں لوگ اکثر سفید فام لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچنے سے بچانے کے لیے تاریخ کا غیر منصفانہ رخ دکھاتے ہیں ۔مسٹر سمتھ اس بات کو نمایاں کرتا ہے ،کہ کیسے خانہ  جنگی کے فورا” بعدعالمی طور پر غلط اطلاعات پھیلانے کی مہم شروع کر دی گئی ۔جس سے امریکیوں کی اکثریت نے اپنے نسل پرست ماضی ک

Saint Rumwold Story In Urdu.

 Saint Rumwold Story In Urdu. Urdu Info Blog. Saint Rumwold ‏ کو سب سے کم عمر ولی انگلینڈ کے  مانا جاتا ہے۔   یہ صرف تین دن ذندہ رہے، انکے چاہنے والوں کے مطابق آپ پیدا ہوتے ہی بولنے لگے اور تین دن وعظ و نصیحت کے بعد دنیا سے چلے گئے انکے بعد انکی ایک تصویر پینٹ کروا کر خانقاہ میں رکھی گئی۔ اس چھوٹی سی تصویر کی خاص بات یہ تھی ‏کہ اسے صرف پارسا عورت ہی اٹھا سکتی تھی، ہلکا ہونے کے باوجود شوہروں کو دھوکا دینے والی خواتین اسے اُٹھا نہیں سکتی تھیں   پاک دامنی ثابت کرنے کے لئے دور دور سے خواتین  کو یہاں تصویر اٹھوانے  لایا جاتا تھا  بعد میں ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا کہ تصویر کے ساتھ ایک خفیہ راڈ لگی ‏ہوئی تھی۔ عورتیں خانقاہ والوں کو رشوت دے کر راڈ کھلوا لیتی تھیں، جو عورتیں پیسہ نہیں دے سکتی تھیں یا یہ فراڈ نہیں جانتی تھیں  وہ بھرپور طاقت لگا کر بھی اس تصویر کو نہیں اٹھا سکتی تھیں۔  اس بچے کے نام   پر خوب مال بنایا گیا  عورتوں کی زندگیاں برباد کی گئیں By Zaeem Zulfiqar Saint Rumwold Story In Urdu. Urdu Info Blog. Pashto Times History Blogs In Urdu.

DNA Result of Aawan, Gujjar, Jutts and Rajputs in India, Pakistan.

 DNA Result of Aawan, Gujjar, Jutts and Rajputs  اعوان گجروں اور جٹ راجپوتوں کے ساتھ اپنا مائٹو کانڈریل ڈی این اے شئیر کرتے ہیں مطلب کہ ان کی نانیاں کہیں نا کہیں ایک رہ چکی ہیں جبکہ آرائیں ان چاروں کیساتھ اتنی جینیاتی مماثلت نہیں رکھتے۔ بلکہ یہ  ان سے عرصہ پہلے الگ ہو گئے تھے ڈی این اے کبھی جھوٹ نہیں بولتا ہاں انسان بول سکتے ہیں۔ یہ تصویر ہزاراہ وال آبادی پہ کی گئی ایک جینیاتی تحقیق کی ہے  یہ شجرہ اس تحقیق کی تلخیص تھا۔ اس شجرے میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سید قبیلے میں ماں کی طرف سے ملنے والا مائٹوکانڈریل ڈی این اے اعوانوں سے زیادہ ملتا ہے اور اعوانوں کا ڈی این اے گجر،  تنولی، کرلاس سے ملتا ہے۔ اور پھر ان سب کا عباسی وغیرہ سے۔ یاد رہے اسی ڈی این اے سے ہم ہجرت کا پیٹرن بھی نکال سکتے ہیں۔ جو کہ اس پیپر میں موجود ہے۔ By Zaigham Qadir DNA Result of Aawan, Gujjar, Jutts and Rajputs. Awan and Sayed DNA matches, Gujjar, Tanuli, Karlas and Abbasi DNA Matching results. DNA research on Sayeds and Awans, Arains, Abbasi, Tanuli, and Gujjars.

Difference between Communism and Socialism Explained in Plain Urdu.

Difference between Communism and Socialism in Plain Urdu. تحریر: کامریڈ عبدالله  مضمون: سوشلزم اور کمیونزم میں فرق ؟ (یہ مضمون دو قسطوں میں شامل کیا جائے گا )     قسط نمبر ایک Meanings of Socialism and Communism in Urdu. لفظی معانی  سوشلزم اور کمیونزم دونوں کا  origin  فرانس ہے اور اتفاق سے دونوں الفاظ ہی 19 صدی کہ ہیں   سوشلزم کا لفظ سوسائٹی سے نکلا ہے اس کا مفہوم یہ ہے کہ  جب تمام ملکیت پیداوار اور  means of production   سوسائٹی کہ ہاتھوں میں چلی جاتی ہے تو اسے سوشلزم کہتے ہیں  کمیونزم کا لفظ کمیونٹی سے نکلا ہے ۔اس کا مفہوم یہ ہے کہ جب means of production   اور پیداوار کمیونٹی کہ پاس چلی جائے تو اسے کمیونزم کہتے ہیں   ان دونوں کہ لفظی مطلب ایک سے ہی لگتے ہیں ۔۔۔بس کمیونٹی اور  سوسائٹی کا فرق ہے  Background of Socialism and Communism in Urdu. پس منظر  یہ یاد رکھا جائے کہ كارل ماركس اور اینگل نے اپنی کتابوں میں سوشلزم اور کمیونزم دونوں لفظ استمال کیے تھے اور ان کا ان دونوں الفاظ سے ایک ہی مطلب ہوتا تھا  لیکن كارل ماركس نے  the critic of gotham program  کہ نام سے ایک کتاب لکھی جس میں  l

Friedrich Engles Or Friedrick Engles Life Info In Urdu. Info blog

 Friedrich Engles Or Friedrick Engles. Who Was Friedrich Engles? Urdu Blog آج پہلی انٹرنیشنل کے بانی داس کیٹل کے شریک تخلیق کار یکم مئی کی قرارداد پیش کرنے والے،  اور مارکس کے دوست اور دست راست  اینگلز کی 200 ویں برسی ہے آپ ایک بےمثال دوست اور اعلیٰ تخلیق کار تھے. آپ کی شاندار کتب کی تعداد چالیس سے زائد ہے سوشلزم، یوٹاپیا اینڈ سائنس دا کیمونسٹ مینوفسٹو دا اوریجن آف دا فیملی دا کنڈیش آف ورکنگ کلاس ان انگلینڈ دا جرمن آئیڈیالوجی مارکس اینگل کلٹکٹڈ ورک اینٹی ڈیورننگ دا پرنسپل آف کمیونزم ڈایالکٹ آف نیچر دا ھولی فیملی فیور باخ اینڈ انڈ آف دا کلاسیکل جرمن فلاسفی دا پیزنٹ وار ان جرمنی ریولوشین اینڈ کاونٹر ریولوشین ان جرمنی مارکس اینڈ اینگلز آن ریلجین دا پارٹ پلے بائے لیبر دا کلاسیکس آف مارکسزم مارکس اینگلز کلیکشن دا ھاوسنگ کوسچین دا رول آف فورس ان ہسٹری دا باکونسسٹ ورک Pashto Times. Urdu Article about Friedrick Engles and his books. Urdu Life Story blogs. Who is who in Urdu. Friedrich Engles Books in Urdu.

How Nargis Dat and Khushwant Singh Became Friends

How Nargis Dat and Khushwant Singh Became Friends. Adabi Latifa نرگس دت نے مجھے کہا کہ "سناور میں آپ کا بنگلہ ہے اور میرا بیٹا سنجے وہاں لارنس سکول میں پڑھتا ہے، مجھے اس سے ملنے جانا ہے، کیا میں آپ کے بنگلے میں رہ سکتی ہوں؟"  میں نے کہا "آپ میرے گھر میں رہ سکتی ہیں لیکن ایک شرط پر نرگس نے گھبرا کر پوچھا "وہ کیا؟" میں نے کہا "اس شرط پر کہ بعد میں مجھے سب کو یہ بتانے کی اجازت ہو گی کہ آپ میرے بستر پر سوئی تھیں!"  وہ قہقہہ لگا کر اور اپنا ہاتھ نکال کر بولی: "مجھے اپنا ہاتھ دو!"  اور ہوں ہم دوست بن گئے  خوشونت سنگھ Urdu Blog about Nargis Dutt and Khushwant Singh Friendship. Adabi Latefay. How Nargis Dat and Khushwant Singh Became Friends. 

Urdu Quotes about Book Reading. Info Blog

 Urdu Quotes about Book Reading. Info Blog. Top Quotes about Book Reading In Urdu. Chinese Quote about Book Reading ( Urdu). ایک چینی کہاوت  ہے کہ "جب آدمی 10 کتابیں پڑھتا ہے تووہ 10 ہزار میل کا سفر کرلیتا ہے۔ " گورچ فوک کہتے ہیں " اچھی کتابیں وہ نہیں جو ہماری بھوک کو ختم کردیں بلکہ اچھی کتابیں وہ ہیں جو ہماری بھوک بڑھائیں۔۔۔۔۔۔۔ زندگی کو جاننے کی بھوک ۔۔''  ائولس گیلیوس کہتے ہیں:" کتابیں خاموش استاد ہیں ۔۔" فرانس کافکا "ایک کمرہ بغیر کتاب کے ایسا ہی ہے جیسے ایک جسم بغیر روح کے ۔۔" گوئٹے  "بہت سے لوگوں کو یہ بات نہیں معلوم ہے کہ مطالعہ سیکھنا کتنا مشکل اور وقت طلب کام ہے، میں نے اپنے 80 سال لگا دیے لیکن پھر بھی یہ نہیں کہہ سکتا ہوں کہ میں صحیح سمت کی جانب ہوں۔۔۔۔۔” تھومس فون کیمپن "جب میں عبادت کرتا ہوں تو میں خدا سے باتیں کرتا ہوں، لیکن جب میں کوئی کتاب پڑھتا ہوں تو خدا مجھ سے باتیں کرتا ہے۔۔۔۔۔"  جین پاؤل "کتابیں ایک طویل ترین خط ہے جو ایک دوست کے نام لکھا گیا ہو۔۔"  گٹھولڈ لیسنگ "دنیا اکیلے کسی کو مکمل انسان نہ